ٹندو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے ترقیاتی ماسٹر پلان پر عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورتی سیمینار، ڈائریکٹوریٹ آف اربن اینڈ ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹیجک پلاننگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ نے ٹنڈو محمد خان کے ترقیاتی ماسٹر پلان پر عوامی نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں مشاورتی سیمینار منعقد کیا۔سیمینار میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید قاسم نوید قمر، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، ایم پی اے خرم کریم سومرو، ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ، ایس ایس پی عابد بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان سید شاہ نواز شاہ بخاری، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔شرکا نے ٹنڈو محمد خان ٹاؤن کے ماسٹر پلان کے حوالے سے محکمہ پی اینڈ ڈی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلاننگ پائیدار ترقی کے لیے ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکمت عملی ہے۔ شہروں کو “ترقی کے انجن” سمجھا جاتا ہے اور ان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا کسی بھی ملک، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک جیسے پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر امتیاز بھٹی، ڈائریکٹر جنرل اربن اینڈ ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹیجک پلاننگ نے شرکا کو آگاہ کیا کہ حکومت سندھ نے 17 بڑے ثانوی شہروں جن میں سکھر، لاڑکانہ، اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں، کے لیے جامع ترقیاتی ماسٹر پلان تیار کیے ہیں۔ مزید برآں14 دیگر شہروں جیسے خیرپور، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، روہڑی، شکارپور، جیکب آباد، اور قمبر کے لیے ماسٹر پلانز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عملدرآمد کے مرحلے میں خواتین اور ٹرانس جینڈر افراد کی شمولیت اور ان کی ضروریات کو ترجیح دینا ضروری ہے، جس میں محفوظ رہائش اور جامع عوامی مقامات فراہم کرنا شامل ہے۔ٹنڈو محمد خان کے ماسٹر پلان کو اسٹک ہولڈرز کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری حاصل کی جا سکے۔ حتمی منصوبے میں سیمینار کے دوران موصول ہونے والے آرا کو شامل کیا جائے گا، جس میں مستقبل کا وژن، اقتصادی ترقی کی حکمت عملی، آفات سے نمٹنے کے پروٹوکول، شہری کور ایکشن پلان اور عملدرآمد کا فریم ورک شامل ہوگا۔ماسٹر پلان مختلف شہری مسائل جیسے رہائش، پانی کی فراہمی، صفائی، اور پائیدار ماحول کو حل کرنے پر مرکوز ہے۔ اسکا مقصد مقامی اور علاقائی معیشت کی ترقی، روزگار کے مواقع، آمدنی میں اضافہ، اور انسانی وسائل کی بہتری ہے تاکہ ٹنڈو محمد خان ایک خوشحال، پرامن، اور محفوظ منصوبہ بند شہر بن سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈو محمد خان کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرضے ختم کرنے کا مکمل پلان مانگ لیا

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرضے ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس کے شعبے کا گردشی قرض 2 ہزار 800 ارب روپے تک جا پہنچا ہے، جس کی وجہ سے سوئی گیس کمپنیوں اور حکومتی تیل و گیس کے اداروں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔

حکومت نے گیس کے گردشی قرض سے چھٹکارے کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی  ہے اور منصوبے کے تحت حکومت بینکوں سے 2 ہزار ارب روپے تک قرض حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ حکومت نے بینکوں سے آسان شرائط پر قرض لینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 800 ارب روپے کے سود کی معافی یا کمی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ قرض کی ادائیگی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 10 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غورہے۔

اسی طرح گیس کے بلوں میں قرض ادائیگی کے لیے اضافی سرچارج عائد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ 5 سال میں بینکوں سے حاصل کردہ قرض کی مرحلہ وار ادائیگی کرے گی۔

پیٹرولیم لیوی عائد ہونے کی صورت میں حکومت کو سالانہ 180 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔ گردشی قرض ختم کرنے کے لیے حکومت کو سوئی گیس کمپنیوں کے غیر معمولی نقصانات پر قابو پانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا ‘اے آئی ایکشن پلان’ کا اعلان، کیا امریکا چین کی مصنوعی ذہانت میں ترقی سے خوفزدہ ہے؟
  • آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرضے ختم کرنے کا مکمل پلان مانگ لیا 
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • ملی یکجہتی کونسل کا قومی مشاورتی اجلاس
  • 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے، عظمیٰ بخاری
  • آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرضے ختم کرنے کا مکمل پلان مانگ لیا
  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور بحرالکاہل خطے کی معاشی ترقی کی شرح بارے پیش گوئی میں کمی کردی ،رپورٹ
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ