بلدیاتی ایکٹ میرے دستخط کا منتظر، میں اسے سمجھ نہیں پایا، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مری:۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025ءمیرے دستخط کا منتظر ہے اور میں بلدیاتی ایکٹ کو سمجھنے کا منتظر ہوں۔ مری بار ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری بلدیات پیر کو بریفنگ دیں گے، پھر بلدیاتی ایکٹ 2025 پر فیصلہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا رہائشی ہوں، بیرون ممالک جائیدادیں بھی نہیں، نہ کہیں شفٹ ہونا ہے، احتجاجی مظاہروں سے ملکی ترقی کا راستہ نہ روکا جائے، جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے مقامی لوگوں کے گلے شکوے دور کرنے کی ضرورت ہے، سڑکیں بند کرنے، دکانیں جلانے اور عوام کے مال وجان کو نقصان پہنچانے کے خلاف سخت قانون سازی ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی میڈیا پر اپنے ملک کو بدنام کرنے کی سخت سزا ہونی چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بلدیاتی ایکٹ
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم
سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس، لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے، قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال، املاک کا تحفظ، قانون کی پاسداری بہرصورت یقینی بنائیں گے۔شرپسندوں، بلوائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، توڑ پھوڑ، تشدد اور فساد کی صورت میں سخت ایکشن لیں گے۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
آئی جی پنجاب نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا شر پسندی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج، 10 سے 14 سال سزا ہو گی۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کا پہیہ چلتا رہے گا، مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ، شاہراہیں کھلی رہے گی۔ 7 اے ٹی اے کے تحت پنجاب پولیس کو مطلوب درجنوں شرپسندوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا جائے گا۔
تمام شرپسندوں کا ڈیٹا سیف سٹی، پٹرولنگ وہیکلز میں نصب کیمروں میں فیڈ کیا جا چکا ہے۔مطلوب افراد کو فیس ٹریس ایپ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی نمبر پلیٹوں اے آئی مخصوص فیچرز سے شناخت کرکے فوری گرفتار کیا جائے گا۔
سپیشل برانچ کے خصوصی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجنز سے بھی شرپسندوں کو پکڑا جائے گا،پنجاب پولیس کے 27 ہزار افسران و اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی کریں گے، سپیشل برانچ کے 12 ہزار اہلکار شرپسندوں کو پکڑیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین