data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریلوی محققین نے تحقیق میں بتایا ہے کہ خواتین کو جینیاتی طور پر مردوں کے مقابلے میں کلینیکل ڈپریشن کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے، جو اس بیماری کے علاج کے طریقے کو تبدیل کر سکتا ہے۔اپنی نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی قرار دی گئی تحقیق میں سائنس دانوں نے مشترکہ جینیاتی ’فلیگز‘ کی نشاندہی کے لیے ڈپریشن میں مبتلا تقریباً دو لاکھ لوگوں کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ابھی تک، اس بات کی وضاحت کرنے کے لیے زیادہ مستقل تحقیق نہیں ہوئی کہ ڈپریشن جینیات کے ممکنہ کردار سمیت خواتین اور مردوں کو مختلف طریقے سے کیوں متاثر کرتا ہے۔’اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ کہانیاں سامنے آ رہی ہیں کہ اس وقت کتنی دوائیں تیار کی گئی ہیں اور وہ تحقیق جو ہم آج تک جانتے ہیں، زیادہ تر مردوں پر مرکوز رہی ہیں۔‘کلینیکل ڈپریشن یا میجر ڈپریسو ڈس آرڈر دنیا میں سب سے زیادہ عام ذہنی عوارض میں سے ایک ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ افراد ڈپریشن کا شکار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔