مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس انجمن کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا، جس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیر کے مظلوم عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس انجمن کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا، جس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیر کے مظلوم عوام سے مکمل اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف ریاستِ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، جو آج تک جاری ہے۔ یہ دن نہ صرف کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا بھی دن ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے ظلم، جبر، محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ خاص طور پر 5 اگست 2019ء کے بعد بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے خطے میں استحصال، بربریت اور آبادیاتی تبدیلیوں کا خطرناک کھیل شروع کیا، جو ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کے صریح خلاف ہے۔

بیان کے مطابق مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر کی آزادی، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کی بنیاد ہے۔ مرکزی انجمن امامیہ نے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انجمن امامیہ کے صدر سید شرف الدین کاظمی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تاریخی، مذہبی اور اخلاقی بنیادوں پر کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ہر سطح پر ان کی آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے اس موقع پر انجمن کے تمام اراکین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو آزادی، امن اور انصاف عطا فرمائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کشمیری عوام کشمیر کے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار