نیویارک سٹی نے انتخابات کے بعد اپنی خودمختاری کھودی، صدر ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک سٹی نے انتخابات کے بعد اپنی خودمختاری کھو دی ہے اور اب میامی اُن شہریوں کے لیے ’پناہ گاہ‘ بن چکا ہے جو کمیونزم سے فرار چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بیان امریکا بزنس فورم میں دیا، جہاں انہوں نے 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی کے نیویارک کے نئے میئر منتخب ہونے پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اتنے انتہا پسند ہو چکے ہیں کہ اب لوگ نیویارک کے کمیونزم سے بچنے کے لیے میامی کا رخ کریں گے۔ ممدانی نے اپنی مہم میں مفت ٹرانسپورٹ، کم لاگت مکانات، اور امیروں پر بھاری ٹیکس جیسے وعدے کیے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے پچھلے 9 مہینوں میں 18 کھرب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری حاصل کی، جبکہ ان کے مخالفین معاشی تباہی لا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین معاشی ڈراؤنا خواب دے رہے ہیں، ہم معاشی معجزہ لا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حقیقت میں پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔
میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کر کے امریکا کی ’خودمختاری‘ کھو دی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو۔