کپل شرما کیرئیر کے ابتدا میں 45 سال کے لگتے تھے، لیکن ٹیلنٹ نے سب بدل دیا، سدھو
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کپل بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ 45 سال کے لگتے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے کپل شرما کی جدوجہد اور ان کے مقامی تھیٹر سے ٹی وی کے بڑے اسٹیج تک پہنچنے کے سفر کو خوب سراہا اور کہا کہ کپل ایک ٹیلنٹڈ اور محنتی انسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کپل پہلے بھولر کی تھیٹر سوسائٹی میں صرف 100 روپے کے لیے پرفارم کرتے تھے، اور جب 2006 میں پہلی بار ٹی وی پر آئے تو ان کے سر پر بال کم تھے اور پیٹ نکلا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ 45 برس کے لگتے تھے، مگر جیسے ہی انہیں بڑا پلیٹ فارم ملا ان کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آیا اور انہوں نے خود کو بھی بدل لیا کیونکہ جب پیسہ آجاتا ہے تو ظاہری شکل بھی بدلی جاسکتی ہے۔
سدھو نے زور دیا کہ کسی بھی ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کے لیے موقع اور پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے، ورنہ صلاحیت دب کر رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی بیماری یہ ہے کہ ’لوگ کیا کہیں گے‘، جس کے باعث نوجوان اپنے شوق پورے نہیں کرپاتے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہم بھارت کے افغان سر زمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں، طاہر اشرفی
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے افغان سرزمین استعمال کرنے سے خوفزدہ نہیں۔ ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مولانا ارشد مدنی کا بیان زیرِ بحث ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ہمیں پاکستان جیسی نعمت ملی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ 30 سال سے پاکستان کیخلاف افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے، لیکن ہم کسی سے خوفزدہ نہیں۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ لندن میں یا نیویارک میں تو مسلمان میئر بن سکتا ہے، بھارت میں 30 کروڑ سے زائد مسلمان ہیں لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں اپنا وائس چانسلر نہیں لگا سکتے، بھارت میں یہی حال عیسائیوں اور سکھوں کا بھی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کیخلاف افغانستان اپنی دوستی بھارت سے بڑھا رہا ہے، یہ افغانوں کو مبارک ہو، ہم ان سے خوفزدہ نہیں۔ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ یہ دونوں مل کر بھی پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتے، جس طرح 7 مئی کو اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح دی، وہی آگے بھی مدد کرے گا۔