2025-11-04@15:07:06 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«ایڈووکیٹ سپریم کورٹ»:

(نئی خبر)
      ٭ایڈوکیٹ جنرل، پراسیکیوٹرجنرل کا تعین نہ ہوسکا، عارضی بنیادوں پر انتظام چل رہا ہے ٭دونوں عہدے حسن اکبراورفیاض شاہ کے سندھ ہائی کورٹ کے جج بننے کے بعدخالی تھے (جرأت نیوز) سندھ کے محکمہ قانون میں بدترین انتظامی بحران برقرار ہے ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل جیسے اہم عہدے خالی ہیں سندھ حکومت عارضی بنیادوں پرانتظام چلانے پرمجبور ہوگئی نئے ایڈووکیٹ اورپراسیکیورٹرجنرل کون ہوں گے ؟حکومت فیصلہ نہیں کرسکی ہے دونوں عہدے حسن اکبراورفیاض شاہ کے سندھ ہائی کورٹ کے جج بننے کے بعدخالی ہوئے تھے ، نئے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیورٹرجنرل کے عہدوں پر عارضی بنیادوں پر کام چلایاجانے لگا۔ جواد ڈیروقائم مقام ایڈووکیٹ جنرل اورمنتظرمہدی قائم مقام پراسیکیورٹر جنرل بن گئے جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
    اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی بینچ نے بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی دو درخواستوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ بشریٰ بی بی نے اپنے فیصل ملک ایڈووکیٹ اور غلام حسنین مرتضیٰ ایڈووکیٹ کے ذریعے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ یکم فروری کی سماعت میں عدالتی حکم کے باوجود بشریٰ بی بی کو عدالت پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 فروری کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرتے...
    اسلام آباد: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی ہو گئے. سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھجوا دیا۔
    اسلام (صباح نیوز)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سید کوثر علی شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کوبھجوادیا گیا۔ کوثر علی کا مئوقف ہےکہ میں فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔میرے استعفیٰ دینے کی بنیادی وجہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے میرے ساتھ روارکھا گیا امتیازی سلوک ہے، بطورایڈیشنل جج پشاور ہائیکورٹ تقرر کے لیے اپنے کاغذات کے ساتھ تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفٰی ہونے کابیان حلفی نہیں لگایا تھا۔ نتیجتاً میں موجودہ حکومت کے ماتحت اپنی خدمات جاری نہیں رکھنا چاہتا، میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عمران خان اور آئی ایل ایف کے صدر قاضی محمد انور خان کاشکریہ اداکرتا...
    پشاور: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو بھجوادیا۔ کوثر علی شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا، سیاسی جماعت سے وابستگی کی بنیاد پر میرے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور قاضی انور ایڈووکیٹ کا شکریہ کرتا ہوں۔ کوثر علی شاہ نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی پوسٹ پر دونوں کا شکر گزار ہوں، بحیثیت وکیل اپنا پیشہ جاری رکھوں گا۔
    — فائل فوٹو سید کوثر علی شاہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیا ہے۔سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے فہرست میں شامل تھا تاہم انہیں پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہمسپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی شق 39 اور 41 پرعمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے پیش نہ ہونے پر اظہارِ...
    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سید کوثر علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھجوا دیا ہے۔ سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے فہرست میں شامل تھا تاہم کوثر علی شاہ کو پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔ سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک برتا گیا۔ مستعفی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ کمیشن میں کہا گیا...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات پر ایک بار پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دوبار خطوط لکھے ہیں، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس بار بھی اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے اس حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ...
    سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا ک بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصہ پر غاصبانہ قبضہ کر کے دو کروڑ کے قریب کشمیریوں کے بنیادی حق حق خوداردیت کو سلب کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصہ پر ناجائز اور غیر قانونی تسلط قائم کر کے کالے قوانین کی آڑ میں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہے اور اسے جمہوری ملک کہلانے کا حق حاصل نہیں ہے۔ ”بھارت کی نام نہاد جمہوریت:مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں” کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام جموں و کشمیر لبریشن سیل لا افیئر...
     اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی  عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے سامنے بانی کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے  کہا اس موقع پربانی پی ٹی آئی نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشری بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشری بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو منگل  کو  طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہوں  گی۔ ڈیٹنگ کے چرچے، ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن سمیت مختلف سول سوسائٹی کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 26 آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کے خلاف سازش تھی اور عدلیہ کو مکمل طور پر ایگز یکٹیوکے تابع بنایا گیا جس کے خلاف ملک گیر وکلاء نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کا آغاز کیا راتوں رات ممبران پارلیمنٹ کو اغواء کرکے 26 ویں آئینی ترمیم لایا اور ترمیم کو بلوچستان بار کونسل سمیت سپریم کورٹ بار کے سابق صدور ممبران پاکستان بار کونسل مختلف سیاسی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیںپی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ و دیگر وکلا کو عدالتی حکم کے باوجود جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی.(جاری ہے) عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور جیل حکام کو درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کے روبرو نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت میں درخواست گزار کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ و دیگر وکلا کو عدالتی حکم کے باوجود جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس  کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ  میں ہوئی۔ عدالت نے  ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور جیل حکام کو درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے  24 جنوری تک جواب طلب  کرلیا۔ وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ, کتنا ریلیف ملے گا? جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کے روبرو نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت  میں درخواست گزار کے وکیل علی بخاری پیش ہوئے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں رؤف حسن، ایڈووکیٹ سلمان ابو ذر نیازی، کنول شوزب، بریگیڈیئر مصدق عباسی، ایڈووکیٹ علی پال، ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا، عالیہ حمزہ، قاسم سوری، ذلفی بخاری، عاطف خان اور محمد سلمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں ملک میں انصاف فراہم نہیں کیا...
    پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔عدالت میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے قاضی محمد انور ایڈووکیٹ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم استفسار کیا کہ قاضی صاحب آپ کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہے، اس میں کیا لکھا ہے؟ قاضی انور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میرے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مال مقدمہ تو آپ کے ہاتھ میں ابھی بھی ہے، یہ چھڑی جو آپ نے پکڑی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں کہاکہ ایف آئی آر واپس نہ لی تو ستارہ امتیاز عدالت میں واپس کرونگا، مجھے دہشتگرد کہتے ہیں تو پھر ستارہ امتیاز رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما قاضی انور کی حفاظتی ضمانت اور  مقدمات تفصیلات طلبی کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی،قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ میرے خلاف انسداد دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی گئی،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ قاضی انور ڈنڈا لے کر آئے تھے،چیف جسٹس نے ہنستے ہوئے ریمارکس دیئے...
    ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کے وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیخ جاوید علی ایڈووکیٹ ، ثنااللہ جونیجو ایڈووکیٹ، جان علی جونیجو ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار ، اجرک و گلدستہ پیش کیے۔ وفد میں شامل صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکرٹری مظفر علی بہلم ، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ مشرف کریم، سیکرٹری مالیات ضلع سانگھڑ اعجاز احمد انصاری ، نگراں کالجز تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد جبران غوری، معروف سماجی شخصیت عمران عزیز غوری شامل تھے۔ وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان خٹک کو ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ججز کی تقرری کے رولز بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے،جن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے نام سر فہرست ہیں،کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 6 فروری کو ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسوقت ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہے جبکہ اس وقت صرف 35 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی دس خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ججز کی تقرری کے لیے رولز بننے...
    میہڑ (نمائندہ جسارت)دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں کی نیلامی کے فیصلے کو میہڑ کی عوام نے مسترد کردیا عوامی جمہوری پارٹی کی جانب سے کینال نکالنے اور زمینوں کی نیلامی کے خلاف رادھن اسٹاپ سے پانچ کلومیٹر تک پیدل مارچ کیا گیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری سید لعل شاہ ایڈووکیٹ، ضلع صدر ایڈووکیٹ سعید پنور، منظور مہیسڑ، اقرار چانڈیو ایڈووکیٹ، لیاقت علی ملک، سینگار چانڈیو اور بصیر گورڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما، صحافی، وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندے، شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو، ایس یو پی ضلع صدر سکندر سوڈھر، پی ٹی آئی تعلقہ صدر محمد ایوب کھوسو، عوامی پورہیت تحریک کے رہنما ایڈووکیٹ پنھل...
    لاڑکانہ: جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد مہیسر کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہے ہیں، ضلعی امیر ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو، قاری ابو زبیر جکھرو اور ذیشان عابد چانڈیو بھی موجود ہیں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مجرموں کو قید تنہائی میں رکھنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ مجرموں کو صبح ساڑھے 7بجے ناشتے کے بعد لان میں بھیجا جاتا ہے،شام پانج تک مجرم باہر لان میں ہوتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ لان کونسا ہے، ڈیتھ سیل والا لان تو نہیں ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ نہیں سر، یہ وہ والا لان نہیں جو آپ نے دیکھا ہوا ہے،جیل میں ٹک شاپ ہے، کافی وغیرہ بھی پی سکتے ہیں،گھروں سے مجرموں کو میٹرس بھی...