ضلع حیدرآباد میں تمباکو نوشی پر مکمل پابندی، ڈپٹی کمشنر کا سخت ایکشن
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر میں انسدادِ تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 پر سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’ سگریٹ چھوڑ دیں‘، اردوان کی درخواست پر اطالوی وزیراعظم کا دلچسپ جواب
تمام عوامی مقامات، دفاتر، تعلیمی اداروں، اسپتالوں، ریستورانوں، بازاروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر تمباکو نوشی مکمل طور پر ممنوع قرار دے دی گئی ہے۔
’نو اسموکنگ‘ بورڈز کی تنصیب لازمی
اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری و نجی ادارے اپنی عمارتوں کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر ’نو اسموکنگ‘ کے بورڈز نصب کریں۔
اسموکنگ ایریاز ختم، خلاف ورزی پر کارروائی
تمام نامزد تمباکو نوشی کے مقامات کو ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
عوام سے تعاون کی اپیل
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمباکو نوشی سے پاک ماحول کے قیام میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ عوام کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حیدرآباد سگریٹ نوشی پابندی نو اسموکنگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سگریٹ نوشی پابندی نو اسموکنگ تمباکو نوشی
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔