ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور زون کی کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز، رسیدیں، رجسٹرز اور دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔

کارروائی میں ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی بھی قبضے میں لی گئی۔ گرفتار ملزمان برآمد ہونے والی رقم کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف آئی اے

پڑھیں:

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک 249 مقدمات درج جبکہ 743 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کی جا چکی ہیں۔

پیر کے روز بھی کریک ڈاؤن کے دوران 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 141 گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: رانگ وے ڈرائیونگ کو جرم سمجھا جائے گا، اسلام آباد پولیس نے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے، اسی لیے اس کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس جان لیوا ٹریفک وائلیشن سے اجتناب کریں۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ہر وقت سڑکوں پر موجود ہیں اور یہ کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس ڈرائیونگ کریک ڈاون

متعلقہ مضامین

  • سکھر: پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈائون
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں گرانفروشی کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 12 ہزار سے زائد دکانداروں کو جرمانے
  • پنجاب بھر میں گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 106 گرفتار، ہزاروں پر جرمانے
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج