WE News:
2025-09-26@06:15:35 GMT

برطانوی کرنل (ر) کرس رومبرگ لندن سے کیوں گرفتار ہوئے؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

برطانوی کرنل (ر) کرس رومبرگ لندن سے کیوں گرفتار ہوئے؟

کرنل (ر) کرس رومبرگ سےملیے،  آپ 29 کمانڈو رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق برطانوی فوجی افسر اور مصر و اردن میں برطانوی سفارت خانوں کے فوجی اتاشی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ اگر کہا جائے تو سب سے بڑھ کر ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے ایک شخص کے بیٹے ہیں، جنہیں حال ہی میں لندن سے ایک ’دہشت گرد تنظیم کی حمایت‘ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

کرنل (ر) کرس رومبرگ کے یہودی والد 25 برس کی عمر میں نازیوں سے بچنے کے لیے آسٹریا سے برطانیہ ہجرت کر گئے تھے، اور یہی واقعہ آج کے ان کے احتجاج کی اصل تحریک ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ بچپن سے وہی قصے سنتے ہیں جو آپ کو سنائے جاتے ہیں، بے زمین لوگوں کے لیے بے گھر لوگوں کی زمین، اور اس طرح کی باتیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کے خیالات میں تبدیلی کی ایک بڑی وجہ وہ تجربات تھے جو انہیں اسرائیل سے متصل دو ممالک میں برطانوی سفارتی عملے کے ساتھ کام کے دوران حاصل ہوئے، انہیں یاد ہے کہ ایک ایسے سفارت کار نے، جو نسلی امتیاز کے عروج کے دنوں میں جنوبی افریقہ میں خدمات انجام دے چکا تھا، انہیں بتایا کہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں جو کچھ ہوا، وہ اس سے کہیں بدتر ہے جو اس نے جنوبی افریقہ میں دیکھا تھا۔

کرنل (ر) کرس رومبرگ کو یہ بھی یاد ہے کہ 25 سال سے زیادہ عرصہ قبل برطانوی وزارتِ خارجہ نے حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور انہیں حکومت کا ردِعمل بھی یاد ہے۔ ’کوئی حتمی بات نہ کہنے کا فیصلہ کیونکہ برطانیہ یورپی یونین کے ہجوم میں چھپ جائے گا۔‘

مزید پڑھیں:

برسوں پر محیط ان کی نفرت اور بیزاری برسوں میں بڑھتی گئی اور انہیں محسوس ہوا کہ اب موقف اختیار کرنا ناگزیر ہے، یہی وجہ ہے کہ آج دوپہر انہیں اپنے رجمنٹل ٹائی اور بلیزر پہنے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے انہیں آج سہ پہر ایک عارضی پروسیسنگ سینٹر میں منتقل کیا، جو وزارتِ خارجہ، دولتِ مشترکہ اور ترقیاتی امور کے اسی دفتر کی عمارت میں قائم کیا گیا تھا جہاں وہ فوجی اتاشی کی حیثیت سے رپورٹ کیا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:

کرنل (ر) کرس رومبرگ کا پیغام سادہ ہے، برطانوی فوج کے ایک سابق سپاہی اور ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے باپ کے بیٹے کی حیثیت سے وہ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں نسل کشی ختم ہونی چاہیے۔ ’برطانیہ کا اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون رکنا چاہیے، اور فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا غلط ہے۔‘

دیگر لوگوں کی طرح شاید کرنل (ر) کرس رومبرگ یہ بھی چاہیں گے کہ آپ جان لیں کہ لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر میں احتجاج شروع ہونے کے بعد لوگوں کو صرف اس جرم میں گرفتار کیا گیا کہ وہ کاغذ کے ٹکڑوں پرایک ایسی تنظیم کے حق میں اصولی حمایت کا اظہار کررہے تھے، جس نے آج تک کسی کے خلاف تشدد استعمال نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانوی کرنل کرس رومبرگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانوی کرنل

پڑھیں:

پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا

طیب سیف: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا۔
برطانیہ  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے  لائسنس  ملنے کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے کارگو لے جا سکے گی۔
پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیاہے،پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا،پی آئی اے کو کارگو لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
2030 تک پی آئی اے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کے لیے کارگو لے جاسکے گا،برطانوی سول ایوی ایشن جلد پی آئی اے کو TCO تھرڈ کنٹری اتھارائیزیشن جاری کردے گا۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

متعلقہ مضامین

  • اخبارات بنیادی ذرائع ابلاغ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،، بلاول بھٹو زرداری کا نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے کے موقع پر پیغام
  • چاغی آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے، ایک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ گیا
  • ’شریعت‘ سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان اسلاموفوبک، نسل پرستانہ اور عورت دشمن ہے، مئیر لندن صادق خان
  • میئر لندن کا امریکی صدر کو کرارا جواب، میں ٹرمپ کے دماغ میں بغیر کرائے کے رہتا ہوں
  • پی آئی اے کے لیے برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
  • پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار
  • پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا
  • لاہور کے صحافیوں کو نیشنل کرائم ایجنسی کے نوٹسز کیوں جاری ہوئے، معاملہ کیا ہے؟
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ پر پیش ہوئے، وکلا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟