ٹنڈوجام: مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع منعقد ہوا جس سے حیدرآباد کے معروف مبلغ، مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے معاشرتی تعلقات کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول ﷺ نے فرمایا بغاوت اور قطع رحمی ایسے گناہ ہیں جن کے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں سخت عذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو دوسرے انسانوں کا محتاج بنایا ہے اور اسے ایسے رشتے عطا کیے ہیں جو اس کے لیے محبت اور قربانی کے جذبات رکھتے ہیں، والدین دادا، دادی، نانا، نانی بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار انسان کی زندگی کا سرمایہ ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شاہ سلمان مرکز کی پنجاب کے سیلاب زدگان کو ہنگامی امداد کی فراہمی
شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور، علی پور ، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، ان علاقوں میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکج اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، پائیدار کچن سیٹ، پانی کا کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔
جبکہ ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانا پکانے کا تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ یہ تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے کی جا رہی ہے تاکہ شفاف اور بروقت امداد سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک پہنچائی جا سکے۔