ایران میں موساد کے جاسوسوں کی پھانسی کا عالمی سائبر صارفین کیجانب سے خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بدنام زمانہ اسرائیلی انٹیلجنس ایجنسی کے جاسوسوں کی سزائے موت پر مقدس ایرانی شہر قم میں گذشتہ روز ہونیوالے عملدرآمد کا سائبر صارفین نے بڑھ چڑھ کر خیرمقدم کیا ہے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین نے، انسانی حقوق کی برملاء خلاف ورزیوں کی مرتکب ہونے والی قابض و سفاک صیہونی رژیم کے لئے اپنے ہی ملک و قوم سے غداری کرنے والے اسرائیلی جاسوسوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کو "صحیح"، "مناسب" اور "مستحق" سزا قرار دیتے ہوئے تمام اسرائیلی جاسوسوں کے لئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ صوبہ قم کے چیف جسٹس و سربراہ جوڈیشل کونسل سید کاظم موسوی کے مطابق، ہفتے کے روز پھانسی پر لٹکائے گئے اسرائیلی جاسوس کے خلاف، موساد کے انٹیلیجنس افسر کے ساتھ انٹیلیجنس تعاون، موساد کے لئے جاسوسی اور اسرائیلی جاسوس تنظیموں کو حساس معلومات ارسال کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔
اس حوالے سے اپنے دلچسپ تبصروں میں عالمی سائبر صارفین کا لکھنا ہے: ایسا لگتا ہے کہ ہر جگہ موساد کے ان ایجنٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے - ایک ایسی رژیم جو جاسوسوں کو استعمال کرنے پر مجبور ہے اور حتی ان جاسوسوں کو اپنے دوست ممالک کی جاسوسی پر بھی لگاتی اور اچھی طرح سے جانتی ہے کہ اس کا مستقبل بہت جلد بند گلی میں پہنچنے والا ہے
شاباش ایران۔ امید ہے کہ آپ ملک کو جاسوسوں سے پاک کرتے رہیں گے آج موساد کے لئے ایک افسوسناک دن ہے۔ اس جعلی رژیم کا پرچم سرنگوں ہو جانا چاہیئے۔
صہیونی رژیم کو، حماس کی جانب سے جہنم بھیجے گئے اپنے فوجیوں کی تعداد کا اعلان کرنا بھول ہی گیا ہے۔ ان کی معیشت کو پہنچنے والے نقصان بھی ہنوز واضح نہیں۔ وہ مستحق تھا۔ ایران کو جاسوسی کرنے والے تمام لوگوں کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے۔
شاباش ???? جاری رکھو، ان میں سے کسی کو جانے نہ دینا
شاباش ایران، شاباش!
اس شخص (جاسوس) کو فرار ہونے سے پہلے پکڑنے میں کامیاب ہونے والا ہی حقیقی ہیرو ہے۔
احترام! شاباش! تمام جاسوسوں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر ختم کر دو۔
ایک دہشتگرد کم.
شکریہ ایران ????????
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاسوسوں کی موساد کے کے لئے
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔