عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کمی دیکھی گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج بھی کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں آج 17 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی اور سونا اچانک 106 ڈالر فی اونس کم ہوکر 4252 ڈالر کی سطح پر آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونا 10 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا تھا۔ سونے کی قیمت میں اس بڑی کمی سے ایک روز قبل جمعہ کے روزتاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے مطابق سونا عالمی مارکیٹ میں 141 ڈالر کے اضافے سے 4358 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹوں میں 14 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں سونے کی کی سطح پر فی اونس فی تولہ
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 2700 روپے کمی کے بعد 444,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2315 روپے کمی کے بعد 380,797 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 349,076 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر کمی کے بعد 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 446,862 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 2315 روپے اضافے کے بعد 383,112 روپے کا ہو گیاتھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 351,198 روپے ہوگئی تھی جبکہ عالمی بازار میں سونا 27 ڈالر اضافے کے بعد 4245 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا