کرغیزستان کا 2030 ء تک گرین الیکٹرسٹی مارکیٹ کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آستانہ (انٹرنیشنل ڈیسک) کرغیزستان نے 2030 ء تک گرین الیکٹرسٹی مارکیٹ کے فروغ کا منصوبہ تیار کر لیا۔ وزارت توانائی نے کرغز جمہوریہ میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی ترقی 2025ء تا 2030ء ڈسٹری بیوٹڈ اینڈ مائیکرو جنریشن کے نام سے ایک پروگرام عوامی مشاورت کے لیے پیش کیا ۔ یہ پروگرام ملک میں چھوٹے پیمانے پر قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے سولر پینل، کلیکٹرز، ونڈ ٹربائنز، چھوٹے ہائیڈرو پاور پلانٹس اور دیگر مائیکرو جنریشن تنصیبات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ تنصیبات سرکاری، بلدیاتی، نجی اداروں اور گھریلو عمارتوں پر نصب کی جائیں گی۔ پروگرام کے اہم اہداف میں چھوٹے پیمانے کی قابل تجدید توانائی تنصیبات کے لیے قانونی و اقتصادی ماحول بہتر بنانا، مقامی آلات کی پیداوار کو فروغ دینا،عوام اور کاروباروں کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دینا،معیاری توانائی معیار اور عمارتوں کی توانائی افادیت میں بہتری لانا شامل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ محکمہ توانائی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251009-08-29