2025-09-18@10:47:29 GMT
تلاش کی گنتی: 120

«جرگے میں بلوچستان»:

(نئی خبر)
    بیان میں بی این پی نے کہا کہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل بلوچستان کے مختلف تھانوں میں بی این پی کارکنان گرفتاریاں پیش کرینگے اور دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے کل صوبے بھر میں احتجاجاً گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل، میر گورگین مینگل سمیت 1800 سے زائد افراد کے خلاف درج بوگس مقدمات قابل مذمت اور سردار اختر جان مینگل وڈھ تھانے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو...
    سرفراز بگٹی--فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اسپتالوں کو مثالی طبی ادارے بنائیں گے۔بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کو محکمۂ صحت بلوچستان و پنجاب کے ماہرینِ طب کی محکمہ جاتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جامع حکمتِ عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا: سرفراز بگٹیوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کچھی کینال سے زرعی انقلاب آئے گا۔ سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس...
    دکی میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کمانڈر حنیف خٹک نے کہا کہ ایف سی اور دیگر سیکیورٹی ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ علاقے میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہترین سیکیورٹی پلان پر عمل کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف سی 87 ونگ کے کمانڈر محمد حنیف خٹک کا کہنا ہے کہ دکی اور متعلقہ علاقوں میں کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کیلئے پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔...
    اپنے بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ کوئٹہ سے لاہور، اسلام آباد بس سروس کی بحالی کیلئے مالکان سے بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے پنجاب ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ عوام اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے لاہور، اسلام آباد بس سروس کی بحالی کے لئے مالکان سے بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں سینئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس افسران بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جبکہ اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی جوانوںکی عیادت  کیلئے گئے۔ انہوں نے ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع کیلئے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو شکست...
    پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برسوں سے لسانی دہشت گردی کی شدید لپیٹ میں ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے برس لسانی بنیادوں پر ہونے والے قتل عام میں گزشتہ برسوں کی نسبت 300 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایسے وقت کہ جب صوبے بھر میں امن و امان کی عمومی صورتحال مخدوش ہے وہاں اس بار لسانی بنیادوں پر ہونے والی دہشت گردی نے بلوچ آبادی کے ساتھ ساتھ پشتون آبادی والے اضلاع کو بھی متاثر کیا ہے، جہاں کالعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے لوگوں کو شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قبائلی امن جرگے کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، عمران...
    ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف بلوچستان بھر میں 31 جنوری کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان ترجمان نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کے خلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کے پبلک مقامات پر جلسہ و مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ان احتجاجی جلسوں، مظاہروں اور احتجاج میں شرکت کرکے حکمرانوں کو لوٹ مار، بدعنوانی سے...
    تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جرگے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت بلوچستان میں آباد مختلف قبائل کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج 26 جنوری 2025ء بروز اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے لیے انتخابی اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے ان 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں بھی ایک، ایک جنرل نشست پر پولنگ ہوگی۔...
    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔فوٹو فائل بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیے: ضمنی بلدیاتی الیکشن: سیکورٹی انتظاما ت مکمل ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی،...
     کوئٹہ(آئی این پی )مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اس نے ریاست پاکستان اور اس کی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں...
    اپنے بیان میں ترجمان ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا نصب العین ہونا چاہئے۔ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے اور الاؤنسز فراہم کرنے سے ہیلتھ کئیر کا نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جائز حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غریب عوام علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی کا حق دار ہے۔ بلوچستان کے غریب عوام کو علاج کی بلاتعطل فراہمی، حکومت، ینگ ڈاکٹرز سمیت...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی رواں ہفتے سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ 53ویں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ 23 جنوری کو ڈیووس میں منعقدہ ’’پاکستان پویلین، بلوچستان بریک فاسٹ‘‘ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے یہ تقریب پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام ‘‘ڈیووس 2025’’ کے دوران منعقد ہو رہی ہے، جس میں دنیا کے 120 سے زائد ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تقریب کے میزبان چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ، زرار سہگل ہوں گے، جبکہ کلیدی مقررین میں ایڈم وائن اسٹائن، ریسرچ فیلو کوئنسی انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر ہما بقائی، اور سابق وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ شامل ہیں تقریب کے مقررین بلوچستان کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع، اور خطے کے...
    لاہو ر (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ’’بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل‘‘کے عنوان سے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دئیے جائیں تو یہ اور زیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے فارم 47 والوں کے بجائے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہو گی۔ بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ لاپتا افراد...
    سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ لاپتا افراد کے کمیشن کو فعال کیا جائے، طاقت کا استعمال بند اور لاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے، اگر کوئی دہشتگرد یا مجرم ہے تو اس کا آئین اور قانون کے مطابق اور عدالتوں کے ذریعے فیصلہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل اور عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے...
    جن کی مدت ملازمت تقریبا مکمل ہوچکی، انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے:وزیر قانون WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تاررڑ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار نہیں کرنا، سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں میں بہت ملوث ہوئی، ریاستی ملکتی اداروں کا خسارہ سیکٹروں ارب سالانہ ہے، نارکوٹکس کو وزارت داخلہ میں شامل کر دیا ہے، ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں شامل کر دیا ہے، کیڈ کو ختم کر دیا، پی ڈیبلو ڈی کو وائنڈ اپ کر دیا۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملازمین جو سروسز کی معیاد تقریبا کرچکے ہیں ان کو...
    اپنے بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈے ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
    کچھی میں فوجی کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی امن کے قیام میں اہم کامیابی ہے۔ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل فخر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستائیس دہشتگردوں کی ہلاکت امن دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ عوام کے تحفظ کے لئے ہر...
    کوئٹہ: : بلوچستان کے علاقے سوئی میں امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ زرائع کے مطابق جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، سوئی کے قبائلی عمائدین، سوشل ورکرز، سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور دیگر علاقوں میں بہتر سکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ ایف سی عوام کے جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، ایف سی کی جانب سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں...