سعودی عرب کا دنیا کا پہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ تعمیر کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سعودی عرب دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم بنانے کی تیاری کر رہا ہے جسے نیوم کا نام دیا گیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ منفرد منصوبہ زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر ہوا میں معلق ہوگا۔
اسٹیڈیم کے 2032 میں افتتاح کا امکان ہے اور اس میں فیفا ورلڈکپ 2034 کے میچز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
نیوم اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے مکمل طور پر قابل تجدید توانائی (شمسی، ہوا اور پانی سے بننے والی بجلی) سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
Saudi Arabia is set to construct the world's first-ever "sky stadium," officially called NEOM Stadium.
— Edwin Musoni (@EdwinMusoni) October 26, 2025
سوشل میڈیا پر زیر گردش رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیوم اسٹیڈیم صرف کھیلوں کا مقام نہیں بلکہ ایک ثقافتی، تفریحی اور سماجی مرکز بھی ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق یہاں مردوں اور خواتین کے پیشہ ور فٹبال کلبز موجود ہوں گے جبکہ سال بھر مختلف عالمی ایونٹس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی دینے اور 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال 2025-26 میں ایک ارب ڈالر کی آئل فیسلٹی فراہم کرنے اور پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے حکام کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ آئل فیسلٹی تقریباً 290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔
اس کے علاوہ، سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت میں بھی توسیع پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
حکام کے مطابق، ان میں سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس دسمبر 2025 میں جبکہ 3 ارب ڈالر کے قرض جون 2026 میں واجب الادا ہیں، تاہم سعودی حکومت ان تمام ڈیپازٹس کو رول اوور کرے گی۔
وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسلٹی فراہم کی جا چکی ہے، جو تقریباً 30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔
سعودی عرب اس وقت پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر مالیت کی آئل فیسلٹی دے رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 28 ارب 37 کروڑ روپے بنتی ہے۔
حکام کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس پر 4 فیصد شرح سود مقرر ہے، اور یہ رقم بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کی گئی ہے، جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1450 ارب روپے بنتی ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اس مسلسل تعاون سے پاکستان کی مالی ضروریات پوری کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔