2025-09-18@03:41:44 GMT
تلاش کی گنتی: 107

«بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ  مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔  علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہُ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔  یہ...
    پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیںہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا، پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان انتظامیہ پر ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کیمپوں کے...
    پشاور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیاء ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج نیوز کے مطابق مشران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں، ضلع بھر کے لئے مستقل طور پر کانوائے کا بندوسبت کیا جائے۔ پاکستان جون 2025 تک پانڈا...
    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج  بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں  کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے  اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا  تھا۔     سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف  نے  پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ  معاف کرے...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انشااللہ  مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو رہا ہے، ہم اپنے مطالبات لکھ کر سامنے رکھیں گے۔  اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  کہ توقع کرتے ہیں حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، سنجیدگی،کھلے دل ،نیک نیتی کے ساتھ بیٹھیں گے تو تمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگ جیلوں میں بند ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا، خوشی کی...
    اسلام آباد (وقائع نگار)  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چودھری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر 7 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر  جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں 7 فروری کی تاریخ دیگر ملزموں کی بھی ہے لیکن کوئی سرٹیفکیٹ...