شہر میں انسدادِ پولیو مہم جاری، کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے پہاڑ گنج نارتھ ناظم آباد اور گودھرا کیمپ نیو کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور والدین و علما سے ملاقات کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ مہم میں شہر بھر میں اوسطاً 85 فیصد بچوں کو ویکسین پلائی جاچکی ہے، جبکہ پہاڑ گنج میں 86 اور گودھرا میں 73 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رہ جانے والے بچوں کی ویکسی نیشن ہر صورت مکمل کی جائے۔ اجلاس میں قومی و صوبائی پولیو آپریشن سینٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی اور رپورٹ پیش کی کہ مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ حکام کے مطابق سپورٹ ٹیموں اور منتخب ارکان کی شمولیت سے مہم کے نتائج مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، مصطفی کمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے جنیوا میں گاوی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وزیر صحت نے انسدادِ پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات میں قابلِ ذکر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، وزارتِ صحت کے مطابق مصطفی کمال نے کہا کہ مربوط حکمتِ عملی کے نتیجے میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے، معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں نمایاں بہتری
ریکارڈ کی گئی ہے، زیرو ڈوز بچوں کی نشاندہی اور رسائی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔وزیرِ صحت نے ای پی آئی اور پی ای آئی ٹیموں کے ساتھ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کو سراہا۔