سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کاروبار چلائے گا اور حکومت کاروباروں کے فروغ کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی، فرسٹ ویمن بینک نجکاری کے بعد نئی مینجمنٹ کے تحت تیزی سے ترقی کرے گا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن ہمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا

 وزیراعظم نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست تھے، شیخ محمد زید ہمیشہ پاکستان کیلئے سوچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شیخ محمد زید منصوبے اور تجارت کا فروغ چاہتےتھے، اور شیخ محمد بن زید النہیان کا دل بھی پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

  وزیراعظم نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک آف پاکستان کی نجکاری بارش کا پہلا قطرہ ہے اور یہ ہمارے طویل اقتصادی تعلقات کے فروغ ، جوائنٹ وینچرز، اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جانب ایک خوشگوار سفر کا آغاز ثابت ہوگی، جس سے دونوں فریقین کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھےامید ہے کہ اب فرسٹ ویمن بینک انتہائی پیشہ ورانہ مینجمنٹ اور ویژنری لیڈرشپ کے تحت تیزی سے ترقی کرے گا۔

وفاقی حکومت کا سلمان بٹ پر عائد پابندی کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم

شہباز شریف نے کہا کہ یہ دو برادر ممالک کے درمیان ترقی و خوشحالی اور خوشی کے سفر کا آغاز ہے، مجھے معلوم ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین متعدد منصوبے زیرغور اور پائپ لائن میں ہیں، اور آنے والےدنوں میں ہم اس نوع کی مزید تقاریب کا انعقاد کررہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پورٹ فولیو ہے جس پر میری گہری نظر ہے کیونکہ ہمیں اپنے ریاستی کاروباری اداروں کو مکمل طور پر ری اسٹرکچر کرنا ہے، جو صحیح طور پر نہیں چل پارہے۔

ایف بی آر ملازمین کی کارکردگی کا پول کھل گیا

 انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبہ کاروبار چلائے گا اور حکومت کاروباروں کے فروغ کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے، مگر خود کاروبار نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فرسٹ ویمن بینک شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

فائل فوٹو، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی میں اضافہ بہتر کاروبار اور مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے۔

ٹیکس شعبے میں اصلاحات کے ورکنگ گروپ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین نے جامع تجاویز دی ہیں، جنہیں قابلِ عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی صدارت میں کمیٹی بنا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت پہلے دن سے برآمدات میں اضافے کے لیے معاشی ترقی کے اقدامات کر رہی ہے۔ طویل مدتی اقدامات کے ذریعے ملک میں کاروبار کو بہتر اور مسابقتی بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے نجی شعبے کے ماہرین کی پیش کردہ تجاویز کو قابل عمل بنانے کے لیے وزیر خزانہ کی زیر صدارت کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی اور گوادر پورٹس کرغزستان کو بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں: شہباز شریف
  • پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کی دو طرفہ ملاقات
  • کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • کرغزستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش
  • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو، شہباز شریف:  کرغزستان کے صدر کا شاندار استقبال
  • کرغزستان کے صدر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت و وزیراعظم نے خوش آمدید کہا
  • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان
  • ٹیکس وصولی میں اضافہ مضبوط معیشت سے ہی ممکن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنیوں کو توانائی کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت