ریاست مخالف مواد: فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لاہور:
ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔
این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلک جاوید
پڑھیں:
وفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وزارت آئی ٹی نے سائبر سیکورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا اوروفاق کی سطح پر سائبر سیکورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اتھارٹی اہم قومی انفراسٹرکچر کیلیے سائبر سیکورٹی اقدامات تجویز کرے گی۔دستیاب دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی اتھارٹی ملک میں سائبر سیکورٹی اقدامات نافذ کرے گی۔وزارت آئی ٹی کی دستاویز کے مطابق سائبر سیکورٹی ایکٹ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کیلیے بھیج دیا گیا ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی ملک گیر ڈیجیٹل تحفظ کا فریم ورک فراہم کرتی ہے، سائبر سیکورٹی پالیسی پر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروگرام کے تحت نفاذ جاری ہے، سیکیور ڈیٹا ایکسچینج لئیر، ڈیجیٹل شناخت کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ دستاویز کے مطابق نادرا، ایف بی آر، ٹیلی کام کے ڈیٹا کو اہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر قرار دے دیا گیا، اہم اداروں کے انفارمیشن سسٹمز کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سسٹمز کو بھی اہم قرار دینے کا عمل جاری ہے، نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کے قیام تک سرٹ کونسل فعال ہے۔