data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث پایا گیا تو اسے بھی سزا دی جائے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران گورنر نے بتایا کہ فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا دی گئی، جو ثبوتوں کی بنیاد پر دی گئی، ایک چائے کی پیالی سے بھی صوبے کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور سیاسی رہنماؤں کو سزا ملنے پر جرنیل کو بھی سزا ملنی چاہیے،  ریاست سب سے اوپر ہے، بانی یا مخلوق نہیں۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے اور وہاں سے صوبے کے امور چلائے جا رہے ہیں،  سیکریٹریز کو یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہ مانیں، پنجاب حکومت بانی چیئرمین کو کہیں اور منتقل کرے تاکہ عوام سکون محسوس کریں۔

گورنر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اگر اداروں کے ساتھ مل کر امن قائم کرے تو حالات بہتر ہوں گے اور پی ٹی آئی اور دیگر جماعتیں جنہیں دعوت دی جاتی تھی لیکن نہیں آتیں، آج آرمی کانفرنس میں کس منہ سے دعوت دی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سطح پر تیل و گیس کے پیداواری شعبے سے اچھی خبر سامنے آگئی، خیبر پختونخوا میں واقع نشپا بلاک سے بڑی مقدار میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں گیس و تیل کی دریافت او جی ڈی سی نے کی۔ ہراگزئی ایکس 1 کنویں سے یومیہ 2ہزار280 بیرل تیل کی پیداوار دریافت ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی کے مطابق کنویں سے 5.6 ملین معکب فٹ گیس کی پیداور بھی دریافت ہوئی۔   نشپا بلاک میں کنگریالی فارمیشن سے یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ہراگزئی ایکس-1 کنواں کی ڈرلنگ 5,170 میٹر گہرائی تک مکمل کی۔

نشپا بلاک میں او جی ڈی سی بطور آپریٹر 65 فیصد حصہ دار ہے، پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ نئی دریافت سے او جی ڈی سی کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا، نئی دریافت سے ملکی توانائی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ کتنا قریب ہے؟ فیصل کریم کنڈی نے بتا دیا
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیبر پختونخوا میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ کو خط
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں ہے: بلاول بھٹو
  • خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • وزیراعلیٰ کے پی کے رشتہ دار منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: اختیار ولی
  • پختونخوا حکومت ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو ٹھیک ورنہ گورنر راج لگے گا‘ گورنر خیبرپختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا آپشن