راولپنڈی اور اسلام آباد ڈینگی مچھروں کے حملے کی لپیٹ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں نئے 19 مریض سے ڈینگی مریضوں کی تعداد 908 ہوگئی۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

اب تک ڈینگی لاروا ملنے پر 4505 مقدمات درج 1860 گھر سیل کئے۔ کُل 3528 چالان اور 1 کروڑ دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گی۔ا

دوسری جانب اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈینگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ فیلڈ عملے کی جانب سے 1192 رسک ایریاز اور 2602 دیگر مقامات پر فوگنگ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد بھر سے ڈینگی کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں سے 29 اور شہری علاقوں سے 11 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرہ افراد میں سے 34 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

انسپیکشن کے دوران 1014 مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 24 مقامات پر نیگیٹو پایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام محکموں کے ساتھ کوآرڈینیشن برقرار رکھا ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی ٹیمز کی جانب سے مختلف سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں بھی فوگنگ کی گئی۔ ہائی رسک زون میں انسداد ڈینگی آپریشنز مزید تیز کر دیے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام یونین کونسلز اور سیکٹرز میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا ٹیکس نیٹ مزیدبڑھانے کا مطالبہ

کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں، وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا
بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات ،جعلی رسیدوں کو ختم کرنے کی سفارش ،ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو نقصان کی نشان دہی کی ،رپورٹ

عالمی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف )نے پاکستان کو بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال، اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ سمیت مزید مطالبات کرد یے ہیں۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں بجٹ تیاری میں ڈیٹا کے درست استعمال پر زور دیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ضمنی گرانٹس کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف بجٹ سازی پر تکنیکی رپورٹ جنوری میں جاری کرے گا جبکہ آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آنے والی مزید تفصیلات میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان کی نشان دہی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق کرپشن، ٹیکس چوری، حقیقی آمدن چھپانے کا کلچر اور پیچیدہ قوانین کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں۔آئی ایم ایف نے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد کم از کم ڈیڑھ کروڑ کرنیکا مطالبہ کیا ہے، جعلی رسیدوں اور ریفنڈز پر قابو پانے اور مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ یا مراعات ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔پاکستان کے ٹیکس نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی مالیاتی ادارے نے نشان دہی کی ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی اصل تعداد سرکاری تخمینوں سیانتہائی کم ہے، ٹیکس چوری، کرپشن اور مخصوص شعبوں کو حاصل مراعات کم ٹیکس وصولی کی بڑی وجوہات ہیں اور رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان 50لاکھ تک محدود ہیں۔آئی ایم ایف نے بتایا ہے کہ حالیہ 59 لاکھ ٹیکس گوشواروں میں سے43 فیصد نے صفر آمدن ظاہر کی ہے، یہی وجہ ہے گزشتہ 5سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10فیصد تک محدود رہی، ٹیکس چوری کے لیے حقیقی آمدن چھپائی جا رہی ہے یا غیرحقیقی فائلرز سسٹم میں شامل ہیں۔آئی ایم ایف کے مطابق ٹیکس چوری کے باعث بجٹ خسارہ 3۔4 ٹریلین روپے یعنی جی ڈی پی کا 3۔9 فیصد ہے، رعائتی ایس آر اوز کے بے تحاشا اجرا نے ٹیکس نظام مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، 2024 میں ایسے 168 ایس آر اوز جاری کئے گئے۔قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر رسمی معیشت کے پھیلاؤ نے بھی قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ایف بی آر میں مؤثر احتساب کا فقدان، بدعنوانی کے راستیکھلے ہیں، کرپشن کے مقدمات میں قانونی کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اور ریفنڈ نظام میں اندرونی کنٹرول اور شفافیت کمزور ہے۔آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ مختلف شعبوں کو ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں فوری ختم کی جائیں، معیشت کو دستاویزی بنانا انتہائی ضروری ہے، تمام کاروباری شعبوں کی مکمل رجسٹریشن کی جائے، جعلی رسیدوں کی روک تھام اور ڈیٹا کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنا ہوگی اور طویل مدتی ٹیکس پالیسی وضع کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب، رواں برس بچوں پر تشدد کے 4 ہزار واقعات رپورٹ، فیکٹ شیٹ جاری
  • پنجاب: ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم
  • کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی جانب سے جناح روڈ کو نئے سرے سے بنایا جارہا ہے
  • کابل پر پاکستانی حملوں سے افغان طالبان میں خوف، سرحد پار دہشت گردی میں قابل ذکر کمی
  • اسلام میں برداشت کا تصور؛ پاکستان، افغانستان اور سوڈان کے حالات
  • ترکی سے اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہوگی، صدرجنوبی کوریا
  • پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
  • پاکستان کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
  • اسرائیل نے مزید 24 فلسطینی قتل کر دیئے، حماس کی امریکہ سے مداخلت کی اپیل
  • آئی ایم ایف کا ٹیکس نیٹ مزیدبڑھانے کا مطالبہ