حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، اگر تحریک انصاف کی اندرونی منظوری آجائے تو وہ مذاکرات کے لیے آجائیں گے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں لیکن ہم نے پھر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے منقطع نہیں کیے اور وہ آج بھی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، یہ مذاکراتی عمل پاکستان کی سیاسی صورتحال میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ مذاکرات میں بھی پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی 3 نشتیں ہوئی تھیں، چھوتھی نشست میں پی ٹی آئی نے شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر حکومت نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے ہمارا تحریر فیصلہ دیکھ لے اس کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کا ’ای چالان‘ سے بچنے کیلئے جوگاڑ سوشل میڈیا پر وائرل
اسکرین گریبزکراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔