کوئٹہ:

بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے 1.7 ملین ایرانی ریال، 4470 افغانی کرنسی،3 لاکھ پاکستانی روپے، 1000 اماراتی درہم، 51 ہزار جاپانی ین اور 101 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد ذکریا، ندا محمد، نذر جان، سعید خان، محمد یوسف اور عتیق محمد شامل ہیں، ملزمان کو کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 1000 اماراتی درہم، 51 ہزار جاپانی ین اور 101 امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔

ملزمان سے 1.

7 ملین ایرانی اور 4470 افغانی بھی برآمد ہوئے، ملزمان سے حوالہ ہنڈی میں استعمال ہونے والے موبائل فونز، رجسٹرز اور دیگر شواہد بھی برآمد ہوئے، ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی اور غیر برآمد ہوئے ملزمان کو

پڑھیں:

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی اور حیدر آباد میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار