2025-11-28@09:13:07 GMT
تلاش کی گنتی: 907
«گرفتار ہونے»:
(نئی خبر)
کراچی(نیوز ڈیسک) انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈی سی نے بتایا کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتارٹرالر مسافرکوچ اوردیگرگاڑیوں سے ٹکراگیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ مزیدپڑھیں:کینیڈین گلوکارجسٹن بیبرکا مشہور گانا ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل، نوجوان حیران رہ گئے
—فائل فوٹو کرک کے انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری چوک کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اب تک 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کراچی میں تیز رفتار ٹرالر نے ایک اور نوجوان کو معذور کردیاکراچیکراچی میں موت باٹنے والی تیز رفتار ٹرالر نے... ڈی سی نے بتایا ہے کہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر کوچ اور دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرالر کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا...
’’ بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں‘‘ بھارت میں ہونیوالا انوکھا فراڈ، گینگ گرفتار کرلیا گیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔فراڈ میں ملوث ملزمان آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس) اورپلے بوائے سروس جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو فون...
کراچی میں ملیر ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث 14 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق متوفی کی شناخت حسن ولد رب نواز سے ہوئی، واقعہ کے حوالے سے متوفی کےبہنوئی کمال نے بتایا کہ حسن ولد رب نواز کی عمر 14سال ہے جوماڈل کالونی ملیر کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھ رہا تھا، وہ پانچ جماعت پاس ہے، اس کے پانچ بھائی بہن ہیں، اس کے والد فالج کے مریض ہیں، وہ گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے کام سیکھ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا شوق تھا، وہ روزانہ کام پرسے آنے اور رات کا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بلال ملک نامی ملزم کو ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے حراست میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مصافحے کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی اطلاعات کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی...
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلادیش میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سال میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل(ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹرجنرل آف پولیس بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹریبونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔ عدالت نے میجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو پیش...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی،غیرقانونی اسلحہ،چوری،ہوائی فائرنگ ،پتنگ فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 36ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں حکمت یار، عبدالودود اور اعجاز شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے برآمدہوئی۔گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور قمر الزمان شامل ہیں،ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری ذیشان کو زخمی کر...