پاکستان نرسنگ کونسل میں اقتدار کی لڑائی، ممبران کی قبضے کی کوشش، رات گئے تمام ممبران گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
پاکستان نرسنگ کونسل میں اقتدار کی لڑائی کے دوران ممبران نے قبضہ کرنے کی کوشش کی جب کہ پولیس نے رات گئے تمام ممبران کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن میں گفت وشنید کے بعد ممبران کو جانے کی اجازت دے دی گئی، نرسنگ کونسل کی صدارت کے لیے فرزانہ ذوالفقار اور جواد امین دعویدار ہیں۔
فرزانہ ذوالفقار کوعہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، وزارت صحت نے خلاف ضابطہ ڈپٹی سیکریٹری کو نرسنگ کونسل کے سیکریٹری کا چارج دے دیا۔
رات گئے ممبران کونسل جواد امین کو لے کر نرسنگ کونسل پہنچے، ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت حکام بھی عدالتی احکامات کے برعکس احکامات دیتے رہے۔
نرسنگ کونسل میں ممبران اور صدر نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں کالجز کی رجسٹریشن التوا کا شکار ہے، عرصہ دراز سے صدر اور ممبران کونسل نہ ہونے کی وجہ سے کونسل میٹنگ بھی نہ ہو سکی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نرسنگ کونسل ممبران کو
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔