حکیم شہزاد فحش مجرا کروانے پر گرفتار؛ سلامی کی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔
حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔
اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔
حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ ناگہانی آفت میں اپنے گھر بار اور مال مویشی سے محروم ہوگئے میں نے رقص و سرور کی محفل سجائی۔
انھوں نے مزید کہا کہ میرے کچھ نازیبا آڈیو پیغامات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس پر مجھے ندامت ہے۔
حکیم شہزاد نے بتایا کہ مجھے سی سی ٹی ڈی نے طلب کیا تھا اور سمجھایا کہ سیلاب جیسی آفت کے وقت مجرے کروا کر میں نے کافی لوگوں کی دل آزادی کی۔
ٹک ٹاکر حکیم شہزاد نے کہا کہ میں اپنے طرز عمل پر خود بھی معافی مانگتا ہوں اور سب سے بھی کہتا ہوں کہ اپنی گفتگو کو شائستہ اور مہذب رکھیں۔
واضح رہے کہ دانیہ شاہ نے پہلی شادی ڈاکٹر عامر لیاقت سے کی تھی اور ان کے پُراسرار انداز میں انتقال کرجانے کے بعد دوسری شادی حکیم شہزاد سے کی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: حکیم شہزاد نے کہا کہ
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔