سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں،علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (صباح نیوز)سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے عددی اکثریت پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو شہر کی فکر نہیں،سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی خورشیدی نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی اور سندھ کی عوام کو ہم نے ماسٹر پلان دیا، ایسا نوٹیفکیشن جس کی سندھ حکومت توثیق کر چکی، اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ایک پلان جو پہلے ہی گزیٹڈ ہو چکا ہے اس کو نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عملدرآمد نہ کرنا نیت کا فتور ہے، سندھ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں، ماسٹر پلان پر عملدرآمد نہ ہونا شہریوں کو حقوق سے دور رکھنا، ہم اس کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: علی خورشیدی سندھ حکومت
پڑھیں:
اپوزیشن کا 3 سالہ ابراہیم کی تصویر اٹھا کر سندھ اسمبلی میں احتجاج
اپوزیشن نے 3 سالہ ابراہیم کی تصویر اٹھا کر سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا۔بچے کی موت پر اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا، ایم کیو ایم ارکان احتجاجاً اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئے، ریحان بندوکڑا نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا، رکن اسمبلی آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ چند لمحات میں زندگی ختم ہو گئی، ہم سب ذمہ دار ہیں یہاں ڈمپر پورے پورے خاندان ختم کر دیتے ہیں۔ایم کیو ایم کے افتخار عالم سندھ حکومت پر بھڑک اٹھے، انہوں نے کہا کہ کیا کراچی کے بچے اسی طرح گٹروں میں گرتے رہیں گے؟ حکومت اس طرح کے واقعات کا تدارک کب کرے گی؟ کھلے مین ہول موت کو دعوت کے مترادف ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 14 گھنٹے بعد لاش ملی، واقعہ پر سندھ حکومت کا مؤقف آنا چاہئے۔