2025-11-28@09:13:08 GMT
تلاش کی گنتی: 907
«گرفتار ہونے»:
(نئی خبر)
لاہور میں رائیونڈ ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ نے کہا کہ ملزم 12 سالہ عرفان کو ورغلا کر قریبی کوارٹر میں لے گیا، زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم نے شہری کی اطلاع پر ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا کہ معصوم بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 روز قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، والدین پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد، ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک...
دورانِ ڈیوٹی ٹریفک اہلکار کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ویگو ڈالے پر آنے والا امیر زادہ کیسے لوگوں کو لوٹتا تھا؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو ٹریفک پولیس اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا جبکہ ویگو ڈالہ بھی تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گزشتہ رات ٹریفک آفیسر کو ہٹ کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اب وہ قانون کی...
لداخ میں ریاستی درجہ اور آئین ہند کی چھٹی شِق کے تحت خصوصی اختیارات کے مطالبات پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران چار افراد ہلاک اور سو کے قریب عام شہری زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو "افسوسناک" قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی سمیت کانگریس لیڈران نے بھی وانگچک کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے چین کی سرحد سے متصل لداخ کی صورتحال کو جموں و کشمیر سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کل سے ہی وانگچک کے تعاقب میں تھی اور یہ قدم متوقع تھا۔ کارکن سونم وانگچک جنہوں نے...
مظاہروں کے دوران بی جے پی سمیت کئی سرکاری و سیاسی دفاتر پر بھی سخت حملے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہہ پولیس نے آج لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور سماجی رہنما سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب بدھ کے روز لیہہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اس احتجاج کی قیادت وانگچک، لیہہ ایپکس باڈی (LAB) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) کر رہے ہیں، جو دو بڑے مطالبات پر مرکوز ہے "لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینا اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت"۔ بدھ کے روز دی...
کراچی: شہر قائد میں شہید ملت سروس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ زخمی راہگیر کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوری طور مضروب کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاغی: سکیورٹی فورسز نے چاغی میں بھارتی پراکسی تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کارروائی چار روز قبل ہوئی جس میں دیگر ملزمان یا تو مارے گئے یا فرار ہوئے۔وزیراعلیٰ بگٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اہم تنصیبات اور چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے اور دالبندین میں ہتھیار و سامان کی سپلائی کا کام انجام دیتے تھے۔ انہوں نے اس کارروائی کو ’’بھارتی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت میں اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں تب کام ہوگا؟اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے ابھی تک متاثرین کو قبضہ کیوں نہیں دیا گیا، کیا چیئرمین سی ڈی اے...
اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز...
سابق دشمن آمنے سامنے، احمد الشرع کو گرفتار کرکے 5 سال قید میں رکھنے والے امریکی جنرل کا ان سے انٹرویو
نیویارک میں ایک فورم پر ہونے والے انٹرویو کے دوران شامی صدر احمد الشرع اور امریکی ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے آمنے سامنے بیٹھ کر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ جنرل پیٹریاس نے عراق پر امریکی حملے کی قیادت کی تھی اور 2006 سے 2011 تک الشرع کو قید میں رکھا۔ رہائی کے بعد الشرع نے النصرہ فرنٹ قائم کی جو بعد ازاں حیات تحریر الشام میں ضم ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد اس تنظیم کا مقصد بشار الاسد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد کرنا تھا۔ امریکا نے 2018 میں اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا مگر جولائی 2025 میں یہ پابندی ختم کردی گئی۔ احمد الشرع نے گزشتہ برس عسکری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دونوں وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بارہا طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اس موقع پر ہادی علی چٹھہ اور...
حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی کی رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر، کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف کاروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر عمل نیں لائی گئی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحدہ عرب امارات کی قیادت میں بڑا عالمی کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 188 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے 14 ممالک میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف ایک بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی جس کے نتیجے میں 188 ملزمان گرفتار ہوئے، اس مقصد کے لیے متحدہ عرب امارات نے روس، انڈونیشیا، بیلاروس، سربیا، کولمبیا، تھائی لینڈ، نیپال، پیرو، برازیل، فلپائن، کرغزستان، ایکواڈور، مالدیپ اور ازبکستان میں مربوط بین الاقوامی آپریشن کی قیادت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد بچوں کے آن...
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ایک اہم کارروائی کے دوران افغانستان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو اپر دیر سے گرفتار کر لیا، جو غیرملکی خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم مصطفیٰ خان سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے خواتین، خاص طور پر عراقی خواتین سے رابطہ کرتا، ان سے دوستی بڑھاتا اور شادی کا جھانسہ دے کر ویڈیو کالز پر ان کی تصاویر اور اسکرین شاٹس حاصل کرتا تھا۔ ان تصاویر کو وہ بعد میں بلیک میلنگ اور ہراسانی کے لیے استعمال کرتا۔ عراقی حکومت کی خصوصی درخواست پر کارروائی نجی ٹی وی کے مطابق عراقی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو ایک خصوصی...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری، بلاتفریق کاروائی کی جائے گی ۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل، شراب کی بوتلیں اور مین پوری برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد بابر قریشی کو 26 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او ہوسڑی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میںملوث ملزم قربان جٹ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، ایس ایچ او حالی نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش فیصل نواز عرف گنجی پٹھان کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا و مین...
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی پولیس نے شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کی سٹی پولیس نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقامی معروف ٹک ٹاکر رضوان کو گرفتار کرکے کم عمر لڑکی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر نے ایک ماہ سے زائد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے ٹک ٹاک کے ذریعے چارسدہ کی ایک کم عمر لڑکی سے رابطہ قائم کیا اور شادی کے بہانے ورغلا کر بھگا لے گیا تھا۔ ایک ماہ سے زائد لڑکی کو استحصال کا نشانہ بنانے کے بعد اسے تنہا چھوڑ دیا۔ واقعہ...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 ستمبر 2025ء )لاہور میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا، سی سی ڈی کی جانب سے کاہنہ کے علاقے میں گرفتاری کیلئے مارے جانے والے چھاپے دوران ملزم جسم کے نازک حصے پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی جو قصور کا رہائشی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاہنہ میں چھاپہ مارا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے...
پاکستان اپنا سول جوہری پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے: عالمی نگران ادارہ کی ستائش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز )جوہری توانائی کے عالمی نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے سول جوہری پروگرام کے ساتھ اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے جمعے کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام میں چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 بھی شامل ہے، جہاں میں نے فروری میں پہلے کنکریٹ ڈالنے کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین رضا انور سے ملاقات کی تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-5 اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میں آئندہ 12 سے18 ماہ کے دوران پاکستان میں انٹر نٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے‘ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ12 سے18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔ وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ یہ اعلان قومی اسمبلی کی...
پاکستان میں آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران انٹر نیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس...
حالات کی رفتار بتارہی ہے پی ٹی آئی پارلیمنٹ اورکچھ جج عدلیہ سے مستعفی ہوجائیں گے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حالات کی رفتار بتارہی ہے کچھ عرصے میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ اورکچھ جج عدلیہ سے باہمی مفادکی خاطرمستعفی ہوجائیں گے۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں اور پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں موجود ہے توبہترہے قائمہ کمیٹیوں میں بھی رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ حالات کی رفتار بتارہی ہے کچھ عرصے میں پی ٹی آئی پارلیمنٹ اورکچھ جج...
فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں درجنوں افراد زخمی اور سینکڑوں گرفتار ہوگئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کئی شہروں میں مظاہرین نے سڑکیں بند کر دیں اور بعض مقامات پر آگ بھی لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ 10 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ حکام کے مطابق مظاہروں میں شریک افراد کی تعداد تقریباً 5 لاکھ تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری کیے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا...
اے پی پی میگا کرپشن کیس میں 13 ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی، ایف آئی اے نے 7 ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کو اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے مقدمے کے نامزد ملزمان فرقان راؤ، معظم جاوید کھوکھر، ارشد مجید چوہدری، محمد غواث، اظہر فاروق، اعجاز مقبول، ثاقب کلیم، خرم شہزاد، ادریس احمد، شاہد لطیف، غلام مرتضیٰ، طاہر گھمن، ساجد علی، عمران منیر اور عدنان اکرم باجوہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ شفاف تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس...
ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو گرفتار کر لیا ۔ حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے 17 افراد کو فٹبال ٹیم ظاہر کر کے جاپان بھجوایا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا جعلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی تیار کیا، جنہیں استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق ہر فرد سے 40 سے 45 لاکھ روپے کے درمیان رقم وصول کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص علی کے خلاف انسانی اسمگلنگ...
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔ چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
کراچی: حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کی معیشت کوقلیل مدتی طور پر متاثرکیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتارسست ہو سکتی ہے،جبکہ افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اسی تناظر میں اسٹیٹ بینک نے پالیسی شرح سود کو 11 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باوجود پاکستان کی معیشت گزشتہ بڑے سیلابوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ مضبوط ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر اورکرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال مستحکم رہی ہے۔ علاوہ ازیں امریکاکی جانب سے درآمدی محصولات...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور زون کی کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز،...
کمسن بچیوں اور بچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گرفتار درندہ صفت ملزم کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 6 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں گرفتاردرندہ صفت ملزم شبیراحمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مزید2مقدمات درج کرلیے گئے۔ گرفتارملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد6 ہوگئی ہے، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ گرفتارملزم اپنی ہوس کا زیادہ نشانہ کمسن بچیوں کو بناتا تھا اور گرفتار ملزم کے خلاف مزید مقدمات متاثرہ بچیوں کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں...
کراچی پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے گزشتہ سال 2024 کی نسبت رواں سال 8 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گزشتہ روز اپنے کراچی پولیس آفس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال 2025 میں 8 ماہ کے دوران گزشتہ 2024 کے مقابلے میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکت کے واقعات میں 32 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 16 فیصد، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں 20 فیصد جبکہ گاڑیاں چوری کرنے کی واردات...
نیویارک شہر کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے تہلکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیں گے۔ زہران کے مطابق یہ اقدام دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ نیویارک بین الاقوامی قوانین کے احترام میں سنجیدہ ہے اور جنگی جرائم پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہونا چاہیے۔ زہران ممدانی کے اس بیان نے امریکی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ممدانی کے جیتنے کے امکانات روشن ہیں۔ ان کے بقول، اگر وہ کامیاب ہوئے تو یہ عوامی بغاوت اور...
امریکی ریاست یوٹاہ کی پولیس نے بدھ کے روز سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کی شناخت ٹائلر رابنسن کے نام سے ہوئی ہے جو 22 سالہ نوجوان ہے اور واشنگٹن یوٹاہ کا رہائشی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قتل ہونے والے امریکی نوجوان رہنما چارلی کرک کون تھے؟ گورنر کے مطابق رابنسن کو اہلخانہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ایک قریبی رشتہ دار نے اس کی تصاویر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ رابنسن یوٹاہ ویلی یونیورسٹی کا طالب علم نہیں تھا جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق رابنسن پر ایگریویٹڈ مرڈر، فائر آرم سے...
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 100 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب ایک دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران فوجی دکانوں اور کیفوں میں داخل ہوئے، شہریوں کو حراست میں لیا اور انہیں قطاروں کی صورت میں چیک پوسٹوں تک لے جایا گیا۔ واقعے کے بعد ویسٹ بینک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ غزہ سٹی میں اسرائیلی آپریشن کے باعث شہری محفوظ مقامات کی طرف...
اسلام آباد پولیس نے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار ترجمان پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے 36 گھنٹوں قبل بہارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ کرکے مسماۃ مناہل کو قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ ایس پی رورل زون کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف...
پاکستان نرسنگ کونسل میں اقتدار کی لڑائی کے دوران ممبران نے قبضہ کرنے کی کوشش کی جب کہ پولیس نے رات گئے تمام ممبران کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن میں گفت وشنید کے بعد ممبران کو جانے کی اجازت دے دی گئی، نرسنگ کونسل کی صدارت کے لیے فرزانہ ذوالفقار اور جواد امین دعویدار ہیں۔ فرزانہ ذوالفقار کوعہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، وزارت صحت نے خلاف ضابطہ ڈپٹی سیکریٹری کو نرسنگ کونسل کے سیکریٹری کا چارج دے دیا۔ رات گئے ممبران کونسل جواد امین کو لے کر نرسنگ کونسل پہنچے، ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت حکام بھی عدالتی احکامات کے برعکس احکامات دیتے رہے۔ نرسنگ کونسل میں ممبران اور صدر نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے آغاز میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش ہو تو وارنٹ منسوخ کر دیے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ ملزم کو پیش کریں،...
ازمیر: ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ازمیر کے مغربی علاقے بالچووا میں پیش آیا۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلکایا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے مبینہ طور پر شاٹ گن استعمال کی۔ فائرنگ...
کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد ایک کار لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مقابلے کے دوران 24 سالہ محسن علی ولد غلام شبیر زخمی ہوا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امجد لاشاری گینگ کا کارندہ ہے جو کراچی میں 10 سے 12 گاڑیاں چوری کرچکا ہے۔ ملزم چوری شدہ گاڑیاں بلوچستان مشک میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ بمعہ گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور ایک چوری شدہ کار...
صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا لباس پہننے والے لڑکے کی حقیقت سامنے آگئی اور پولیس نے خود کو لڑکی ظاہر کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ ضلع صوابی کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے خواتین کے روپ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاکر عبدالمغیز مختلف پوز بنا کر اور لڑکی کے روپ میں نازیبا ویڈیوز تیار کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا تھا، جس کے باعث معاشرے میں شدید رنجش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری کارروائی...
صوابی(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکی کا روپ دھارنے والے ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آگئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ٹک ٹاکر عبدالمعیز ساکن بامخیل خواتین کا لباس پہن کر مختلف پوز بناتا اور نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ ان حرکات کی وجہ سے مقامی سطح پر سخت رنجش اور بے چینی پیدا ہو رہی تھی۔ چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق حراست کے دوران عبدالمعیز نے اپنے فعل کا اعتراف کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ...
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے زیادتی کی تھی، ملزم سال 2024 سے سول لائنز پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق ملزم کے ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
کپور خاندان کا مشہور اداکار خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز ممبئی (سب نیوز)معروف بھارتی ٹی وی اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے اداکار آشیش کپور کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے ایک پارٹی کے دوران واش روم خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔خاتون کے مطابق ان کی اداکار سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جس کے بعد اسے آشیش کے ایک دوست کے گھر پارٹی میں بلایا گیا اور وہاں ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔مذکورہ خاتون کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے...
گارڈن پولیس نے بلڈر کو بھتے کی پرچی دیتے ہوئے دو مزدوروں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے بھتہ خور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے کی گئی جس کا تعلق گینگ وار کے بھتہ خور جمیل چھانگا گینگ سے ہے۔ گرفتار بھتہ خور ملزم نے چند روز قبل 30 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گارڈن میں واقع اقرا اسکائی لینڈ بلڈنگ کے مالک کو بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو مزدور جہانگیر اور جمیل زخمی ہوئے تھے اور اس واقعے کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس...
لاہور: جنرل اسپتال کی نرسری سے 2 دن قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور بچے کے والد افضال کی مدعیت میں 2 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوع پر خود پہنچے تھے اور انہوں نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم...
کراچی: ایس آئی یو پولیس نے گرومندرکے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث بین الصوبائی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کرلی. ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے گرومندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ملزم عبدالظہورکو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا کارندہ ہے، گرفتار ملزم عبدالظہور خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا تھا اور شہر کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیور...
ایف آئی اے امیگریشن نے طورخم بارڈر پر اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو 25 افغان پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے خیبر نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو 25 پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کیا اور ملزم کی شناخت سبحان اللہ کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پاسپورٹس کولڈ ڈرنکس کے کینز میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ چیکنگ سے بچا جا سکے تاہم مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے جو کہ سمگلنگ کی کوشش کو واضح کرتی ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق امیگریشن حکام نے کارروائی کے دوران ایک مسافر کو پکڑا جس کے قبضے سے 25 افغان پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ پاسپورٹ کولڈ ڈرنکس کے کین میں چھپا رکھے تھے جبکہ ان تمام پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے لگے ہوئے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے، جسے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فوراً پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ گر پڑے، پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر قابو کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان مسیح اور فلپس مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع...
لاہور پولیس نے صوابی انٹر چینج کے قریب بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتارکرکے ان کے قبضے سے صوبہ پنجاب اسمگل کی جانے والی منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ لاہور الطاف خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم ضلع پشاور ہشت نگری کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم منشیات اسمگلر گروہ سے ہے جو بمقام انبار انٹر چینج میں کھڑی ہوکر پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے منشیات اپنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کی دوران...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دباؤ ہے یا عمر نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ...
لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔ خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔ رانا ارسلان کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر خرم گجر انکار ہوگیا اور دھمیاں بھی دیں۔ رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس...
کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں محمد یوسف، عبدالقادر اور محمود علی شامل ہیں جنہیں سلطان روڈ اور کلفٹن کے علاقوں سے رقم کی ترسیل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 76 لاکھ 95 ہزار روپے نقد اور 5 موبائل فون برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق ملزمان غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اے این ایف کی 7 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 210 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، جن کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کارروائی کے دوران عمرہ پر جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 2.522 کلو زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر قطر جانے والے مسافر سے 994 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بھیرہ انٹرچینج...
کراچی: شہر قائد میں بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر فرار ہونے والا ملزم کو عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر خاتون، 30 سالہ نسرین شدید زخمی ہو گئی تھی، جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والا زخمی ملزم محمد اقبال علاج کی غرض سے رکشا میں سوار ہو کر عباسی شہید اسپتال پہنچا، جہاں پہلے سے موجود ایک انٹیلی جنس...
کوئٹہ: بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے 1.7 ملین ایرانی ریال، 4470 افغانی کرنسی،3 لاکھ پاکستانی روپے، 1000 اماراتی درہم، 51 ہزار جاپانی ین اور 101 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ذکریا، ندا محمد، نذر جان، سعید خان، محمد یوسف اور عتیق محمد شامل...
لاہور میں ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاکر خرم گجر پر الزام ہے کہ اس نے رانا ارسلان نامی شخص کے ساتھ دو لاکھ یورو کا فراڈ کیا ہے۔ خرم گجر نے رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کےلیے دو لاکھ یورو لیے تھے لیکن ایک سال بعد بھی اسے دکھایا گیا کمرشل پلاٹ خرید کر نہ دیا۔ رانا ارسلان کی جانب سے رقم کی واپسی کے مطالبے پر خرم گجر انکار ہوگیا اور دھمیاں بھی دیں۔ رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے...
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں 2 افغان باشندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تمام کارروائیوں کے دوران تقریباً 248 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 33 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر برطانیہ جانے والے ایک افغان نژاد برطانوی شہری کے قبضے سے 990 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح اپر مال لاہور کے ایک کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔ کراچی میں سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب افغان باشندے سے 3.6...
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برف سے ڈھکا ہوا براعظم انٹارکٹکا اور اس کے گرد واقع جنوبی سمندر تیز اور اچانک تبدیلیوں کا شکار ہیں، جن کے اثرات نسلوں تک پوری دنیا پر پڑیں گے۔ تحقیق کے مطابق 2014 کے بعد سے سمندری برف تیزی سے کم ہو رہی ہے، اب اس کی شرح کمی آرکٹک کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ برف پگھلنے سے سمندری لہریں گلیشیئرز کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ شاہی پینگوئن سمیت کئی انواع کے جانوروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، گلیشیئرز پھٹنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری برف کے تیز پگھلاؤ نے گہرے سمندری کرنٹس کو بھی...
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتازمروت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے موبائل فون سے واقعے کی ویڈیو بنائی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم خاتون کو ویران مقام پر ہراساں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون نے انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی تھی اور واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے...
ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو...
سٹی42: مفتی کفایت اللہ کو زخمی کرنے اور ان کی اہلیہ ، بیٹے اور بیٹیوں پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والا بیٹا گرفتار ہو گیا۔ ملاکنڈ کے ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنے والد مفتی کفایت اللہ، بھائی عصمت اللّٰہ اور 2 بہنوں پر فائرنگ کی تھی، مفتی کفایت اللّٰہ کو فائرنگ کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر اور ان کی ایک بیٹی زیر علاج ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے گھر میں آج اچانک فائرنگ کا خوفناک واقعہ...
اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی...
خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کی مدد میں مصروف اور این ڈی ایم اے صرف الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے، سینیئر وزیر آفتاب عالم
خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر و وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ صوبے کے بالائی اضلاع میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل ہنگامی صورت حال میں استعمال کر رہی ہے جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم وفاقی ادارہ این ڈی ایم اے صرف صوبے کے لیے الرٹ جاری کرنے تک محدود ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں آفتاب عالم نے صوبے میں سیلاب کی صورت حال، ہیلی کاپٹر حادثہ، امدادی سرگرمیوں اور حکومتی پیشگی تیاریوں پر تفصیلی بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری آفتاب عالم نے بتایا کہ صوبے...
فتح پور میں 11 اگست کو اسوقت پُرتشدد تصادم ہوا جب مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر میں ایک صدیوں پرانے مقبرے پر دھاوا بول دیا، اس پر بھگوا جھنڈے لہرائے، اندر ہندو رسومات ادا کیں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں قبروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں فتح پور کے آبو نگر علاقے میں ایک مقبرے کی توڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کے اردگرد ایک کلومیٹر کے دائرے کو بیریکیڈز لگا کر گھیر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔ منگل کو پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و...
لاہور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی پر تشدد اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی آمنہ کی والدہ فرزانہ کی درخواست پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق آمنہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر نکلی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مکے، تھپڑ مارنے کے ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈی...
ویب ڈیسک: سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو دبئی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ ملزم محمد طاہر نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسے بعد...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی کے فرار ہونے کا واقعے کا مقدمہ گرفتار 2 پولیس کانسٹیبلز کے خلاف درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قومی شاہراہ پر واقع ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے قیدی محمد جاوید کے فرار ہونے کا واقعے کا مقدمہ بجرم دفعات 223 اور 34/224 کے تحت شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں کورٹ پولیس کے اے ایس آئی طلعت انور کی مدعیت میں گرفتار 2 پولیس کانسٹیبل محمد خالد اور نور احمد کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق منگل کو سٹی کورٹ سے پرانے 14 قیدی اور 24 نئے قیدی جمع کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے گیٹ پر پہنچا تھا، پرانے 14 قیدیوں کو میں جیل...
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں دونوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے جج منظر علی گل کی جانب سے تحریر کردہ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، دونوں خواتین پر سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلانے، عوام کو اکسانے اور اشتعال انگیز پوسٹوں و ویڈیوز کے ذریعے عوامی املاک پر حملوں کی ترغیب دینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں خواتین کے موبائل فونز سے اہم مواد...
سٹی42: پی ٹی آئی کی دو سزا یافتہ خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، 93 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ ان دونوں خواتین کو عدالت نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں سنگین نوعیت کے تشدد کے مقدمہ میں پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ یہ دولوں خواتین اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انسداد دہشت گردی عدالت...
بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا وفد مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کر رہا تھا۔ پولیس نے اس دوران کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادیو سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا۔ راہول گاندھی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم الیکشن کمیشن پہنچے تو انڈیا الائنس کے ارکان کو روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی چوری اب پورے ملک کے سامنے...
کرنل (ر) کرس رومبرگ سےملیے، آپ 29 کمانڈو رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق برطانوی فوجی افسر اور مصر و اردن میں برطانوی سفارت خانوں کے فوجی اتاشی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ اگر کہا جائے تو سب سے بڑھ کر ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے ایک شخص کے بیٹے ہیں، جنہیں حال ہی میں لندن سے ایک ’دہشت گرد تنظیم کی حمایت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ کرنل (ر) کرس رومبرگ کے یہودی والد 25 برس کی عمر میں نازیوں سے بچنے کے لیے آسٹریا سے برطانیہ ہجرت کر گئے تھے، اور یہی واقعہ آج کے ان کے احتجاج کی اصل تحریک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ بچپن سے وہی قصے سنتے ہیں جو آپ...
کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر...
لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 466 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس میں 600 سے 700 افراد شریک ہوئے، تاہم پولیس نے اتنی بڑی تعداد میں شمولیت کے دعوے کی تردید کی۔ پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن پر 5 جولائی 2025 سے ٹیررازم ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے، اور اس گروہ کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم ولی خان نے دعویٰ کیاہے کہ سی سی ڈی نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیاہے ۔ سینئر صحافی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی کے گھر کے علاوہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر دیگر 16 افراد کو بھی گرفتار کیا گیاہے جو کہ چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے ۔ سی سی ڈی کا نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نعیم اعجاز کی رہائشگاہ پر چھاپہ۔ تین ملازمین گرفتار۔ مجموعی طور پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے سولہ گرفتار۔ چوری، ڈکیتی مقدمات میں ملوث تھے۔ — Najam Wali Khan (@najamwalikhan) August...
راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو بازیاب کرایا ہے جسے گردہ نکالنے کے لیے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چھ ملزمان جن میں سرجن ڈاکٹراور دیگر معاونین شامل ہیں، فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف اُس وقت ہوا جب پولیس گشت کے دوران شور کی آوازیں سن کر ایک مکان پر پہنچی۔ پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر انسانی جان کے تحفظ کے پیش نظر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی جنید سلیم نے وی لاگ میں دعویٰ کیاہے کہ خواجہ آصف جو پرتگال کا نام لے رہے ہیں وہ دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ سیالکوٹ میں اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا حقیقت میں خواجہ آصف کے قریبی آدمی ہیں، الیکشنز میں یہ آر او تھے اور انہوں نے مبینہ دھاندلی کرنے اور خواجہ آصف کو جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا، جب سے یہ گرفتار ہوئے ہیں خواجہ آصف اسی دن سے پریشان ہیں۔ جنید سلیم نے کہا کہ خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بہت سے کرپٹ بیوروکریٹ پرتگال کی شہریت لینے سے متعلق دعویٰ کیا ، اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا جنہوں نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائے گی اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی، بحفاظت جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں لیکن اگر وہ یہاں...
ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9 اراکین گرفتاری کی رہائی اور ایف آئی آر رکوانے کے احکامات جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔
لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...