اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپوزیشن کے گرفتار 9 اراکین کیخلاف ایف آئی آر روکنے اور رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9 اراکین گرفتاری کی رہائی اور ایف آئی آر رکوانے کے احکامات جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن اراکین حسب معمول نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔
اپوزیشن نے کچھ دیر اسپیکر کے سامنے کھڑے ہوکر ٹوکن احتجاج کیا اور پھر اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ گئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اپوزیشن کے 9 اراکین اسمبلی کے خلاف ایف ائی ار رکوا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کو گرفتار ایم پی ایز کو رہا کروا کر اسمبلی میں لانے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
پرامن احتجاج حق لیکن ریاستی املاک جلانا قابلِ مذمت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن ریاستی املاک کو نذرِ آتش کرنا، گھروں اور بینکوں کو جلانا، یا سڑکیں بند کرنا کسی طور بھی جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا احتجاج ہمیشہ پرامن رہا ہے، میں انارکی یا توڑ پھوڑ کا قائل نہیں ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ احتجاج قومی یکجہتی کو توڑنے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ 5 اگست یومِ استحصال ہے، اس دن ہمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔ بدقسمتی سے بعض جماعتیں 14 اگست جیسے قومی دنوں کو بھی انتشار کا ذریعہ بناتی ہیں۔ آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لیے آواز بلند کرنے کا تھا، نہ کہ سیاسی تقسیم کا۔ احتجاج کے نام پر قومی مؤقف کو کمزور نہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر: افواج پاکستان کا کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ
اسپیکر نے واضح کیا کہ انارکی کو احتجاج کہنا غلط ہے، اور اس عمل کو کسی سیاسی دلیل سے جوڑنا نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان گالی یا تشدد کی نہیں، دلیل اور مکالمے کی جگہ ہے، اور میری 3 دہائیوں کی سیاست اس کی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ پارلیمان کی حرمت کی بات کی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے اپنی غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی بحالی اور ایوان کے وقار کو بلند کرنے میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست قومی اتحاد کا دن ہے، اسے سیاسی تقسیم کا ذریعہ نہ بنایا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان