الجزائر: 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-06-3
الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) الجزائر کے مختلف صوبوں میں شجرکاری مہم نے مقررہ ہدف عبور کر لیا اور صرف 24 گھنٹوں میں 10لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ مہم انٹرنیٹ پر ایک موثر شخصیت نے شروع کی اور اسے حکام کی حمایت حاصل تھی۔ فواد معلی اس منصوبے کے بانی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 ہزار ہیکٹر زمین پر شجرکاری کی جا چکی ہے، جس میں کامیابی کی شرح تقریباً 98 فیصد ہے۔ اس مہم میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-7
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے بتایا کہ خیبر پختو نخوا میں نشپابلاک کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں‘ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ2280 بیرل تیل حاصل ہو گا اور یومیہ 56 لاکھ معکب فٹ گیس پیداوار بھی حاصل ہوگی۔ ترٍ۱جمان نے بتایا کہ نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈروکاربن دریافت ہے، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔