Islam Times:
2025-10-28@12:11:38 GMT

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اسی علاقے میں 6.

1 شدت کا ہی زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پی ایس ایل تنازع: لیگ اور پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے

عوامی رائے کے مطابق ،پی ایس ایل کے حالیہ تنازع سے اصل نقصان لیگ اور پاکستان کرکٹ کو ہو رہا ہے۔ ملتان سلطانز کے معاملات کا آغاز 2018 میں ہوا جب ٹیم کی خریداری پر غیر معمولی فیس مقرر ہوئی، جس کی وجہ سے اونرز ابتدائی جوش میں بڑی رقم ادا کر بیٹھے۔ بعد میں اس کا احساس ہوا کہ یہ بڑا مالی نقصان ہے، اور اب وہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
معاملے میں بورڈ کی کوتاہیاں بھی سامنے آئیں۔ لیگ کے امور میں تاخیر، فرنچائزز کے معاہدوں میں پیچیدگیاں، اور شفافیت کی کمی نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی۔ علی ترین کے بیانات اور عوامی پلیٹ فارمز پر تنازع نے لیگ کی ساکھ پر اثر ڈالا، جبکہ اس دوران فرنچائزز کی فیس اور مارکیٹ کی قیمتوں کی غیر متوازن صورتحال بھی واضح ہوئی۔
پی ایس ایل کو ایک مضبوط، مستقل ٹیم اسٹرکچر اور شفاف انتظامی عمل کی ضرورت ہے تاکہ بورڈ میں تبدیلیوں سے لیگ متاثر نہ ہو اور معاملات تسلسل سے چلیں۔ تنازعات کو عوامی سطح پر لانے کے بجائے بند کمرے میں حل کرنا لیگ کی قدر بڑھائے گا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ کی ساکھ کو محفوظ رکھے گا۔
ملتان سلطانز کا تنازع صرف فیس کا معاملہ تھا، لیکن اس کے اثرات پوری لیگ اور ملک کے کرکٹ برانڈ پر پڑے۔ پی ایس ایل کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے شفافیت، تسلسل اور مناسب انتظامی فیصلے ناگزیر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو سیلاب سے بھاری نقصان پہنچا، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے: عالمی بینک
  • کراچی: ریسٹورنٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا
  • ترکیہ کے مغربی حصے میں 6.1 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ
  • حزب اللہ زلزلہ آور کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، صیہونی حلقے
  • ترکیہ میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 3 عمارتیں منہدم، متعدد افراد زخمی
  • ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا
  • ترکیہ طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا، شہریوں میں شدید خوف و ہراس
  • پی ایس ایل تنازع: لیگ اور پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے
  • بیجنگ: چین کے صوبے جیلن میں 5.5 شدت کا زلزلہ