2025-06-17@21:40:06 GMT
تلاش کی گنتی: 8354

«حال ہی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے، تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟۔پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہےتو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی لاشوں سے بلند ہوئیں؟کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی لاشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے۔(جاری ہے) اب وقت ہے کہ ہم صرف دیکھنے والے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے تو انسانیت کیوں خاموش رہی آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہے تو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی نعشوں سے بلند ہوئیں انہوں نے کہا کہ کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی نعشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں جب انصاف کا ترازو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں اسرائیل کی غنڈہ گردی کی سرپرستی کر رہی ہیں، جس کے نتائج نہایت خطرناک اور دور رس ہو سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا بڑھتا ہوا جارحانہ رویہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
    سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا، اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بمباری کررہا ہے 60 ہزار لوگ شہید کر دیے، اقوام متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ حیدر آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اسرائیل کی ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم روا رکھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بے گُناہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے بعد ہمارے خطے میں اسرائیلی دراندازی قابلِ تشویش  ہے۔(جاری ہے) ایران پر اسرائیلی افواج کے حملے قابل مذمت ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بطور ایٹمی ریاست بہترین دفاعی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ محب وطن سوچوں کے انقلابی اقدام نے اسے ایٹمی پروگرام میں استقامت اپناتے ہوئے کامیاب بنایا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) جی سیون اجلاس میں شرکت کے لیے کینیڈا، امریکہ، فرانس، اٹلی، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت کئی دیگر ممالک کے سربراہان مملکت کینیڈا کے راکیز پہنچ چکے ہیں، جہاں یہ تین روزہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ جی سیون رہنماؤں کے اجلاس میں اسرائیل اور ایران تنازعہ ایجنڈے کے سب سے اوپر رہنے کی توقع ہے، جبکہ میزبان ملک کینیڈا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصادم سے بچنے کی کوشش بھی کرے گا۔ کینیڈا میں جی سیون سمٹ میں بھارت چھ برسوں میں پہلی بار مدعو نہیں اجلاس کے اہم موضوعات کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیحات میں امن و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں قائم انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیم جسٹس فار آل نے ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت میں مسلم مخالف واقعات کا بھر پور نوٹس لے۔ جسٹس فار آل نے ایک بیان میں بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست گجرات میں 22 مئی کو مسلمانوں کے 8ہزار سے زائد مکانات کی بغیر کسی قانونی نوٹس کے مسماری اور بی جے پی کی ایک اور حکمرانی والی ریاست اتر پردیش میں مسلم نوجوانوں پر ہندو توا کارکنوں کے بہیمانہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دے اور امریکی کمیشن براہ بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سفارش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-02-16
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نذیر حسین یونیورسٹی اور سٹی گلڈز کے تعاون سے سرٹیفائیڈ ٹیکنیکل کورسز کے آغاز کے لیے این ایچ یو میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی اور طلبہ کے لیے آج فخر کا دن ہے، کراچی کے لیے طلبہ کے بہترین اور روشن مستقبل کا چراغ بڑی آب و تاب سے چمک رہا ہے، وفاقی وزارت تعلیم شہر میں یونیورسٹیز کا جال بچھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر چلتا ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے، آج کے تیز رفتار دنیا میں وہ نہیں بدلا جس نے...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر )جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ حضرت سیدنا عثما ن غنی ؓ نے اپنا مال دین و ملت کے لئے وقف کیا لیکن آج حکومت ملک و قوم کو لوٹنے اور عیش وعشرت کے لئے حاصل کی جاتی ہے۔ مسلم امہ کے لئے حضرت عثمان غنی ؓ نے انگنت فلا حی منصوبے پا یہء تکمیل تک پہنچائے قرآن کریم کی کتابی صورت میں ترویج و اشاعت ان کا بڑا کا رنا مہ اور قیا مت تک کیلئے مسلما نو ں پر احسان عظیم ہے۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت و بز م رضا کے زیر اہتمام خلیفہ سوم کے سالانہ یوم شہادت کی مناسبت سے گیلکسی...
    اسلام آباد: ایک ایسے دور میں جب دنیا بھر میں سیاسی تقسیم، نظریاتی اختلافات اور عدم استحکام بڑھتا جا رہا ہے، مسلم دنیا کے مرکز سعودی عرب سے ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جو وژن 2030 کے معمار اور سعودی عرب کی عالمی حیثیت کو نئی شکل دینے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے مسلم دنیا کے کلیدی رہنماؤں کو ایک خصوصی دعوت دی ہے، جس کا مقصد مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور حکمت عملی کی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس دعوت کے جواب میں جن معزز رہنماؤں نے سعودی عرب کا دورہ کیا، ان میں پاکستان کی...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی نظر آنے لگے ہیں، جہاں فضائی حدود میں تبدیلیوں اور حفاظتی خدشات کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تناؤ کے باعث کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے اپنی پروازوں کے روٹس میں تبدیلی کر دی ہے، جس سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر یورپ، خلیجی ممالک اور ترکی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے لگا ہے۔ فضائی حدود کی بندش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-11 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائر پورٹ متاثر ہوا ہے جب کہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جب کہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائر پورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائرپورٹس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (صباح نیوز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے غزہ کی تباہ حال سرزمین پر پھیلتی قحط سالی اور انسانی المیے سے متعلق ایک اور ہولناک انتباہ جاری کیا ہے، خاص طور پر بچوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت وہاں خوراک، پانی اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے اور یہ صورتحال لمحہ بہ لمحہ مزید اندوہناک ہوتی جا رہی ہے۔یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر جو ان دنوں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں موجود ہیں، نے غزہ کے حالات کو خوفناک، تاریک اور نہایت ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی خاندان روزانہ اس چیلنج سے دوچار ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ایک وقت کا...
    ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران میں پھنسے پاکستانی طلبا و طالبات کا قافلہ تہران سے روانہ ہوگیا۔ اسرائیل اور ایران کی جنگ کے باعث پاکستانی ایران میں پھنس گئے تاہم اب پاکستانی طلبا کو لےکر 6 بسیں تفتان بارڈر کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر آج شام 4بجے کے بعد بھی راہداری ملے گی۔ اتوار کو 180 پاکستانیوں نے باڈر کراس کیا ۔ واپس آنےوالوں میں 168 زائرین،12 تاجر شامل ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملاقاتوں کے لیے پاکستان میں ہیں ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ پاکستانیوں...
    ایران کا اسرائیل پر بڑا میزائل حملہ: تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ، درجنوں ہلاکتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر دوسرا بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں جبکہ 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔ تارہ حملے میں حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ اتوار کے روزایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر راکٹ داغے، تہران میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مزید پانچ ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہوگئے جبکہ...
    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے انڈیا میں اپنے خلاف چلنے والی مہم کے بعد وضاحتیں دینے پر مجبور ہو گئے اور ترکیہ کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کر دی۔ عامر خان نے حال ہی میں انڈیا ٹی وی کے مشہور شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے انڈین اداکار تھے جن کی فلم میں باقاعدہ ’پاکستان‘ کا نام لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کی مثال میری فلموں رنگ دے بسنتی، لگان اور سرفروش  میں نظر آئے گی اور سرفروش میں ہم نے کھل کر پاکستان اور آئی ایس آئی کا نام لیا۔ یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں...
    یہ کارروائی ان دہشت گردانہ حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جو اسرائیل نے تہران سمیت مختلف ایرانی شہروں پر کیے، جن میں کئی اعلیٰ فوجی کمانڈرز، نیوکلیئر سائنسدان اور عام شہری بشمول بچے شہید ہوئے۔ یہ بے مثال فوجی آپریشن ’یا علی ابن ابی طالبؑ‘ کے کوڈ نام سے انجام دیا جا رہا ہے، جو عید الغدیر کی بابرکت مناسبت کے ساتھ موافق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے ہفتہ کے روز ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کی تازہ ترین لہر کے دوران مختلف جدید میزائل سسٹمز تعینات کیے۔ باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تازہ حملوں...
    ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
    پاکستان نے بھارتی اور عالمی میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی اور عالمی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بہت سی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو غلط معلومات پر مبنی ہیں۔ حکومت پاکستان نے اس منفی پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ایک ناپسندیدہ صورتحال پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے پاکستان کے موقف کو صدر، وزیر اعظم اور وزارت خارجہ نے بہت تفصیل سے بیان کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کے ذریعے پاکستان نے...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آگئی ہے اور دونوں ممالک نے رات بھر ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے۔ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ’’ایران پر اسرائیل کے حملے امریکی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھے۔‘‘  درحقیقت اس پوری صورتحال نے عالمی اداروں کی حیثیت کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔ اقوام متحدہ، IAEA، OIC یا دیگر عالمی ادارے اس سطح کے تنازعے کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اگر طاقتور ممالک چاہیں تو عالمی قوانین کو نظر انداز کر...
    16 جون کو دنیا بھر میں ڈومیسٹک ورکرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک ورکرز کی کیا صورتحال ہے، اس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، سول سوسائٹی اور ڈومیسٹک ورکرز کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ندیم اختر (ڈائریکٹر محکمہ لیبر پنجاب) حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کا وقار بلند کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019ء منظور کر کے انہیں ’’ورکر‘‘ تسلیم کیا گیا۔ اس ایکٹ کے ڈرافٹ رولز بنا کر محکمہ قانون کو بھیج دیے گئے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اور کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ جس کا چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کا چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے؟ اس میں نشانیاں ہیں اْن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔ (اے نبیؐ) کہہ دو کہ اے میرے بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ، یقینا اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفور و رحیم ہے۔ پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور مطیع بن جاؤ اْس کے قبل اِس کے کہ تم پر عذاب آ جائے اور پھر کہیں سے تمہیں مدد نہ مل سکے۔(سورۃ الزمر52تا54)سیدنا انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے۔حیدر آباد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور عالمی عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے، وہ امریکا اور یورپ جاتا ہے لیکن کوئی بھی عالمی عدالت کے حکم پر عمل کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، ان شاء اللّٰہ اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بم باری کر رہا ہے، 60...
    میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 1595 ہندوستانی طلباء ایران میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں 140 میڈیکل طلباء ہیں جو تہران میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ایران اور عراق میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور تلنگانہ کے وزیراعلٰی سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 1595 ہندوستانی طلباء ایران میں پھنسے ہوئے ہیں، جن میں 140 میڈیکل طلباء ہیں جو تہران میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے پھنسے ہوئے لوگوں کی تفصیلات حکام کے ساتھ شیئر کی ہیں، انہیں فوری طور پر نکالنے...
    رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بندش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن ہوگا، اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں ہو رہی ہیں، میں بہت کچھ کرتا ہوں، لیکن مجھے کبھی کسی چیز کا کریڈٹ نہیں ملتا، لیکن کوئی بات نہیں، عوام سب سمجھتے ہیں، مشرق وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل بالآخر معاہدہ کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ممکنہ تنازع کو ختم کرنے کے لیے کامیابی سے مداخلت کی، اور اپنی پہلی مدت صدارت میں سربیا اور کوسووو...
    ’’مال گاڑی میں امانتیں‘‘ ۔ یہ کتاب تقسیم ہندکے فوری بعد سرکاری افسران کی اہم فائلیں،قیمتی سامان، کتابیں، فرنیچر اور یادگاری اشیاء کو دیانتداری اور حفاظت کے ساتھ ہندوستان سے پاکستان منتقل کرنے کی ناقابل فراموش داستان ہے۔ ان نادر اشیاء کو ہندوستان سے پاکستان بھیجنے کے لے اس وقت جو "Carriage Contract" ہوا ، اس کی تمام تفصیلات اور جزیات کا ذکر اس کتاب میں ہے۔یہ معاہدہ 14 اگست 1947 کو دہلی میں ہوا۔ اس پر عملدرآمد کی تاریخ 15 اگست 1947 درج ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر نگرانی کی ذمے داری سکندر مرزا ( جو بعد میں پاکستان کے صدر بنے) اس وقت اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع ہندوستان تھے اور چوہدری محمد علی (جو بعد...
    —فائل فوٹو عراق میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان سفارتخانے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتِحال کے پیشِ نظر پاکستانی شہری محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی نقل وحرکت کو محدود رکھیں۔ پاکستانی سفارتخانہ برائے عراق واقع بغداد کی ایڈوائزری کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مدد کے لیے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ ایڈوائزری کے مطابق عراق میں پاکستانی سفارت خانے سے +9657839800899 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں 810 نئے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیا ہے جس کے لیے 88 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ خیبرپختوںخوا کے نئے مالی سال کے بجٹ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سالی کے بجٹ میں مجموعی طور پر دو ہزار 159 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 323 ارب روپے مختص کیے ہیں جس میں  ایک ہزار 349 اسکیموں کے لیے 235 ارب اور 810 نئی سکیموں کے لیے 88 ارب شامل ہیں۔ بجٹ میں زراعت کی 18 نئی اور 28 پرانی اسکیمیں، محکمہ مذہبی امور کے لیے 13 نئی اور 18 پرانی، بورڈ آف ریونیو کے لیے 11 نئی 21 پرانی، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی میں دو...
    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرے بک کی تیاری کیلئے آئی جی غلام نبی میمن نے سی ٹی ڈی کو احکامات دیئے تھے، تمام اضلاع نے اپنے علاقے کے ہائی پروفائل ملزمان کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کو ارسال کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے انتہائی مطلوب ملزمان کی ایک اور بک تیار کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق گرے بک ایڈیشن 2 میں 81 ملزمان کی تفصیلات درج ہیں یہ ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں جب کہ ملزمان پولیس مقابلوں اور ڈکیتی کے مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گرے بک ایڈیشن 2جلد تمام افسران کو ارسال کر دی جائے گی، گرے بک 2...
    سٹی 42 : ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی  فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا.  رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز  شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔ وزیر اعظم کی بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر سمیت دیگر ممالک میں اہم سفارتی تعیناتیوں کی منظوری
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ذائقوں کا انسائیکلوپیڈیا کہلانے والی عالمی شہرت یافتہ فوڈ میگزین TasteAtlas نے دنیا کے 100 شاندار ناشتوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے دو مقبول ترین روایتی ناشتے — حلوہ پوری اور سری پائے  کو شامل کیا گیا ہے۔میگزین کے مطابق پاکستان کا روایتی ناشتہ حلوہ پوری دنیا کے بہترین ناشتوں میں 33ویں نمبر پر فائز ہے جبکہ سری پائے کو 40ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے، دونوں پکوان پاکستان کے مختلف شہروں میں نہایت ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں اور ان کا ایک خاص ثقافتی اور معاشرتی پہلو بھی ہے۔حلوہ پوری جو عموماً چنے کی مسالے دار سالن، آلو کی بھجیا اور میٹھے سوہن حلوے کے ساتھ پیش...
    انصاف خطرے میں،اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور ایران پر جارحیت عالمی قانونی اقدامات کی متقاضی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھردنیا ایک بار پھر بین الاقوامی قانونی نظام کے عملی انہدام کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی افواج کی سفاکانہ فوجی کارروائی اور 13 جون 2025 کو ایران پر اس کے حالیہ سرحد پار فضائی حملے الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں؛ بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا تسلسل ہیں جو کھلے عام اور مکمل استثنی کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعات نہ صرف نشانہ بننے والی ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کرتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر، جنیوا کنونشنز اور بین...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس ڈویژن نے بتایا ہے کہ اسرائیل پر تازہ حملوں میں ”آپریشن علی ابن طالب “کوڈ نیم کے تحت مختلف جدید میزائل سسٹمز استعمال کیئے گئے ہیںاور اسرائیلی شہروں حیفہ اور تل ابیب کو عماد، قدر، اور خیبر شکن نامی بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایران کا عماد بیلسٹک میزائل” قدر“ کا جدید ورژن ہے جس میں بہتر رہنمائی اور درستگی کی خصوصیات شامل ہیں اور اسے پہلی بار 2015 کے آخر میں آزمایا اور فوجی خدمات میں شامل کیا گیا تھا اس میں ایک نیا ڈیزائن کردہ قابل نقل و حرکت وارہیڈ شامل ہے جس...
    تہران اور بغداد میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی مذہبی سیاح اور دیگر شہری پھنس گئے ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کو پاکستانی سفارت خانوں سے بھی رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں موجود ایک پاکستانی مسافر نے بتایا کہ ایرانی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کا واحد ایمرجنسی نمبر بند ہے، جبکہ عراق میں بھی پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبرز پر کوئی کال وصول نہیں کر رہا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں تعینات پاکستانی سفیر ان دنوں چھٹیوں پر پاکستان میں موجود ہیں، جبکہ بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ جنگی حالات کے باوجود معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، تاہم آج مذہبی تعطیل کے...
    گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ چھلت نگر میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرگئی، دلہا باراتیوں کے ساتھ دلہن لینے جا رہا تھا کہ راستے میں موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی دریا میں جا گری، اس حادثے کے نتیجے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں جلد ہی مل گئیں جنہیں ریسکیو اہلکاوں نے دریا سے باہر نکالا۔ ادھر ضلع سوات کی تحصیل کبل...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت میں امن کا عہد کیا تھا، لیکن اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فوجی تصادم نے ان کا عہد اور ان کی حمایت میں تقسیم پیدا کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کی حمایت کی ہے، تو دوسری طرف ان کے حامی اور ریپبلیکن پارٹی کے کچھ دائیں بازو کے رہنما امریکا کو اس جنگ میں ملوث نہ ہونے کی وکالت کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا ایران کو امریکا پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ اور اسرائیل سے پُرامن معاہدے کی پیشکش الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی کے حامل حامیوں کا خیال ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ:صدر اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں، اسرائیل کے ان اقدامات سے عالمی استحکام کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی راہ میں سنگین رکاوٹیں کھڑی ہو گئی ہیں۔ترک صدر کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں اپنے مذموم عزائم کے لیے ایران پر حملوں کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کر رہا ہے تاکہ غزہ میں جاری قتلِ عام اور فلسطینی عوام کی نسل کشی سے توجہ ہٹائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کی اس کھلی جارحیت کو روکنے کے لیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران نے اقوامِ متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کے توسط سے مغربی طاقتوں کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے بے بنیاد الزامات اور پابندیاں عائد کرنے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو وہ “معاہدہ برائے ایٹمی عدم پھیلاؤ” (NPT) سے دستبردار ہو جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرائے گئے خط میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک ایران کے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں اور پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور ایران کے قانونی حقوق کے خلاف ہے۔سعیدایراوانی نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکار پور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے قائم مقام امیر پروفیسر نظام الدین میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈاکو راج ایک خطرناک صورت اختیار کرچکا ہے معصوم شہریوں اور بچوں کو اغوا کرکے ان پر تشدد کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنا معمول بن چکا ہے جبکہ ریاستی ادارے مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، شکارپور میں دن دیہاڑے کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 بے گناہ معصوم شہریوں کا قتل سندھ حکومت کی جانب سے سب ٹھیک ہے کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، سندھ کے عوام کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت قبائلی دہشت گردی اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے حکمرانوں...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کیلئے 6 میگا منصوبے شامل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لیے 310 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں عالمی معیار کی ییلو لائن ٹرین کے منصوبے کے لیے 80 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، یہ منصوبہ ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک 24 کلومیٹر طویل ہوگا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل    پنجاب کے دیگر اضلاع میں 600 الیکٹرک بسوں اور 33 بس ڈپوز کے لیے 60 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ٹریفک کی جدید نگرانی کیلئے ٹرانسپورٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر...
    عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی، اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،سید مراد علی شاہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب کا بنانے جا رہے ہیں، وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ ہوسکتے ہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔ اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب...
    ٹرمپ کی ایران کو امریکہ پر حملہ نہ کرنے کی دھمکی، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی تنصیبات پر حملوں سے باز رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کردی۔امریکی صدر نے اپنے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کا آج رات ایران پر ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، امریکی مفادات پر حملہ نہ کیا جائے۔ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہم پر کسی بھی صورت میں حملہ کیا ، تو امریکی مسلح افواج کی مکمل طاقت اور قوت تم پر ایسے...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی شدید مذمت اور اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات چل رہے تھے لیکن اسرائیل نے خلیج میں اپنی علاقائی چوہدراہٹ اور فلسطینیوں کے بلا روک ٹوک قتل عام کرنے کے لیے ایران پر بلاجواز حملہ کیا۔ چوہدری مجید نے کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین...
    اسرائیل میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا ہے، اور ان کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس دعوے پر تاحال حوثی قیادت یا ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ Post Views: 3
    باکو کسی بھی بیرونی طاقت کو ایران یا کسی اور ملک پر حملے کے لیے اپنی فضائی یا زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس بات کا اظہار آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ بیراموف نے ایرانی فوجی کمانڈروں اور شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ باکو کسی بھی بیرونی عنصر کو جارحانہ مقاصد کے لیے اپنی زمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ دوسری طرف عراقچی نے اسرائیلی...
    ہماری قوم کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم نے جدید ذرایع اور ٹیکنالوجی کا منفی استعمال کیا ہے۔ جس کی بدولت ہم انحطاط کی جانب مائل ہوتے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا سے معاشرتی بگاڑ بھی پیدا ہورہا ہے۔ بعض ایسی ایپلی کیشن بھی ہیں کہ اس پر نوجوان لڑکے خصوصاً لڑکیاں  صرف پندرہ بیس سکینڈ کی وڈیو  پیش کرتے ہیں، شئیر کر کے مشہور ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور لایعنی شہرت کے دلدادہ بننا چاہتے ہیں۔ اس طرح سوشل میڈیا نوجوان نسل میں نشے کی طرح پنپ رہا ہے ،ایسی ایپلی کیشن انٹرنیٹ پر دنیا کی مشہور ترین ایپلیکیشن بن گئی ہیں۔ یہ ایپلی کیشن نوجوانوں بلکہ نوجوان  لڑکیوں میں اس لیے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ...
    کراچی‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وفاق نے تحفظات دور نہ کئے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ تحفظات دور ہوئے بغیر وفاقی بجٹ میں ووٹ نہ دیا جائے۔ وفاق سندھ کو اپنی نو آبادیات سمجھنا چھوڑ دے۔ وفاق نے 1900 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا۔ سندھ حکومت نے اسی حساب سے بجٹ بنایا۔ بعد میں فنڈز میں کمی کا خط آ گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ آئندہ مالی سال ہم ریکارڈ 1460 سکیمیں مکمل کرنے جا...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے کنونشن سے خطاب  میں کہا ہے کہ انسانوں کی برائیوں اور غلطیوں کی کھوج میں نہ لگیں یہ بڑا گناہ ہے ہمارے ٹیکس پر چلنے والے ادارے سیاستدانوں کے بارے میں جھوٹ گھڑتے ہیں جو عوام کی سطح پر بات نہیں کر سکتا وہ سوشل میڈیا پر گالی اور جھوٹ گھڑتا ہے آئین میں لکھا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، ڈرافٹ تیار ہوتا ہے تو بتایا جاتا ہے کہ آئی ٹی ایف یا آئی ایم ایف کی وجہ سے بتایا جا رہا ہے اس وقت رویت ہلال کمیٹی کا کوئی قانون نہیں رویت ہلال کمیٹی بغیر کسی قانون چل رہی ہے۔ علماء کو آپس میں لڑانے...
    ہجرت کے نویں سال حج فرض ہوا، حضرت محمد ﷺ نے سنہ 10 ہجری میں واحد حج کیا جسے حجۃالوداع کہا جاتا ہے۔ مسلمان ہر سال ذوالحجہ کے مہینے میں 8 سے 12 تاریخ کو مکہ مکرمہ کی زیارت کے لیے حاضری دیتے ہیں، اس عبادت کو مناسک حج کہتے ہیں۔ ماشا اللہ ان دنوں بھی مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ الھم لبیک لا شریک لک لبیک ’’حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے ہی لیے تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہت تیری ہے، تیرا کوئی شریک نہیں، حاضر ہوں میرے اللہ! میں حاضر ہوں۔‘‘ یہ اعتراف بندگی اللہ کی دی ہوئی نعمتوں اور اس کی وحدانیت کا اعتراف ہر سال نہایت...
    مسئلہ فلسطین کے تناظر میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور خاص طور پر مزاحمت پر اثر انداز ہونے والے عوامل کا جائزہ لینے کے لیے یہ تحریر رقم کی جا رہی ہے، تاکہ قارئین کو اندازہ ہوسکے کہ خطے میں مزاحمت پرکیا اثرات رونما ہو رہے ہیں۔ خاص طور پر حالیہ دنوں غزہ کے لیے آنے والا فریڈم فلوٹیلا کہ جسے غاصب صیہونی گینگ نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور غزہ کے لوگوں تک مدد نہیں پہنچانے دی گئی ہے۔ یقینی طور پر غزہ کے لیے آنے والا یہ فریڈم فلوٹیلا بھی مزاحمت کے اثرات میں سے ایک ہے۔ فلسطین کی بات کریں تو ہم جانتے ہیں کہ ایک طرف غزہ سے لاکھوں لوگوں کی جبری نقل...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صرف سکھر-حیدرآباد موٹروے نہیں بلکہ حیدر آباد سے کراچی موٹروے بھی بنائیں گے، جس پر کام جلد شروع ہوگا اور دو سال تک اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر-حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کی حیثیت میں میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وفاق میں رہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 5 سال بھی شامل تھے، ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ سندھ کی موٹرویز کے بارے میں پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے سکھر حیدرآباد اور کراچی موٹرویز نہ بنانے پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، وزارت مواصلات کے حوالے سے میری ذمہ داری گزشتہ ایک سال کی ہے، تمام سیاسی پارٹیاں وفاق میں رہیں جن میں پیپلزپارٹی کے 5سال بھی شامل تھے، ان تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت میں رہتے ہوئے کئی سال ضائع کردیے۔عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ موٹروے کا اہم حصہ کراچی سے سکھر تک کی موٹروے کے ساتھ منسلک ہے، اگر کراچی موٹروے نہیں بنے گی تو موٹروے سے افادیت حاصل نہیں ہوسکتی، کراچی پورٹ کا موٹروے کے ساتھ منسلک ہونا...
    سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مریکا اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوتا ہے، یہ امریکا اور مغربی دنیا کے لیے سوالیہ نشان ہے، وہ ناجائز ملک اسرائیل کو کیوں سپورٹ کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکا اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا، اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیئے جبکہ اسلامی دنیا ایران...
    اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں مفتی گلزار نعیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر نہیں، پورے عالمِ اسلام پر حملہ کیا ہے، اگر فیصلہ کن جنگ ہوئی تو پاکستان کو بھرپور ساتھ دینا ہوگا، یہ صرف ایران کا نہیں، امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اب خاموشی کا وقت نہیں رہا، غزہ کے مظلوموں کا عملی ساتھ نہیں دیا، اب تہران کا دیں۔ متعلقہ فائیلیںمفتی گلزار احمد نعیمی ایک ممتاز پاکستانی عالمِ دین، خطیب اور مذہبی اسکالر ہیں۔ وہ اہلِ سنت و الجماعت (بریلوی مکتبِ فکر) سے تعلق رکھتے ہیں اور مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مفتی گلزار احمد نعیمی نے اسلامی علوم میں تخصص حاصل کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اسلام میں ڈوبی ہوئی پاکستانیت کی تخلیق اور فروغ کے لیے قائم کیا گیا تھا مگر یہاں 75 سال سے ناپاک پنجابیت، ناپاک سندھیت، ناپاک مہاجریت اور ناپاک فوجیت پروان چڑھ رہی ہے۔ ناپاک پنجابیت کی علامت میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز ہیں۔ میاں نواز شریف نے اس وقت جاگ پنجابی جاگ تیری پگ کو لگ گیا داغ کا نعرہ لگایا جب وہ ’’اسلامی جمہوری اتحاد‘‘ کے پرچم تلے سیاست کررہے تھے۔ میاں شہباز شریف کی ناپاک پنجابیت یہ ہے کہ جنرل اسد درانی نے اپنی کتاب ’’اسپائی کرونیکلز‘‘ میں لکھا ہے کہ میاں شہباز شریف کسی زمانے میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ راجا امریندر سنگھ کے ساتھ پاکستانی اور بھارتی پنجاب کو...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کے علاقےڈیفنس میں سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور وحدت ایک رحمت ہے جبکہ تقسیم ایک عذاب ہے۔ خیبر پختونخوا...
    جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے۔کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا کے گھر آمد اور ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا کہ فیصل واوڈا نے دعوت دی اور ہم آگئے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، میڈیا پر کو پرندہ نہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے بغیر یا تو حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے، اگر کسی پارٹی کو عوام قبول کرتے ہیں اور اُسے عوامی قوت بناتے ہیں تو وہ کون سی قوت ہے جو اقتدار تک ان کی رسائی کا راستہ روکتی ہے۔ ایک سوال پر کہا کہ...
    سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وحدت ایمپلائزونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے مظلومین اور مسلمانوں کی حمایت پر شکر گزار ہیں اور پاکستانی حکام و اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائیز ونگ کے مرکزی صدر سلیم عباس صدیقی نے اپنے دورہ سندھ و بلوچستان کے موقع پر آج سکھر پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلیم صدیقی نے اعلان کیا کہ "وحدت ایمپلائیز ونگ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک بھر کے مظلوموں، مزدوروں، سرکاری و نجی ملازمین اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکا اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملک کے لیے یقیناً مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور وحدت ایک رحمت ہے جبکہ تقسیم ایک عذاب ہے۔فیصل واوڈا سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
      کراچی : جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مشرق وسطی کی صورت حال پر سوال کیا کہ امریکا اور اقوام متحدہ اسرائیل کی مدد کیوں کرتے ہیں اور کہا کہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرتا،اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے جبکہ اسلامی دنیا ایران کی حمایت کرتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کے علاقیڈیفنس میں سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ ملک کے لیے یقینا مسائل اور مشکلات ہیں، بھارتی جارحیت پر قوم نے یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور وحدت ایک رحمت ہے جبکہ تقسیم ایک عذاب ہے۔ فیصل واوڈا...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے بغیر حکومتیں بنتی نہیں یا چلتی نہیں ہیں۔ کراچی میں فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یقیناً ملک کے لیے مشکلات ہیں، خاص طور پر ہندوستان کی جانب سے جارحیت کا ارتکاب کیا گیا، جس پر ہم نے بحیثیت قوم جس وحدت کا مظاہرہ کیا وہ یقیناً تاریخ کا ایک سنہرا ورق ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسی جذبے سے پاکستان مستحکم ہوگا اور اللہ اسے استقلال بخشے گا، وحدت ہمیشہ ایک رحمت ہے اور فرقت یعنی تقسیم...
    دبئی مرینا میں واقع ایک بلند رہائشی عمارت میں جمعہ کی شب اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس پر اب قابو پا لیا گیا ہے، تاہم حیرت انگیز طور پر کئی مکینوں کو اس وقت تک آگ کا علم نہ ہو سکا جب تک وہ دھوئیں یا شور شرابے کی بدولت از خود متوجہ نہ ہوئے۔ عمارت میں آگ جمعہ کی رات قریباً ساڑھے 9 بجے لگی، مکینوں نے شکایت کی ہے کہ عمارت میں لگے فائر الارم سسٹم نے کوئی وارننگ نہیں دی، اور لوگوں کو صرف دھواں یا سڑک پر موجود فائر بریگیڈ کی موجودگی سے آگاہی ملی۔ BREAKING: A building is burning in Dubai pic.twitter.com/pePIIp7kk9 — Sulaiman Ahmed (@ShaykhSulaiman) June 14, 2025 ایک مکین نے بتایا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘جب کاروبار کرنے والے کا کاروبار محفوظ نہیں ہوگا تو اپنا پیسہ بیرون ملک لے جائے گا ‘ قوم پرست،وطن پرست اور پاکستان پرست لوگوں کو سامنے آنا ہوگا ۔ کراچی میں قیصر شیخ کی رہائش گاہ پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی زمانے میں فری ٹیکس بجٹ بہت قابل تحسین ہوا کرتا تھا ‘آج ٹیکس پہ ٹیکس لگا کر بھی بجٹ کو قابل تحسین کہا جارہا ہے ‘افراط زر اور ملک کی مجموعی...
    انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا...
    لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب کا پی پی پی راہنما کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔ اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھپانے کو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل آگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ ثناءاللہ مسی خیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور معشیت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، انسٹال رجیم عوام کا منتخب نہیں کہتا یہ نا الیکشن نہ ہی سلیکشن سے آئے ہیں ، پورے پاکستان کے اندر پاکستان ن لیگ کو 17 سیٹیں نہیں انہیں 9 سیٹیں بھی نہیں ملی اگر میری بات جھوٹ ثابت ہو تو مجھے گولی مار دینا اندرون سندھ میں پی ٹی آئی نے 58 سیٹیں جیتی ہیں انکو عوام نے ووٹ نہیں ڈالا 6.1 کی گروتھ ریٹ کے ساتھ جو حکومت جا رہی تھی،...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے اور 80 فیصد خون کی اسکریننگ غیر معیاری ہونے کے باعث پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ صحت کے نظام کی بہتری کے لیے پانی اور خون جیسے بنیادی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈس اسپتال کی جانب سے منعقدہ خون کے عطیہ کرنے کی ملک گیر مہم کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ کراچی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انڈس اسپتال کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان اور انڈس زندگی پروجیکٹ کی سربراہ ڈاکٹر صبا جمال بھی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل سے تعلقات ہیں منقطع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس سے ہاتھ ملانے کے بجائے، ایسا ہاتھ جھٹک دینا چاہیے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ بات اٹل ہے کہ اسرائیل صرف ایران نہیں پوری مسلم دنیا کا دشمن ہے، اس ایوان سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان تہران کے ساتھ ہے، ہر فورم پر حمایت کریں گے۔خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کو FATF میں سفارتی فتح کیسے ملی ،عالمی برادری نےبھارتی پراپیگنڈےپر کیوں توجہ نہیں دی۔۔۔؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے لاکھوں جتن کیے، بھارتی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ اور سفارتی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کی گئی مگر عالمی برادری کی جانب سے بھارتی بیانیے کو بالکل بھی پذیرائی نہیں ملی ۔ بھارت کے سفارتی وفد کا بڑا ایجنڈا پاکستان کو ایف اے ٹی ایف (FATF) اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کروانے کا تھا مگر آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو پہلے...
    مرکزی جامعہ مسجد کوئٹہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق حقانی نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی ہے کہ ایران و غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلئے عالم اسلام کے حکمران عملی اقدام اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نے تمام مسلمان حکمرانوں سے تقاضہ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی ریاست کی طرف سے ایران پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں اسرائیل اور امرایکہ کے مقابلے میں مسلمان جہاں بھی ہیں ان کی ہمدردیاں حماس اور ایران کے ساتھ ہیں، اور وقت کا تقاضا بھی...
    انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے،بیان صدرمملکت آصف علی زداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ تشویشناک ، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوائے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔صدرنے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے، میں حملے میں جانوں کے ضیاع...
    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر مکمل رواداری اور اخوت کا پیغام دیں، عرس حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پولیس کیساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا...
    ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور ’اسرائیل کے ساتھ تعاون‘کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ اسرائیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے حساس اداروں نے وسطی شہر یزد میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر اسرائیل سے رابطے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اہم تنصیبات کی تصاویر لے رہے تھے، یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک عملی طور پر حالت جنگ میں ہیں۔سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے خلاف تھیں، تاہم فی الحال مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی...
    اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔ Post Views: 2
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطرناک اشتعال انگیزی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پورے خطے پر تباہ کن اثرات ہونگے کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے.(جاری ہے) روسی ایوان صدر بتایا کہ پوٹن نے زور دیا کہ روس ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن سے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے بیان میں کہا گیا کہ صدر پوٹن نے نیتن یاہو کو نئی کشیدگی سے بچنے کے لیے ثالثی...
    اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔
    واشنگٹن/پیرس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )ایران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں نے مخالفین کو پریشان کردیا ہے ایران کے بیلسٹک میزائل دو ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تہران نے اسرائیل پر جوابی حملے کو” آپریشن وعد صادق 3“ کا نام دیا ہے جس میں برق رفتار بیلسٹک میزائل داغے گئے امریکی تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کے جدیدبیلسٹک میزائل محض400سیکنڈ میں اسرائیل پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .(جاری ہے) ایران کے جوابی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں اور عوام اگلی اطلاع تک محفوظ مقامات میں پناہ لیں اس...
    ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کوئی پراجیکٹ نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔  ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے خلیل الرحمان قمر سے سوال کیا کہ وہ زیادہ تر پراجیکٹس ہمایوں سعید کے ساتھ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے اب وہ ایسا نہیں کریں گے۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں دوبارہ سوال کیا کہ کیا ہمایوں سعید کی کانپیں ٹانگتی ہیں کسی اور کے ساتھ کام کرنے میں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ’اب میری کانپیں ٹانگتی ہیں بھئی‘۔ ڈرامہ نگار کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اب ہم زیادہ کام نہیں کر پائیں گے‘۔ خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں رواں سال حج کے دوران 18 پاکستانی زائرین جان کی بازی ہار گئے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق انتقال کرنے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ اور پہلے سے علیل افراد تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے حجاج کی اموات کا سبب زیادہ تر دل کا دورہ اور مختلف امراض بنے جب کہ کچھ افراد کو دوران سفر طبی پیچیدگیاں لاحق ہوئیں۔ تمام مرحومین کو مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی حج کے ایام کے دوران 35 پاکستانی عازمین وفات پا گئے تھے، جن میں اکثریت معمر افراد کی تھی۔...