وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی
وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور وہاں امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں بھی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی تھی اور بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی قائم رکھنا اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم