2025-05-06@15:21:38 GMT
تلاش کی گنتی: 15163
«خرچ ہو»:
(نئی خبر)
ملالہ یوسفزئی : فوٹو فائل نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ کے بچوں کیلئے ایک مرتبہ پھر آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ غزہ کے بچوں کیلئے فوری امداد، ریلیف اور مستقل جنگ بندی کی اپیل کرتی ہوں۔ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں بچوں کی بھوک اور اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر نیویارک ٹائمز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کی حالت کو "دل دہلا دینے والا" قرار دیا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام ملالہ یوسفزئی انہوں نے کہا کہ بچوں کی حالت کو دلخراش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینی بچے بدترین بھوک اور موت کے حالات کا سامنا کر رہے ہیں، میں ان کی...
نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پھنس گیا اور دنیا نے اس مرتبہ بھارت کو مایوس کیا ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں...
سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی، مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن کے راجہ اقبال حسین شہید یونٹ کے زیراہتمام یوم شہدائے امامیہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور شہید راجہ اقبال حسین کے مزار پر امامیہ اسکاوٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید فخر عباس نقوی، مسؤل ادارہ تربیت علامہ اسد نقوی، امامیہ چیف اسکاؤٹ ابوذر حیدر، خانواہِ شہداء و رفقاء نے شہید کے مزار...
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ مماتا بنیرجی نے بھارت کے شہر مرشدآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے سرحدوں کا خیال رکھیں۔ ‘قائم مقام وزیراعظم’ کون ہے یہ بی جے پی سے پوچھیں۔ مودی سرکار کی طرف سے وقف بل لانے کے بعد مرشد آباد میں گزشتہ دنوں مسلمانوں کی طرف سے بل کیخلاف مظاہرے ہوئے تھے جہاں خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی ایک وائرس ہے جو ہمیشہ مذہبی فسادات کرواتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت: اپوزیشن جماعتوں کا ’وقف بل 2024‘ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا عہد ان کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا، پاک بھارت کشیدگی کم ہونا خطے اور سب کے مفاد میں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ نریندر مودی کے خلاف اس کی اپنی حکومت کے لوگ اور عوام بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ سوال کررہے ہیں پہلگام واقعے کے 10 منٹ میں کیسے ایف آئی آر درج ہوئی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم تو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کےلیے تیار ہیں، بھارت کو سمجھ نہیں آرہا کہ الزام تو لگادیا اب آگے کچھ کہنے کو نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے وقت کالعدم...

معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث، متاثرین کا نیب دفاتر کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام آباد (احسان بخاری)پاکستان میں کام کرنے والی متعدد معروف رئیل اسٹیٹ اور ای کامرس کمپنیاں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکلیں، جن میں امارات گروپ، گھرانہ ڈاٹ کام، ایمازون مال، مال آف امارات اور ایجنسی 21 شامل ہیں۔ متاثرہ شہریوں نے ان کمپنیوں کے خلاف متعدد شکایات قومی احتساب بیورو (نیب) میں جمع کروا رکھی ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی کارروائی نہ ہونے پر آج نیب راولپنڈی آفس اور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں نے اربوں روپے ہتھیا لیے ہیں اور بارہا شکایات کے باوجود نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے اور نہ ہی نیب نے سنجیدہ ایکشن لیا ہے۔ متاثرین میں شامل ڈاکٹر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا عزم دوہرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ...
لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
عیدالاضحیٰ پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک ساتھ فلم ‘لَو گرو’ میں جلوہ گر ہوں گے، جو مزاح، رومانس اور شرارت کے جذبات کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ 6 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک کلاسیکی تفریحی فلم ہوگی جس میں جذباتی گہرائی اور جدیدیت کا امتزاج ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اور واسع چوہدری کی تحریر کردہ ‘َلو گرو’ میں شوبز کے بڑے ستارے ایک ساتھ نظر آئیں گے جن میں سوہائے علی ابڑو، میرا سیٹھی، مومنہ اقبال، جاوید...

تہران، انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور مشرقی نگاہ پر بین الاقوامی کانفرنس میں ناصر عباس شیرازی کی شرکت
امام باقر العلوم یونیورسٹی زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس میں ایران کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن تہران میں، دو روزہ پینل قم المقدس میں اور ایک روزہ سیشن اصفھان میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں انسانی حقوق کے عالمی قوانین اور مشرقی نگاہ کے عنوان سے منعقد ہونیوالی کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس میں Human rights Eastern ethos: a historical and political deconstruction of western appropriation کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پڑھا۔ کانفرنس میں 23 ممالک سے 40 محقیقن اور اسکالرز شریک ہوئے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے شرکا کے سوالات کے جواب بھی...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت دی تاکہ وہ چوکس ہو کر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر بدر لائن کوئٹہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ (ر) لیفٹیننٹ کمانڈر عطاء اللہ شاہ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز، جبکہ دیگر زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حاضری...
بھارت نے دریائے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا، رات گئے سطح بلند ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کی جانب سے 24 گھنٹے پانی بند رکھنے کے بعد اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، چند گھنٹوں پہلے خشک ہوتے دریا میں پانی 28 ہزار کیوسک تک جا پہنچا جس کے باعث آج رات پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بھارت نے 24 گھنٹے تک پانی کی بندش کے بعد اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، جس کے باعث ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو بلا کر بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی کیوں شریک نہ ہوئی؟بیرسٹر گوہر نے اس سوال کا جواب دے دیا۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی بند کرنا ایکٹ آف وار ہے، پی ٹی آئی کامطالبہ ہے کہ اس ایشو پر اے پی سی بلائیں اس لیے ہم نہیں گئے۔ جارحیت مسلط کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آروزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو...
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ اسلاموفوبیا پر مبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اور ان واقعات کو ہندو مسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کو بانٹے والی اور قابل مذمت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر انجینئر محمد سلیم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے بہیمانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر اس افسوسناک اور سفاک حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور غصے...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں،ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائربریگیڈ کے اہل کاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی نے کے ایم سی فائر بریگیڈ ہیڈ کوارٹر میں ’یادگار شہداء‘ پر شہید فائر فائٹرز کے ایصال ثواب کے لئے...
صدر پاکستان سے اپنی ایک ملاقات میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ تہران، اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلام آباد میں صدر پاکستان "آصف علی زرداری" سے ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور ان کے ساتھ موجود اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور ایرانی وزیر خارجہ نے ایران و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں وسعت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ صدر پاکستان نے سید عباس عراقچی کے ساتھ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس نازک...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ذمہ دار معاشرے کے طور پر مسلح افواج اور پولیس کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ اور صحافیوں کو سلام پیش کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز قوم کا فخر ہیں، جو نہ صرف جانیں بچاتے ہیں بلکہ امید کا چراغ بھی روشن کرتے ہیں، ہر لمحہ تیار اپنے فائر فائٹرز کی خدمات پر ہمیں فخر ہے، فائر فائٹرز کا حوصلہ اور جذبہ قربانی ہر انسان کیلئے مشعل راہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شہید ہونے والے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی ’یادگار شہداء‘ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ...
سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کی توہین کر رہی ہے، سوال پوچھنے پر ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے اور جب احتجاج ہوتا ہے تو پگڑی اچھال دی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی، بے ایمانی اور لوٹ عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے میں بدعنوانی اور لوٹ جاری ہے، کسانوں کی فصلوں کی خرید میں بدعنوانی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے لے کر کئی پلیٹ فارم پر شکایت ہوئی لیکن لوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ہورہی ہے۔ اکھلیش یادو...
نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو...
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سیکیورٹی کیا ہوگی؟ اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا مگر آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے پوری کابینہ کا غائب ہونا افسوس ناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، اس کی دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اکھٹی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی مگر...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف ہماری فوج متوجہ ہوئی تو داخلی سکیورٹی کیا ہوگی؟ اس پر پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے تھا مگر آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے پوری کابینہ کا غائب ہونا افسوس ناک ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت پاکستان کے لیے مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت بہت مضبوط ہے، اس کی دفاعی صلاحیت پر دنیا میں اعتماد کیا جاتا ہے، وطن عزیز کے دفاع کے لیے پوری قوم اکھٹی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تو توقع تھی کوئی قرارداد آئے گی مگر وزیراعظم...
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ بھارت نے شملہ معاہدے کی روح اور متن دونوں کی خلاف ورزی کی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک، بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکپھت جیل لاہور سے صحافیوں کو خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے...
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گردی کے واقعے کی قابل بھروسہ تحقیقات کے لیے کہتے ہوئے انڈیا اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کا قانون کے تحت محاسبہ ہونا چاہیے۔ موجودہ نازک حالات میں فریقین ایسی عسکری مخاصمت سے بھی گریز کریں جس کے بے قابو ہونے کا خدشہ ہو۔ Tweet URL انتونیو گوتیرش نے پہلگام حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے...
پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے نست و نابود کر دیا جائیگا،عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سندھ طاس معاہدے اور داخلی سیکیورٹی پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا نرندر مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی، پہلگام حملے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان اور اس کی عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم کو پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کے تناظر میں بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا یقین دلایا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 05 مئی 2025ء ) 3 سالوں میں ملکی قرضوں میں 31 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انشکاف، 2022 میں پی ڈی ایم کے اقتدار میں آنے کے بعد 3 مختلف حکومتوں کے دور میں ملکی قرضے ساڑھے 43 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 74 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلی گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں میں اضافے سے متعلق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے۔ مزمل اسلم کے مطابق شہباز شریف پاکستان کا واحد وزیراعظم ہے جس نے 3 سالوں میں آئی ایم ایف کے 4 پروگرام لیے۔ جب یہ پی ڈی ایم کی حکومت میں...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں راجہ پرویز اشرف ، نوید قمر، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کے خلاف ہر دم تیار ہیں ،بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن اپنے دفاع کی حفاظت کے حوالے سے منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،پہلگام واقعے...
محبوبہ مفتی نے پہلگام کے لوگوں کی مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور مہمان نوازی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کے لوگوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں سیاحوں خاص کر امرناتھ یاتریوں کا ساتھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے پہلگام دورے کے دوران 22 اپریل کو ہوئے دہشتگردانہ حملے کے دوران سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی جانبازوں کے ساتھ ملاقات کی، تاہم انہوں نے ایسے جانبازوں کو تنگ طلب کرنے کے بھی الزامات عائد کئے۔ محبوبہ مفتی نے پہلگام دورے کے دوران سیاحوں کی مدد کرنے والے افراد کے علاوہ مقامی وفود کے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر...
برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے انہیں پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے شواہد کے بغیر پاکستان کو حملے سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی ہے اور پاکستان کبھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن...
کوٹری ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج نہ ہونے سے انڈس ڈیلٹا کے قریب لاکھوں ایکڑ زمینیں سمندر برد ہورہی ہیں۔ دریا کا میٹھا پانی نہ ہونے سے ڈیلٹا کی قریبی آبادی نقل مکانی کررہی ہے۔ جبکہ ماہی گیر بھی کشتیاں کنارے پر کھڑی کرکے روزگار کے لیے پریشان ہیں۔انڈس ڈیلٹا میں کسی زمانے میں دریا اور سمندر آپس میں ملتے تھے اور سمندر کو آگے بڑھنے سے روکتے تھے، لیکن آج یہاں دریائے سندھ کے میٹھے پانی کی ایک بوند بھی سمندر میں نہیں جا رہی۔ جس کی وجہ سے سمندر نے زرخیز زمینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دریائے سندھ اپنے ساتھ لاکھوں ٹن مٹی بھی لاتا تھا جو سمندرکی آغوش میں گم ہوکر ایک طرف آبی...
سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر افواج پاکستان ، سائنسدانوں اور عملہ کو مبارک دی۔(جاری ہے) گورنرسندھ نے کہا کہ فتح میزائل کے کامیاب تجربہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میزائل تجربہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی شب و روز محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی ، دعائیں حاضر ہیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے ، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔سکھ برادری نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے ، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن اور کثیرالملکی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ریجنل ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور ہمیشہ کشیدگی کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے مگر اس کے امن کے جذبے کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے اور بھارت میں بڑھتی ہوئی اسلام مخالف...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔ پی پی وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور نوید قمر شامل تھے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ملاقات میں موجو د تھے۔ اس کے علاوہ حکومتی وفد میں طلال چوہدری،وزیر خزانہ ، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ شامل تھے،ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ذرائع کا کہنا...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی خود مختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔2016 سے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا مقصد قیادت کو قومی و صوبائی امور سے آگاہ کرنا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں. انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے...
سیمینار سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل کا ہر صورت تحفظ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو جی بی کے ساتھ مالیاتی معاہدہ کرنا ہوگا، جیسا کہ کشمیر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "عالمی سازشیں اور ہماری ذمہ داریاں" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی و علاقائی صورتحال کے ساتھ عالمی امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے جی بی کیخلاف کچھ محلاتی سازشوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام آباد...
پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو بنیاد بناکر بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے متعدد بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار جبکہ گھروں کو تباہ کردیا تھا۔ بھارت فوج نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیے گئے نوجوانوں پر مسلح افراد کی سہولت کاری کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک اور کشمیری نوجوان کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک حراست میں لیے گئے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی انکشاف کیا کہ پہلگام...
سرگودھا میں گندم ذخیرہ کرنے والے صندوق میں کھیلتے ہوئے دم گھٹنے سے 4 بہنوں سمیت 6 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے چک بارہ جناح کالونی میں پیش آیا. بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے کے صندوق میں چلی گئی تھیں اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئیں. واقعے کے وقت گھر میں بڑے موجود نہیں تھے۔جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 8 سالہ صائمہ، 6 سالہ آمنہ، 4 سالہ سویرہ، ایک سالہ دعا فاطمہ، 6 سالہ سونیا اور 7 مریم شامل ہیں. جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 4 سگی بہنیں تھیں۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2025ء) دبئی اسلامک بینک پاکستان لمیٹڈ (ڈی آئی بی پی ایل) دبئی اسلامک بینک متحدہ عرب امارات (ڈی آئی بی) کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، جس نے جناب محمد علی گلفراز کو اپنا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جناب گلفراز ایک بین الاقوامی بینکاری ایگزیکٹو ہیں جو برطانیہ، یورپ اور پاکستان میں کارپوریٹ اور سرمایہ کاری بینکاری، حکمت عملی، رسک مینجمنٹ اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں 25 سال سے زیادہ کا بین الاقوامی اور مقامی تجربہ رکھتے ہیں۔دبئی اسلامی بینک پاکستان لمٹیڈ میں شمولیت سے قبل جناب گلفراز بینک آف خیبر کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں لاکھوں ایسے افراد کے شناختی کارڈ بدستور فعال ہیں جو وفات پا چکے ہیں مگر ان کے لواحقین نے ان کی شناختی دستاویزات کی منسوخی کی قانونی کارروائی نہیں کی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اس وقت پاکستان میں وفات پانے والے تقریباً 70 لاکھ افراد کے شناختی کارڈز ریکارڈ میں زندہ شمار ہو رہے ہیں۔ یہ حیران کن انکشاف نادرا نے یونین کونسلز کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان شباہت علی خان کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ افراد ہیں جن کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلز میں ہو چکا ہے لیکن ان کے ورثا نے نادرا کو باقاعدہ اطلاع دے کر شناختی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شورکوٹ کے قریب حادثے میں 5 مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد کی کمی کردی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 12 فیصد سے کم کرکے 11 فیصد کردی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کمی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہےکہ بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کمی اور غذائی گرانی نے مہنگائی کی شرح تیزی سے کم کی ہے۔ مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینوں کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔ مہنگائی اپریل میں اعشاریہ تین فیصد رہی اور قوزی مہنگائی بھی نو فیصد سے کم ہوکر آٹھ فیصد ہوئی ہے۔ کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے۔ جبکہ معاشی نمو رواں مالی سال ڈھائی سے ساڑھے تین فیصد کے درمیان رہنےکی توقعات ہیں۔...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی، فی کلو چینی کی 180 روپے میں فروخت جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں 4 روز قبل چینی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، چینی کی فی کلو قیمت 168 سے بڑھ کر 180روپے ہوگئی تھی۔ چینی مہنگی خریدنے والے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے کر کمی کےلیے اقدامات کرے۔ مزیدپڑھیں:کوٹ مومن: گندم کے بھڑولے میں دم گھٹنے سے 6 بچیاں جاں بحق

کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سالانہ ریجنل ڈائیلاگ 2025 سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشمیر سے فلسطین تک دیرینہ حل طلب تنازعات علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے مسلسل خطرہ ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات اور آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے اثرات نہ صرف سرحدوں سے باہر بلکہ نسلوں تک بھی محسوس کئے جا رہے ہیں،بین الاقوامی برادری کا ایک ذمہ دار رکن ہونے کے ناطے پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے پرعزم ہے، کشیدگی کو کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر...

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات، تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پیر کو دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں مضبوط پاکستان ایران تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔(جاری ہے) انہوں نے جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور امریکہ ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیچیدہ مسائل کو سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک دوسرے کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا جو خطے میں امن و...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور بینکاک میں بھارتی باکسر ایشوران کے خلاف حالیہ فتح پر انہیں مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، رکن سندھ اسمبلی آصف موسی اور وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔ عثمان وزیر ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے باکسر ہیں، نے پہلے رانڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آٹ کر کے فتح حاصل کی۔ وزیراعلی سندھ نے اس کامیابی کو "بھارت کے جنگی جنون کے دوران پاکستان کی پہلی بڑی اسپورٹس کامیابی" قرار دیا۔ انہوں نے عثمان کی کارکردگی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے...
سٹی 42 : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت کی طرف سے پرخلوص تہنیتی پیغامات پہنچائے, انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی تہران کی خواہش کا اعادہ کیا ۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو اجاگر کیا, اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے تجارت، توانائی،...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کےدوران گھی کی قیمتوں میں خاصی کمی ہوئی۔ درجہ دوم کا گھی 30 روپے فی کلو سستا جبکہ ہول سیل500روپےکاہوگیا،درجہ سوم50روپےسستا ہوکر390 روپےفی کلوہول سیل ہوگیا، درجہ اول کاگھی ہول سیل میں 550 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ اس کے علاوہ چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، 50کلوچینی کاتھیلا150 روپےبڑھ کر8350روپےکاہوگیا، اڑھائی روپےاضافےسےچینی ہول سیل میں167روپےفی کلوہوگی۔ مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
لیبر وئیل:گیبون کے صدر اینگوما کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب صدر مو ہونگ نے گیبون کے دارالحکومت لیبرویئل میں صدر اینگوما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ 4 تاریخ کو صدر اینگوما نے لیبرویئل میں مو ہونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مو ہونگ نے صدر اینگوما کو شی جن پھنگ کی جانب سے سلام اور نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ چین گیبون کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک مل کر روایتی دوستی سے قوت حاصل کرنے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور باہمی فائدے کے اصول پر آگے بڑھنے کے لیے کوشش جاری رکھیں...
بیجنگ :چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی...
---فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کس طرح صوبے کے اکاؤنٹس میں سے 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج جب کہا جا رہا ہے 40 ارب لوٹ چکے ہیں تو نیب خاموش ہے، اگر یہ پیپلز پارٹی ہوتی تو پہلے پکڑا جاتا بعد میں ثابت کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں 55 کروڑ روپے کا ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا گیا، سمجھ سے باہر ہے کہ پیسے کہاں لگائے گئے اس کا آڈٹ کیوں نہیں ہوتا۔ خیبر پختونخوا، 4 ارب 40 کروڑ کی ادویات کی خریداری میں 1 ارب 90...
—فائل فوٹو مدینہ منورہ میں گزشتہ رات تک 69 پروازوں سے 14 ہزار 662 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق آج 11 پروازوں کے ذریعے مزید 2 ہزار 563 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ لاہور سے پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہصوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہوں کہ آپ سب کو سفر مقدس پر روانگی کے لیے الوادع کہنے آیا ہوں۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ 39 ہزار 717 عازمین حج براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گی۔مدینہ منورہ آنے والے عازمین کو 7 مئی سے مرحلہ وار مکہ مکرمہ روانہ کیے جائے گا جبکہ جدہ کے لیے حج پروازیں 14...
— فائل فوٹو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج کیس میں 24 جون تک پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی 161 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، فلک ناز چترالی، ساجد خان، آصف خان، عدالت میں پیش ہوئے۔شبلی فراز، عالیہ حمزہ، کنول شوزب اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ان تمام مقدمات کے چالان میرے پاس آچکے، مگر ضمانتیں نہیں آئی، ابھی تک کسی ملزم کی ضمانت کنفرم ہوئی؟ 24،...
اسلام آباد: محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں یہ ملک کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قومی ایجنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کہتا ہوں مسائل چھوٹے ہیں ادراک بڑے ہیں ، جب کوئی حملہ کرے گا تو چاہتے نہ چاہتے ہوئے لڑنا ہوگا، ہم تین سال سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارا خطہ جنگ کا میدان بننے والا ہے، ہم کس طرح بدبخت جنگ سے جان چھڑوا سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ میں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں، قرآن...
رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ 70 ہزار 491 روپے کی آمدن ہوئی۔ مذکورہ لیز سے ایک لاکھ 60 ہزار لوگ روزگار سے وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں 600 سے زائد معدنیات کی لیز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ 3ہزار200 معدنیات کی لیز سے 6 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو رہی ہے۔ محکمہ معدنیات کی دستاویزات کے مطابق خیبر پختنخوا میں اس وقت معدنیات کی جانب سے 3200 لیز جاری کی گئی ہیں۔ رائلٹی، آکشن اور فیسوں سمیت محکمے کو سال 2023-24 کے دوران چھ ارب 20 کروڑ روپے 99 لاکھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار بننے کا فیصلہ کیا، تو نیویارک میں مقیم ہم جنس پرست جوڑے ڈورس ڈیوس اور سوزی بارٹلیٹ نے زندگی بدل دینے والا فیصلہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی جیت کی صورت میں وہ بیرون ملک چلے جائیں گے۔ خواتین جوڑے کے مطابق انہوں نے صدر ٹرمپ کو ان کی پہلی میعاد کے دوران برداشت کیا لیکن انہوں نے دوسری میعاد کے لیے ان کی وائٹ ہاؤس میں آمد پر خطرے کی گھنٹی بجتے ہوئے سنی، جب انہوں نے نسلی مساوات اورمختلف جنسی رجحانات کے حامل افراد کو تفویض کردہ حقوق کو فروغ دینے کے ضمن میں متعدد پالیسیوں کا خاتمہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیس میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج کے 3 اعلیٰ افسران کو پنشن اور مراعات ضبط کر کے ریٹائر کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینزکےٹرائل کیس کی سماعت کی جس دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے دلائل دیے۔ دفاعی ضروریات کیلئے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کو سراہتے ہیں؛ علی پرویز ملک سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا جناح ہاؤس حملے میں غفلت برتنے پر فوج نے محکمانہ کارروائی کی اور 3 اعلیٰ افسران کو بغیر پنشن اور...
پراپرٹی کی قیمتوں کے اعتبار سے بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ملک کے مہنگے ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا، جہاں چند برس قبل تک شہر کے وسطی علاقوں میں زمین کا ٹکڑا خریدنا کسی خواب سے کم نہ تھا۔ پراپرٹی ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی بازاروں میں ایک فٹ ڈیڑھ سے دو لاکھ جبکہ وسطی علاقے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے کے درمیان فی فٹ میں فروخت ہو رہے تھے تاہم گزشتہ چند برسوں سے پراپرٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی کم دیکھنے کو ملی ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ابرار خان بتاتے ہیں کہ کوئٹہ میں گزشتہ پانچ سال سے پراپرٹی کی قیمت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ...
راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر اپنے داماد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ریافت خان نے فائرنگ کر کے عابد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
کراچی (نیوزڈیسک)پاک اور بھارت کے درمیان جنگ کے بادل منڈلا نے لگے ۔ دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باجوود 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود رہے۔ اس کے بعد سہ پہر لگ بھگ 3بجے دونوں ہیلی کاپٹر کراچی سے بدین کی طرف روانہ ہوئے اور 9 ہزار فٹ کی بلندی سے...
سٹی 42 : سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف کھلی آبی دہشتگردی ہے ۔ ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی، زراعت اور معیشت متاثر ہوگی ۔ پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارتی آبی دہشتگردی کی فوری مذمت کرے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، قوم اس مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ...
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے،ملک دشمن ٹولےسے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں، یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟" پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی عظمیٰ بخاری نے مزید کہاان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان...
نئی دہلی: بھارتی سکھ شہری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں ریٹائرڈ میجر گورو آریا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوجی "اصلیت" سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ سکھ نوجوان نے کہا کہ "اگر پنجاب کی صرف دو بٹالین کو گجرات بارڈر پر کھڑا کر دیا جائے تو میجر گورو آریا جیسے لوگ اپنی دھوتی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی بھارت کے بارڈر پر لڑائی ہوئی، وہاں ہمیشہ سکھ فوجی ہی پیش پیش رہے جبکہ میجر گورو آریا جیسے افسران صابن کھا کر بیماری کے بہانے بناتے تھے تاکہ لڑائی سے بچا جا سکے۔ سکھ شہری نے دہلی اور گجرات کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )برآمدات کو بڑھانے اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے پاکستان میں کان کنی کا ایک مضبوط شعبہ بہت اہم ہے کوہ دلیل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیرنے زور دیتے ہوئے کہاکہ مقامی پروسیسنگ اور کان کنی کی پیداوار کی قیمت میں اضافہ بھی زیادہ منافع حاصل کر سکتا ہے، اس کے علاوہ درآمد شدہ تیار شدہ سامان کی لاگت اور مقامی طور پر پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا شعبہ پرانی کان کنی کی تکنیکوں، ناقص انفراسٹرکچر، کمزور ریگولیٹری فریم ورک، اور خاطر خواہ فنانسنگ کی...
گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کےلیے فیملی کے ساتھ جانے والا شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12 سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے تیز موجوں کا شکار ہوگیا، اور اسے بچانے کی کوشش میں باپ بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔ لاہور، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحقپولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے، ڈاکٹر نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ میونسپل کمیٹی گڈانی لائف گارڈز نے کشتی کے ذریعے لاشیں نکال لی اور لاشوں کو آر ایچ سی شیخ آباد...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت 4 لاپتہ بھائیوں کی والدہ کمرہ عدالت میں روتے ہوئے گر گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے چار لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔ اس دوران لاپتہ بھائیوں کی والدہ کمرہ عدالت میں روتے روتے گرگئیں۔ لیڈی پولیس اور خواتین وکلاء نے خاتون کو پانی پلایا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک سال 4 ماہ ہو چکے ہیں، لاپتہ بھائیوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپا ﺅنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے بجائے ملک کے دفاع اور سالمیت کے یک جہتی کی ضرورت ہے اور یہ وقت کسی کی آزادی کا نہیں بلکہ قومی اتفاق اور اتحاد کا ہے. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاﺅ نے سیاسی راہنماﺅں کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ کو خوش آئند قدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کا اجلاس خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ضروری تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاست کی نہیں بلکہ ملک کے دفاع اور سالمیت کے لیے یک جہتی...
سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے صوبے بھر میں تمام اقسام کے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائدکردی ہے، محکمہ ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جون 2025 سے سندھ میں ہر قسم کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کااستعمال ممنوع ہوگا۔ سیکریٹری ماحولیات آغا شاہنواز خان کے مطابق صوبائی کابینہ نے 15 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں محکمہ ماحولیات سندھ کی سفارش پر یہ فیصلہ متفقہ طور پر منظور کیاتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ’سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014‘ میں ترمیم کرتے ہوئے تمام پلاسٹک شاپنگ بیگز پرپابندی عائد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: عائشہ منزل کے قریب دکانوں میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف فوری نافذ العمل کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فلمی صنعت تیزی سے زوال پذیر ہو رہی ہے، اور دیگر ممالک کی جانب سے فلم سازوں کو دی جانے والی ترغیبات اس بحران کا سبب ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر کہا کہ ’یہ ایک منظم عالمی کوشش ہے، جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اس میں پیغام رسانی اور پروپیگنڈا بھی شامل ہے۔‘ امریکی صدر نے متعلقہ حکومتی اداروں، خاص طور پر محکمہ تجارت کو فوری طور پر یہ ٹیرف نافذ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ ٹرمپ نے زور...
باقر العلوم یونیورسٹی قم ایران کے زیراہتمام ''مشرق میں انسانی حقوق کا تصور'' کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امور کے ماہر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے ان کو توڑنا آسان ہے، کیوں کہ اس میں کسی آخری جوابدہی کا تصور موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہر محمد مہدی نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین میں جس طرح کا ظلم روا رکھا جا رہا ہے، اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ہم جس انسانی حقوق کے دور میں جی رہے ہیں، وہ انسان کی اپنی ایجاد ہیں اور اسی وجہ سے ان کو توڑنا آسان ہے، کیوں کہ اس میں کسی آخری جوابدہی کا تصور موجود...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں...
رکن پنجاب اسمبلی نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ قومی سیمینار بعنوان ’’پاک بھارت مسائل، پاک فوج کا کردار، کشمیر، دہشتگردی، پانی اور دیگر مسائل، حل کیا؟ اور یو این او کا کردار” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں حنا پرویز بٹ نے بھارت کی آبی جارحیت، فالس فلیگ آپریشنز، مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور میڈیا سینسرشپ کی شدید مذمت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے ۔ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی...
ہنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) تحریک انصاف کے پی کے صدر اور قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سربراہ جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ مقدمات بنائیں یا ہمیں ماریں ہم پھر بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے آپ کے اور عوام کے درمیان فاصلے تب ہی کم ہوں گے جب عمران خان آئے گا اور آپ کے حق میں بات کرے گا.(جاری ہے) ہنگو میں پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میرا ہے، میں نے یہاں مرنا ہے، میرے بچوں نے یہاں مرنا ہے، آپ مامے‘ چاچے نہ بنیں، عقل کل نہ بنیں، یہ ملک آپ کی جاگیر نہیں ہے، آپ...

اتوار کو 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کی اچانک پاکستان آمد اور پھر چند گھنٹوں کے بعد بھارت میں لینڈنگ ، حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...

پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی ،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا،اٹارنی جنرل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی تھی،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ایک سابق وزیراعظم کو پھانسی ہوئی تھی،اس پارٹی نے بھی ردعمل میں وہ کچھ نہیں کیا جو 9مئی کو ہوا، جمہوریت بحالی تحریک میں ساری جماعتوں پر پابندی تھی،ایم...
نیٹ فلیکس کی مشہور سیریزاسکوئڈ گیم کے تیسرے سیزن کا پہلا ٹیزر 6 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ یہ اعلان نیٹ فلیکس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کیا گیا، جس نے مداحوں میں سیریز کے آخری سیزن کے لیے جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس سیریز کا مکمل ٹریلر رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ اسکوئڈ گیم سیزن 3 عالمی سطح پر 27 جون کو ریلیز ہوگا اور اسے کہانی کا حتمی باب قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیزن میں لی جونگ جے، وی ہا جون، لی بیونگ ہن، ام سی وان اور کانگ ہا نیول جیسے پہلے کے معروف کردار واپس آئیں گے۔ View this post on Instagram ...
تھوراڑ میں خیرالناس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کے آباؤ اجداد نے جو تاریخ رقم کی اس کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، ہم اپنے کردار کو بہتر بنا کر ہی نظام کو درست کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بیس کیمپ کا پورا نظام تحریک آزادی کشمیر کی مرہون منت ہے، وزیراعظم بنا تو آٹا لوٹنے کی خبریں آ رہی تھیں، آج ایسا نہیں ہو رہا کیوں؟ 20 اپریل کو 2 سال پورے ہوئے، اس عرصے میں ایک لمحہ ایسا نہیں آیا جب عدم اعتماد کی گونج نہ سنی ہو،...
—فائل فوٹو کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ناظمِ امتحانات اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پہلا مرحلہ 29 مئی تک جاری رہے گا، جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، ہوم اکنامکس کے امتحانات صبح 9 تا 12 ہوں گے جبکہ سائنس جنرل کے امتحانات دوپہر 2 سے 5 بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 182 امتحانی مراکز میں سے 36 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ناظمِ امتحانات نے بتایا کہ پرچہ آؤٹ روکنے کےلیے ہر پرچے میں مخصوص کوڈ شامل ہے جبکہ 16 سپر ویجی لینس ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون،...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے 22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم دورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی مدت کو بڑھانے کی کوشش کیے بغیر اپنی دوسری مدت کے اختتام پر وائٹ ہائوس چھوڑ دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ان پابندیوں کو تسلیم کیا جو انہیں تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے سے روکتی ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ان کے جانشین کے لیے ان کے نائب جے ڈی وینس بہترین ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں آٹھ سال تک صدر رہوں گا، میں دو مدتوں کے لیے صدر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو ان کے جانشین بننے کے ممکنہ امیدوار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا...
’’آئین کسی ملک کی جغرافیائی حدود میں رہنے والے لوگوں کا ’’سماجی معاہدہ‘‘ ہوتا ہے۔ پاکستان کے آئین کی تشکیل اور اس کے حکمرانوں اور عوام کی طرف سے قبولیت کی ایک مختلف تاریخ ہے۔یہ امر دلچسپ ہے کہ آزادی کے بعد پاکستان کا آئین نو سال تک تشکیل نہ پا سکا اور پاکستان ایک طویل عرصے تک برطانیہ کا ڈومینین رہا۔اس دوران کوئی انتخابات نہیں کرائے گئے اور پاکستان کا پہلا آئین 1946ء میں منتخب ہونے والی اسمبلی نے 1956ء میں بنایا۔یہ آئین صرف دو سال بعد 1958ء میں جنرل ایوب خان نے منسوخ کر دیا۔جنرل ایوب خان کی حکومت 1969ء تک قائم رہی اور پھر جنرل یحییٰ خان نے دوسرا مارشل لا نافذ کیا۔1971 ء میں ملک دوحصوں...
کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں فوری طور پر 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے خدشات کے برعکس مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہو رہا بلکہ یہ مستحکم ہو چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا جواز کمزور پڑ چکا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ جون تک پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کر کے اسے 7 فیصد کی سطح پر لایا جائے تاکہ کاروباری...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں اپنے قریبی دوست کی شادی میں نکاح پڑھانے پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں جہاں حمزہ کو نکاح پڑھاتے دیکھا گیا تھا، وہیں انہوں نے دولہا کی طرف سے حق مہر کا اعلان بھی کروایا تھا۔ ایک تازہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں حمزہ نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’نکاح پڑھانا یا جنازہ پڑھانا دراصل دین کا بنیادی علم ہے جو ہر مسلمان کو آنا چاہیے۔ میرے دوست نے خود مجھ سے درخواست کی تھی، اس لیے میں نے یہ ذمے داری اٹھائی‘‘۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تقریب کے دوران...
نئی نسل کی مقبول اداکارہ اور کانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب صرف لڑکیوں ہی سے دوستی رکھتی ہیں۔ ’چاند تارہ‘ اور ’حادثہ‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کام سے پہچان بنانے والی رومیسہ نے علی سفینہ کے شو میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ انوکھے پہلوؤں پر بات کی۔ رومیسہ نے بتایا کہ ’’بچپن میں لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھی، کیونکہ اس وقت لڑکیوں کے ساتھ میری زیادہ نہیں بنتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میری سوچ بدلی اور اب میری بہترین دوستیاں صرف لڑکیوں سے ہی ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں...
مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیک والٹز، کی جانب سے استعمال کی جانے والی ایک ”سگنل“ طرز نامی میسجنگ ایپ کو ہیک کر لیا گیا ، جس کے نتیجے میں حساس حکومتی معلومات ہیک ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے 404 میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم ہیکر نے TeleMessage نامی ایپ کو ہدف بنایا، جو سگنل کی طرز پر تیار کی گئی ہے تاہم اس میں پیغامات کو محفوظ کرنے (archiving) کی اضافی صلاحیت موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ایپ امریکی سرکاری اداروں اور افسران کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے تاکہ ریکارڈ محفوظ رکھنے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ تاہم...
قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! قبل از وقت بچے کی پیدائش: وجائنا بیمار ہے! وجائنا کا علاج کیسے کرنا ہے؟ وجائنا کا علاج کیسے کرنا ہے؟ پی آئی ڈی: ایک موذی بیماری! پی آئی ڈی: ایک موذی بیماری! شرلاک ہومز کی گتھی ! شرلاک ہومز کی گتھی ! آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد پشاور سے غیرقانونی طور پر پولیس کی حراست میں لیے گئے افراد کو عدالت میں پیش کیے جانے پر ان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پاکستانی نژاد عمانی خاتون کی بازیابی کی ہدایت کردی۔ لاپتا افراد کے کیس کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کی، جسٹس ارشد علی ، جسٹس صاحبزادہ اسد اور جسٹس محمد نعیم سمیت جسٹس وقار احمد بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید چوہدری اور سی سی پی او قاسم علی خان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں 5 لاپتا افراد کو...
اسلام آباد(کے پی آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی پر تنازعہ کھڑا ہونے سے ورلڈ آرڈر کو خراب کرنے کی خطے میں ایک مثال قائم ہو جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حالیہ کشیدگی اب براہ راست پانی کے مسئلے سے جڑی ہے اور یہی مسئلہ اس کا رخ طے کر سکتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت نے دگیر اقدامات کے ساتھ ساتھ دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا اس اعلان نے پاکستان کے ساتھ پہلے سے موجود کشیدہ تعلقات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ان دو...