2025-11-04@18:50:57 GMT
تلاش کی گنتی: 115
«اور ڈونر ایجنسیز کے»:
(نئی خبر)
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کے چار روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ترکیہ کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ملائیشیا کے دورے کے بعد، صدر ایردوان انڈونیشیا اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔صدر جن ممالک کا دورہ کریں گے ان کے...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کے ساتھ قابل قبول نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں لیکن ٹرمپ کے دباؤ میں آکر بات چیت کرنا، مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی حکومت پر زور دیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں کیوں کہ ایسا کرنا لاپرواہی ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
جیکب آباد میں آئی ایس او کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کے نالائق صدر ٹرمپ غزہ اور فلسطین پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ امریکا اور اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست ملے گی۔ دنیا بھر کے انقلابی مسلمان شیعہ اور سنی بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں رہبر معظم کی زیر قیادت...
امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایران پر پہلی مرتبہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ان کمپنیوں، بحری جہازوں اور افراد پر لاگو کیے گئے ہیں جو پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اداروں سے منسلک ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران کی فلسطینیوں کی نقل مکانی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی مذمت سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی امریکا ایسے اقدامات کرتا...
سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی رہنماوں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا کراچی تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم رہنماں سے بھی ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ...
ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا ”کراچی“ تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر...
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پاس...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع منعقد ہوا جس سے حیدرآباد کے معروف مبلغ، مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے معاشرتی تعلقات کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول ﷺ نے فرمایا بغاوت اور قطع رحمی ایسے گناہ ہیں جن کے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں سخت عذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو دوسرے انسانوں کا محتاج بنایا ہے اور اسے ایسے رشتے عطا کیے ہیں جو اس کے لیے محبت اور قربانی کے جذبات رکھتے ہیں، والدین دادا، دادی، نانا، نانی بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار انسان کی زندگی کا سرمایہ ہیں۔
روسی جیل سے رہا ہونے والے یوکرینی فوجیوں کا استقبال کیا جارہاہے جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد جزیرے پر رہنے والے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے ہالماہیرا پر واقع ماؤنٹ ایبو میں بدھ کے روز رواں سال پانچویں بار آتش فشاں پھٹا جس سے تقریباً 4 کلو میٹر کی بلندی تک دھواں پھیل گیا۔جیولوجیکل ایجنسی نے آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا۔ماؤنٹ ایبو میں گزشتہ برس جون کے بعد سے آتش فشانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صرف جنوری کے پہلے ہفتے میں 4 بار آتش فشاں پھٹ چکا ہے۔
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی ریکوری مہم کے تحت غیر قانونی کنڈاکنکشن کے خلاف کارروائیاں، کئی غیر قانونی کنکشن منقطع، ایف آئی آر درج، ایکسی این ٹنڈوالہیار فاروق تنیو، ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم کی سربراہی میں ایل ایس غلام حسین سولنگی، جمشید میمن، ریاض ناریجو، اکرم غوری، نورالٰہی ناہیوں سمیت دیگر کی غریب آباد، کریم آباد، مظفرآباد، سخی وہاب ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، 3 ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم نے کہا کہ غیر قانونی کنڈا کنکشن اور بقایا جات جمع نہ کروانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹندو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے ترقیاتی ماسٹر پلان پر عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورتی سیمینار، ڈائریکٹوریٹ آف اربن اینڈ ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹیجک پلاننگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ نے ٹنڈو محمد خان کے ترقیاتی ماسٹر پلان پر عوامی نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں مشاورتی سیمینار منعقد کیا۔سیمینار میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید قاسم نوید قمر، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، ایم پی اے خرم کریم سومرو، ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ، ایس ایس پی عابد بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان سید شاہ نواز شاہ بخاری، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔شرکا نے ٹنڈو محمد خان ٹاؤن کے ماسٹر پلان کے حوالے سے محکمہ...
