سیلاب متاثرین میں امداد کی فراہمی جلد شروع کی جائے ‘مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-8
لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے امداد کی فراہمی شروع کی جائے تاکہ متاثرین موسم سرما کی شدت سے قبل اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں ،حکومت متاثرہ کسانوں کو تمام زرعی مداخل مفت فراہم کرے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس بھی اس امر کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کے اعدادوشمار متاثر ہوںگے ۔ زراعت کے ساتھ تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ، سیلاب سے بہت سے اسکولزبھی متاثر ہوئے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں پانی کی سپلائی کب بحال ہوگی؟ شہریوں کے لیے اہم خبر
کراچی میں پانی کی سپلائی کی بحالی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، لیکن مرمتی کام مکمل ہونے کے باوجود پانی کی فراہمی ابھی بحال نہیں ہوسکی۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے دو مقامات اور دھابیجی میں پائپ لائن کی مرمت رات ایک بجے مکمل کی گئی تھی، تاہم 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی کی سپلائی متاثرہ علاقوں میں بحال نہیں ہو سکی۔
گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، صفورا، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ اور فیڈرل بی ایریا جیسے کئی علاقوں میں پانچویں روز بھی پانی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ نیپا، صفورا اور سخی حسن کے تین ہائیڈرنٹس پر پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے تاکہ شہری عارضی طور پر ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کر سکیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی سپلائی نظام کو آہستہ آہستہ بحال کیا جا رہا ہے اور دوپہر 3 بجے تک متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع ہونے کا امکان ہے۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس عارضی صورتحال میں صبر کا مظاہرہ کریں۔