مولانا فضل الرحمٰن بنگلا دیش کے دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن بنگلادیش کے دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن مختلف مذہبی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن مدارس کے سالانہ اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے اور ان کےاعزاز میں ڈھاکا، سلہٹ اور دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوں گی۔
ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے مزید بتایا کہ مولانا عبد الغفورحیدری، مولانا اسعد محمود، مولانا سعید یوسف، مفتی ابرار احمد اور دیگر بھی مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن
پڑھیں:
پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال
پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کموڈور ایم ذیشان نبی شیخ مالدیپ کے چیف آف ڈیفینس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی کے ساتھ ایم این ڈی ایس ہیڈ کوارٹر مالے میں ملاقات کے موقع پر۔( تصویر سوشل میڈیا)۔پاکستان نیوی کا جہاز سیف مالے کی بندرگاہ پر پہنچ گیا، بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعلقات اور سمندری سلامتی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف ممالک کے سرکاری عہدیداران، سفیر اور سفارتی برادری کے ارکان نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ ایک پیسج ایکسرسائز بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں کے مالدیپ کے باقاعدہ دورے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، دورے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے۔