تعلیم پر 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے'، وزیر اعظم نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کر دیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم پر 50 ارب تو کیا 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو کریں گے۔وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مفت تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، پاکستان سے لاکھوں بچوں بچیوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، نوجوان ہی ملک کو آگے لے کر جائیں گے،ملک کی قسمت سنواریں گے۔وزیراعظم نے تقریر کے اختتام پر علامہ اقبال کے اشعار بھی پڑھے۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔بلوچستان کے دور درازعلاقوں سےبھی طلبا نے میرٹ پر لیپ ٹاپ وصول کیا ۔میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔بلوچستان کی ہی ایک طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی ، جب وہ وزیراعظم کے پاس پہنچيں تو شہباز شریف نے اپنی نشست ان کے لیے خالی کردی اور انہیں اپنی نشست
پر بٹھایا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم
پڑھیں:
وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام
اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق مسلم لیگ ن کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ آج آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی بلایا ہے، ہم نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرنی ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے ممبران فیلڈ میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پر اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق فیصلوں پر پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
امیر مقام نے کہا کہ گراؤنڈ پر تو یہ لوگ ہیں لہذا آزاد کشمیر کی نون لیگ کی قیادت سے مشاورت ہوگی۔
 پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع