2025-08-07@14:29:57 GMT
تلاش کی گنتی: 18090

«شاہد احمد نے»:

(نئی خبر)
    اسرائیل کی مشہور جھیل طبریہ میں حال ہی میں پانی کے سرخ رنگ اختیار کرنے نے مقامی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا اور سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی۔ جہاں کچھ افراد نے اس مظہر کو ماضی کی پراسرار علامات سے جوڑا، وہیں ماہرین نے اسے ایک سادہ قدرتی عمل قرار دیا۔ قدرت کا حیرت انگیز مظاہرہ یا ماحولیاتی بحران؟ جھیل کی سطح پر اچانک نمودار ہونے والا سرخ پانی بہت سے لوگوں کے لیے ایک چونکا دینے والا منظر تھا۔ سوشل میڈیا صارفین میں اس پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ کچھ نے اسے مذہبی حوالوں سے تعبیر کیا تو بعض نے اسے ماحولیاتی تباہی کا پیش خیمہ سمجھا۔ تاہم، ماہرین نے ان...
    لبنانی حکومت پر اپنی تجویز مسلط کرنیکی امریکی کوششوں کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ، جعلی صیہونی رژیم کے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کیلئے انکی راہ میں موجود سب سے بڑی رکاوٹ یعنی خطے بھر کی مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکی کوشش میں ہے! اسلام ٹائمز۔ "اسرائیل و امریکہ اپنے مذموم سیاسی، عسکری و جیو پولیٹیکل منصوبوں کو بآسانی آگے بڑھانے کی خاطر خطے بھر کی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوشش میں ہیں"، یہ الفاظ، ایرانی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان ناصر کنعانی نے لبنانی مزاحمتی تحریک کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے بیانات کی تائید میں جاری شدہ اپنے بیان میں لکھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا بیان میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں “موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024” پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کا مقصد ملکی فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا حل نکالنا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فلم کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے تمام ضروری عوامل پہلے سے ہی مدنظر رکھے جاتے ہیں، تاہم ہر بار کابینہ کی سطح پر نیا سینسر بورڈ بنانے اور اس پر طویل بحث سے فلم انڈسٹری کے معاملات تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے تجویز دی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے...
    —فائل فوٹو ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے، عوام نے قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا، 99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میزان بینک نے اٹلس ہونڈا کے تعاون سے پاکستان میں حال ہی میں لانچ ہونے والے الیکٹرک سکوٹر ہونڈاآئیکون کے لیے شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ سکیم متعارف کرائی ہے۔ جو بینک کے اپنی بائیک پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو آسان، بلا سود اور سستی اقساط کے ذریعے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت، صارفین 0% سود کے ساتھ صرف اصل انوائس ویلیو پر فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ 24 ماہ تک آسان ماہانہ اقساط کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ بینک حکام کے مطابق یہ فنانسنگ اسلامی تصور اسلامیہ پر مبنی ہے جس کی بنیادی روح منافع سے پاک لین دین اور شفافیت ہے۔ اس...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ بدھ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اسپیکر ہاؤس میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں آسٹریلوی سفارتخانے سے ہیڈ آف ڈومیسٹک پولیٹیکل پاکستان جارج نونن میکر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صحت، تعلیم، زراعت، ثقافت، آئی ٹی، سیاحت اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے اور...
    واشنگٹن :امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار  کے مطابق،  جولائی میں امریکی غیر زرعی شعبے میں  نئی ملازمتوں کی تعداد مارکیٹ کی توقعات سے بہت کم رہی۔ اس کے علاوہ، امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے مئی اور جون کے لئے روزگار کے اعداد و شمار  کو کمی کی جانب دوبارہ ایڈجسٹ کیا ہے. اس کے  پیش نظر  بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے چیف اکانومسٹ مارک زینڈی نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا کہ حالیہ  ڈیٹا  ظاہر کرتا ہے کہ امریکی معیشت ‘کساد بازاری کے دہانے’ پر ہے۔زینڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی معاشی مشکلات کا براہ راست تعلق امریکی حکومت کی بڑھتی ہوئی ٹیرف پالیسی اور انتہائی محدود امیگریشن پالیسی...
    چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای رواں ماہ ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان کا دورہ کریں گے، جو نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی، بالخصوص پاک بھارت تناؤ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی امریکا سے بڑھتی قربتیں عالمی توجہ کا...
      ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق کراچی میں جام صادق پل کےقریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندرہےگی،لائن کی منتقلی بی آرٹی یلولائن منصوبےکی سرگرمی کےلئےکی جارہی ہے ترجمان کےمطابق سپلائی بندہونےسےڈی ایچ اےکےتمام فیز،ڈیفنس ویو اور اخترکالونی متاثر ہوں گے، اعظم بستی، قیوم آباد اورکلفٹن کے3، 5 اور 6 بلاک بھی متاثرہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ تعمیرات کے دوران تمام معیارات کو برقرار رکھا ہے، پروپیگنڈے کے پیچھے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کی خبر دب جاتی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کا منصوبہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 22 برس بعد پیپلز پارٹی کی کوششوں سے شہر کو اضافی پانی مل رہا ہے، 12.8 ارب روپے کی لاگت سے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل...
    اسلام آباد: عورت کو سرعام برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کے لیے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل منظور کرلیا۔ تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ جے یو آئی کی رکن عالیہ کامران نے بل قائمہ کمیٹی کو پیش کرنے کی تحریک پیش کی، جس پر قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔ حکومتی ارکان نے عالیہ کامران کی تحریک کی حمایت میں ووٹ دے دیا جس پر وزیر قانون ہَکّا بَکّا رہ گئے۔ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دوبارہ ایوان کی رائے لینے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، جس پر...
    بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔  رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟ ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے: شاہراہ حادثات کی تعداد زخمی افراد جاں بحق افراد N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) 977 1313 17 N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) 919 1154 5 N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) 92 138...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ سیاسی حکمت عملی کے تحت سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق، مظاہرین آج دوپہر 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اس ہفتے روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دفاع اور سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اجیت دوول روسی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے اور امکان ہے کہ وہ روس سے مزید ایس 400 فضائی دفاعی میزائل سسٹمز کی خریداری پر بھی بات چیت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: روس سے تیل کی خریداری: ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا بھارت کے پاس اس وقت 3  ایس 400 سسٹمز موجود ہیں، جو 5 یونٹس کے ایک بڑے معاہدے کا حصہ ہیں، ان سسٹمز کو مئی میں پاکستان کے ساتھ مختصر فوجی کشیدگی کے دوران استعمال...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف اور عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فرازسمیت زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں جمع کرادی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو بطور ممبر قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو سنے بغیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں خود کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے. اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی آج صبح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی کی فلائٹ تھی اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی.(جاری ہے) علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ  اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مزید :
    ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری,  14 سے 17 اگست تک مسلسل چار دن کی تعطیلات متوقع ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 14 اگست جمعرات  کو   یومِ آزادی کی چھٹی ہوگی, ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات، پریڈز، اور ثقافتی ایونٹس ہوں گے۔15 اگست جمعہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر  ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ 16  اور 17اگست  ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔اگر حکومت 14 اور 15 اگست کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیتی ہے تو 16 اور 17 اگست کے ساتھ مسلسل 4  دن کی تعطیلات ممکن ہو جائیں گی۔ دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، موسم ابر آلود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی کے باعث اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، ساون، چک شہزاد اور دیگر سوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ چک شہزاد اور...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)اطلاعات ہیں کہ پیٹکو کے سربراہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات اور گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں۔ روزنامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق پی اے آر سی کے ذیلی ادارے پیٹکو کے سی ای او منصب علی کھوکھر چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کی گرفتاری کے فوراً بعد اچانک عوام کی نظروں سے اوجھل ہوگئے جن کے بارے میں بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ہنگامی طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بیرون ملک چلے گئے تھے۔ بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے پیٹکو کے سربراہ اچانک بیرون ملک چلے گئے اور پھر وہاں سے اپنا استعفی...
    جرمنی کے معروف فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی اسٹرائیکر شون وائز مین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی کی سوشل میڈیا پر غزہ جنگ سے متعلق متنازع پوسٹس منظرعام پر آئیں، جن پر شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ کلب نے منگل کے روز ایک مختصر بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شون وائز مین کے بارے میں مکمل جانچ کرنے کے بعد بالآخر اسے سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ کلب نے فیصلے کی تفصیل بیان نہیں کی، تاہم جرمن اخبار بلڈ کے مطابق، کلب کو شائقین کی جانب سے اسٹرائیکر کے آن لائن بیانات پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان بیانات کو...
    لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔
    — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے شہری خرم شاہ کی بازیابی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ شہری ذوالفقار، مہران، شاہ جہاں اور سارنگ واپس آگئے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ذوالفقار میرانی پولیس اہلکار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ دماغی مسائل کی وجہ سے گھر سے نکل گیا تھا۔ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر...
    گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن لگوانے کی درخواستیں گزشتہ چار  برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ گیس کے نئے کنکشن پر پابندی سال 2021 میں  عائد ہوئی جب گیس کا بحران سنگین ہوگیا  اور گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ نئے کنکشن پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ کے قریب صارفین   گیس سے محروم ہیں اور مہنگی ترین ایل پی جی استعمال کرتے پر...
    جنگی جنون میں گم مودی سرکار، سپاہیوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی، ہتھیاروں کے سائے میں پلتی بھارتی فوج مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ عالمی سطح پر مودی کی جگ ہنسائی اور بھارتی فوجیوں کا مورال زمین بوس ہوگیا، ذہنی دباؤ کے باعث خودکشیوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔ بھارتی فوجی مودی کی جنگی جنونیت کا ایندھن بن گئے، ذہنی دباؤ نے خودکشی پر مجبور کر دیا۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کے افسر نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی، واقعہ ضلع کونڈاگاؤں کے بایانار کیمپ میں اتوار کی رات پیش آیا۔‘‘ ڈی ایس پی کے مطابق افسر دنیش سنگھ چندیل نے کمرے میں خودکشی کی، فائر کی آواز سن...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔(جاری ہے) عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کیلئے ملک چھوڑ رہے ہیں جس...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔
    امریکا میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پالتو جانور، خاص طور پر کتے اور بلیوں کو چومنے یا ان کے منہ کو چومنے جیسی قربت صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کچھ افراد اپنے پالتو جانوروں سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ انہیں بوسہ دینا معمول بن چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عادت مختلف جراثیم اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے۔ سی این این کی رپورٹ میں ناتھن روسو اسمتھ نے ماہرین کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کے منہ میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر کسی انسان کے...
    وقاص عظیم: ملکی معیشت کیلئے اچھی خبرآگئی،نئےمالی سال کے پہلے ماہ میںہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جولائی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر33.07فیصد کا اضافہ ہوااورٹیکسٹائل برآمدات 1ارب69کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں جبکہ جولائی 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1 ارب27 کروڑڈالرز تھا۔جون2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 53 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ جولائی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 31 کروڑ ڈالرز تھیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  ذرائع کے مطابق جولائی 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزاورجولائی 2021 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب47 کروڑ ڈالرز تھا۔  
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے کہ اداکارہ کپڑوں کی خریداری کے دوران دکان سے بھاگ کیوں گئیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کپڑے کی دکان پر ساڑھی خریدنے پہنچی ہیں۔ آس پاس کی دکانوں سے دکاندار اور راہگیر اداکارہ کو دیکھنے کے لیے رکے ہیں اور ماہرہ خان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42) اداکارہ نے دکان پر مختلف کپڑوں کو دیکھا اور ساتھ ہی وہ ویڈیو بنانے والوں کو بھی دیکھ رہی ہیں۔ دکاندار کہہ رہا ہے کہ ہمارے پاس اور بھی...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی آئی ٹی کمپنی پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کو 6ماہ میں ختم کرنے کا دیا ہے .حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ اس وقت کیا جب PRAL کے بورڈ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔  PRAL گزشتہ تین دہائیوں سے ایف بی آر کیلیے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے، ٹیکس ادائیگی اور دیگر اہم ڈیٹاکا مرکزی ذخیرہ رہی ہے، تاہم اس کا موجودہ ہارڈویئر اور سافٹ ویئر فرسودہ ہوچکا ہے، جس سے اس کی سروسزکی پائیداری پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو...
    شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
    کراچی: پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز (تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ) میں سرکاری ٹی وی کو فروخت کر دیے گئے، ان میں 2 مینز ایشیا کپ شامل ہیں، 12ملین ڈالر کی ڈیمانڈ کرنے والا سونی انڈیا دیگر چینلز سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا،اس میں 19 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں رسائی  کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس170 ملین ڈالر (تقریباً 47ارب26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے  گئے تھے۔ اس میں مینز،...
    کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 30-B کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق گولی کی سمت اور فائرنگ کا مقام تاحال واضح نہیں ہو سکا، جب کہ متاثرہ شخص گھر کے اندر موجود تھا۔ زخمی کی شناخت صلح الدین ولد مقیم شاہ عمر تقریباً 45 سال کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    لاہور+ اسلام آباد+ پشاور+ لندن+ کراچی ( بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر  بھرپور انداز میں منایا  گیا  جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے اس موقع پر یوم سیاہ منایا۔ مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان بھر  میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی چوک پر ایک منٹ کی خاموشی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ اپنی  زیرصدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی و معیشت میں اہم مقام رکھتی ہیں۔ اجلاس کو سمیڈا میں اصلاحات اور سمیڈا کے اقدامات پر بریفنگ  دی گئی  جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 3 کروڑ روپے سالانہ تک کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو مائیکرو انٹرپرائزز کا درجہ دے کر سمیڈا کے دائرہ کار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ویمن انٹر پرینیورشپ پالیسی کا مسودہ...
     اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی  سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور میاں محمد نواز شریف کا گزشتہ روزٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔
    اسلام آباد(آئی این پی )سینئیر سیاستدان  مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ایک  انٹرویو میں مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا کرے گا لیکن فیصلہ ہو گیا...
    پریس کانفرنس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ صادق جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کی زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اندر ہی محصور ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اندر ایس ایچ او کی پرائیویٹ پارٹی کے ہاتھوں پکڑ کر لائے گئے شخص کی فائرنگ سے ہلاکت اور اس کی شناخت کے بعد ورثا اس کی لاش لینے کے لیے چھیپا سرد خانے پہنچ گئے۔ مقتول معاذ کے بھائی اعجاز نے بتایا کہ وہ لانڈھی اسپتال چورنگی میرا بھائی کنڈیکٹر تھا جسے گھر کے باہر سے پکڑ کر بیدردی سے تھانے لیجا کر گولی ماری گئی۔  انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دی جائے۔  انھوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق پشاور سے ہے اور...
    بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے کے دن پر کیا گیا ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے وہ چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ خط لکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس خط میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں جو اپریل میں ہونا تھے۔ محمد یونس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کا تعین کرے گا لیکن اپنی اس تقریر کے بعد وہ "انتقال اقتدار" کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے سستے قرضوں تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔اسلام آباد میں زرعی قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو عزت اور وقار کے ساتھ دیکھا جائے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے حاصل کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت ان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آسان مالی معاونت فراہم کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) کی اصلاحات کو تیز کرنے اور بینک کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ، لورالائی، بارکھان اور چمن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار لورالائی میں احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ...
    بین الاقوامی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انٹرنل میڈیسن اور ریڈیالوجی جیسے شعبوں میں ایسی باریکیاں پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو بعض اوقات ماہر ڈاکٹرز کی نگاہ سے بھی اوجھل رہتی ہیں۔اے آئی سی ٹی اسکین میں وہ چیزیں شناخت کر لیتی ہے جنہیں انسانی آنکھ نظر انداز کر دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اے آئی سرجری اور تحقیق سمیت میڈیکل فیلڈ کے مختلف شعبوں کو تیزی سے بدل رہا ہے۔ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے وابستہ طبی ماہرین نے جناح اسپتال کراچی میں منعقد ہونے والی لیپرواسکوپی (laparoscopy) اور ویٹ لاس (بیریاٹرک) سرجری کی جدید تکنیکوں پر مبنی دو روزہ ورکشاپ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس ورکشاپ میں نیویارک سے...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دور قیادت، ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اسی راستے میں جام شہادت نوش کی لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 5 اگست 1988ء قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے تمام فرزندان اسلام و ولایت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حقیقی...
    نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئےسابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔سربراہ جے یو آئی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے لواحقین کے...
    اپنے بیان میں بی وائی سی نے زائرین کے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے سفر پر پابندی ناقابل قبول ہے۔ حکومت زائرین کو سکیورٹی فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے زائرین کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ زائرین کے قافلوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اپنے جاری بیان میں بی وائی سی نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا آئینی و بنیادی حق ہے، جس پر کسی بھی صورت میں قدغن عائد کرنا ناقابل قبول ہے۔ حالیہ دنوں میں ریاست پاکستان نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر بلوچستان کے راستے...
    بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے دھرالی میں شدید بارشوں کے بعد اچانک مٹی کا تودہ گرنے اور سیلابی ریلے سے خوفناک تباہی پھیل گئی۔ واقعے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات اور عمارتیں ملبے تلے دب گئیں یا پانی میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق پیر اور منگل کی درمیانی شب  بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سلسلے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ قصبے پر آ گرا، جس کے بعد گدلا پانی، ملبے اور پتھروں کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر...
    یوم استحصال کشمیر، لندن میں کشمیری کمیونٹی کی احتجاجی ریلی ،انڈین ہائی کمیشن کیسامنے بھرپور مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)یوم استحصال کشمیر، لندن میں کشمیری کمیونٹی کی احتجاجی ریلی ،لندن میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے انڈین ہائی کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا ریلی لندن کی ٹین ڈوننگ اسٹریٹ سے شروع ہو کر انڈین ہائی کمیشن پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کی قیادت آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے کی ۔ریلی کے شرکا نے اپنی تقریر میں مودی کے دوغلے چہرے کو بے نقاب کیااور مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے استحصال پر آواز بلند کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس کٹوتی کا نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے متعارف کردہ نظام کے تحت کسی صارف کی جانب سے آن لائن آرڈر پر ادائیگی آن لائن یا کیش آن ڈیلیوری(سی او ڈی) کے ذریعے کی جاتی ہے تو اس صورت میں متعلقہ ادائیگی کے ذریعے یا کوریئر کمپنی پر لازم ہوگا کہ وہ مصنوعات کی ترسیل کے وقت فروخت شدہ اشیاء پر سیلز ٹیکس کی کٹوتی کرے اور باقی رقم سپلائر یا وینڈر کو ادا کرے جبکہ ڈیجیٹل آرڈرز پر مبنی سامان کی ترسیل میں کردار ادا کرنیوالی کوریئر کمپنیوں کوہر مہینے کی دس تاریخ تک ایک...
    جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔ جسٹس سید...
    مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا بھر میں کئی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تازہ رپورٹ نے ان پیشوں کی نشاندہی کی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ رپورٹ ’ورکنگ ود اے آئی‘ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2024 تک بنگ کوپائلٹ پر ہونے والی لاکھوں گفتگوؤں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ مصنوعی ذہانت مختلف دفتری کاموں میں نہایت تیزی سے تحریر، مشورہ، معلومات اکٹھی کرنے جیسے امور انجام دے سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے محفوظ نوکریاں رپورٹ میں ان...
      عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
    سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت نے ایسے نئے مٹیریل دریافت کرنے میں مدد کی ہے جو بیٹریوں میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ بیٹری ٹیکنالوجی سے متعلق یہ دریافت پائیدار توانائی رکھنے والی دنیا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے۔ محققین پُر امید ہیں کہ بیٹریاں بہتر برقی گاڑیوں کے ساتھ فون جیسی ڈیوائسز کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہین۔ ہماری موجودہ بیٹری ٹیکنالجی کو مسائل کا سامنا ہے۔ لیتھیئم آئن بیٹریاں جو ہماری زیادہ تر ڈیوائسز چلاتی ہیں، نسبتاً کم کثافت کی ہوتی ہیں، وقت کے ساتھ توانائی کھوتی ہیں اور ان کو گرمی اور دیگر تبدیلیوں سے خطرہ ہوتا ہے۔ ایک طریقہ جس سے محققین پُر امید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیدوار میں اضافے کیلئے کم رقبے والے کسان کو عزت اور تکریم دینی ہوگی۔منگل کووزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت زرعی ترقیاتی بنک کی اصلاحات اور کسانوں کے لئیقرضوں کے حصول میں آسانی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، مشیر...
    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری حکومتی اقدامات، ادارہ جاتی دباؤ اور مالی رکاوٹوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ ملک ریاض نے ایک بیان میں کہاکہ میں اپنے...
    سٹی42:  بانی اڈیالہ جیل میں انتظار کرتا رہا  کہ ارکانِ پارلیمنٹ اس کی رہائی کے لئے احتجاج کرنے آئیں گے اور پی ٹی آئی کے "چوری کھانے والے مجنوں" احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل جانا تو درکنار  پارلیمنٹ کی عمارت سے ہی باہر نہیں نکلے۔  اجلاس ختم ہو گیا تو  پی ٹی آئی کے ارکان لابی میں جا کر بیٹھ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج اسلام آباد مین پارلیمنٹ ہاؤس مین قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی نے گرفتاری کےخوف سے پارلیمنٹ کی عمارت  سے باہر جانے سے گریز کیا اور  اجلاس ختم ہونے کے باوجود اراکین لابی میں بیٹھے رہے۔  پی ٹی آئی کی قیادت نے آج اپنے ارکان پارلیمنٹ کو اڈیالہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر کوئی قابلِ ذکر مظاہرہ نہ ہو سکا۔ نہ تو پارٹی کی قیادت بڑی تعداد میں پہنچی، نہ کارکن متحرک نظر آئے، اور نہ ہی عمران خان و بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن ہو سکی۔ قیادت کی محدود رسائی، مظاہرہ بے اثر پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو راولپنڈی میں بڑا شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ  اور ایم این اے ساجد خان مہمندہی اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے یمن کے ساحل سے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 56 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 132 لاپتہ ہیں۔یہ واقعہ یمن کے علاقے ابیئن میں شقرہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار تمام لوگوں کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں 14 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اب تک 12 افراد کی جان ہی بچائی جا سکی ہے جو تمام مرد ہیں۔ Tweet URL 'آئی او ایم' نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ 'مشرقی راستے' پر...
    سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متاثرہ شہری کے ڈی ایم سی وسطی اور کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کے دعوے پر مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمے داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 130 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے صنعتی ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری سنائی گئی اور لیبر کمپلیکس سندر، قصور اور لیبر کالونی ٹیکسلا میں 1220 فلیٹس الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی۔ فلیٹس قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے مزید 3 ہزار فلیٹس کی فوری تعمیر کے احکامات بھی جاری کیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟ کابینہ نے ہنرمند، نیم ہنرمند اور 102 دیگر کیٹیگریز میں شامل ورکرز کی تنخواہ 40 ہزار...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت نے آج بانی کی رہائی کے لئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سامنے  صرف ارکانِ پارلیمنٹ کے احتجاج کی کال دی تھی، کوئی رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل کی طرف نہیں گیا۔ اس دوران آج "عمران خان سےملاقات" کیلئے جانے والی نورین نیازی، عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پولیس نے چکری روڈ پر روک دیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق  آج اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کرنے کے لئے کوئی نہیں پہنچا، بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق  محمود اچکزئی، سلمان اکرم راجہ اور شاندانہ گلزار نے بھی آج اڈیالہ جیل کی طرف جانے کی کوشش کی تھی، پولیس نے بانی کی تین بہنوں کیی طرح ان کو بھی  روک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہی ہے، اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق ہر سال پاکستان سے شیعہ مسلمان اسلامی مہینے صفر میں کربلا (عراق) کی زیارت کے لیے ایران کے راستے زمینی سفر کرتے ہیں تاکہ اربعین کے روحانی اعمال میں شرکت کر سکیں۔ اربعین، امام حسینؓ کی شہادت (واقعہ کربلا) کے بعد چالیس روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہوتی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اعلان کیا تھا...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آگئے۔ لاہور پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہےذرائع کے مطابق 3 روز کے دوران 500 زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صبح سے اب تک احتجاج کی کوشش کرنے والے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سمیت 6 ایم پی ایز بھی گرفتار کیے گیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان عدل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تیعنات اور لبرٹی چوک پر بھی کنٹرینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قیدی وینز اور واٹر کینن ایوان عدل کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور میں ایوان عدل سے وکلا کی لاہور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  ارشد ندیم کے معالج نے انہیں مکمل صحت یابی تک ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔  انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو بحالی کے عمل میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ قومی ایتھلیٹ کی سرجری کیمبرج، انگلینڈ میں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی، جس کے بعد سے ارشد ندیم کا بحالی پروگرام وہیں جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا...
    پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ کی مقدمات تفصیلات کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی۔عدالت نے خدیجہ شاہ کو پشاور ہائی کورٹ نے 19 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے اور پولیس کو ان کے خلاف درج مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا ہے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ "یہ کوئی سیاسی ورکر ہیں؟ ان کے خلاف ایف...
    اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ، ایک ماہ میں 7قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43وارداتیں رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے...
    محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈرڈ 2025 میں ناردرن سپرچارجرز کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان کے تجربہ کار کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم نے دی ہنڈرڈ مینز کمپٹیشن 2025 کے لیے انگلینڈ کی فرنچائز ناردرن سپرچارجرز سے باقاعدہ معاہدہ کرلیا ہے۔ دونوں کھلاڑی بطور متبادل اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں، جو کہ رواں سیزن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی شمولیت بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دی ہنڈرڈ لیگ، کس پاکستانی کھلاڑی کو کتنے پیسے ملیں گے؟ 33 سالہ محمد عامر اور 36 سالہ عماد وسیم نے اپنے معاہدوں پر اس شرط پر دستخط کیے کہ ٹیم کے نئے بھارتی مالکان کو ان کی شمولیت پر کوئی تحفظات نہ ہوں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اینڈ...
    یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ، اکتوبر 2023 میں نسل کشی کے آغاز کے بعد سے، اسوقت بدترین انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے اور ناجائز قبضے سے متلعلق غاصب صیہونی رژیم کے مذموم فیصلے پر سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں بین الاقوامی انسانی تنظیم نے تاکید کی کہ بین الاقوامی سطح پر مکمل بے حسی کے سائے میں جاری مذموم اسرائیلی منصوبے کا مقصد؛ غزہ کی پٹی پر ناجائز قبضہ اور وہاں بڑے پیمانے پر قتل عام ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کرتے...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بےنظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اُجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔کوہستان اسکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار...
    تصویر،اسکرین گریب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘ سے نوازا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیے کے دورے میں نیول چیف کی ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔پاک بحریہ کے ملجم...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل کی طبیعت خراب ہونے پر اُن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہناز گل کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ اُن کو جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹروں نے اداکارہ کی بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ شہناز گل کے بھائی شہباز بد شاہ نے اپنی بہن کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کال کا سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں اداکارہ...
    قابض اسرائیلی رژیم کے چینل 13 نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی حکام کے مشورے کے برعکس مارچ میں ممکنہ "قیدیوں کی رہائی و غزہ میں جنگبندی کے جامع معاہدے" کی غاصب اسرائیلی وزیراعظم نے ہی مخالفت کی تھی! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی تازہ ترین کوششوں کے دوران ہی اسرائیلی حکام کی سیاسی و سکیورٹی نشستوں سے متعلق لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آ گئی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم ہی تھا کہ جس نے نت نئی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کے عمل کو معطل کر دیا تھا۔ قابض اسرائیلی رژیم کے چینل 13 نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں صنعتی ورکرز کے لئے1220فلیٹس دینے کی منظوری دی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوقرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی اور  صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3 ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم  دیا۔ صوبائی کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری دی۔ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو آسان اور کم لاگت قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کم رقبے والے کسانوں کو عزت و سہولت دینا ہوگی۔ چھوٹے کسانوں کو قرض کے حصول میں سنگین مشکلات درپیش ہیں، جنہیں ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کے لیے اصلاحات کا فوری نفاذ یقینی بنایا جائے۔ نجی بینکوں کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے تاکہ وہ آسان شرائط پر زرعی قرضے فراہم کریں۔ مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی...
    اسلام آباد :چین کی جا نب سے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس -01 کی کا میابی سے خلا میں روانگی چین اور پاکستان کے خلائی تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی گئی ہے اور دونوں ممالک نیز خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ایک ایسا سیٹلائٹ ہے جو زمین کی سطح اور زمینی ماحول کا آپٹیکل یا الیکٹرانک جائزہ لینے کے لیے سینسرز استعمال کرتا ہے۔ یہ موسمیات، وسائل، سمندر اور ماحولیات جیسے شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال...
    پارلیمنٹ ہاؤس پر بھاری نفری تعینات، قیدی وینز اور اینٹی رائٹ دستے پہنچ گئے، اہم گرفتاریاں متوقع parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم افراد کی گرفتاری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے...
    ریلی سے خطاب میں صوبائی وزراء سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، سید ذوالفقار علی شاہ، معروف حریت رہنما پرویز احمد شاہ، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، اسکولوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے...
    اجلاس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی عوام کا ایک اہم منصوبہ ہے، اس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز آپس میں رابطہ اور تعاون بڑھائیں اور منصوبے پر بلا تعطل کام جاری رکھیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈلائن بی آر ٹی منصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو 15 ستمبر تک ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق اہم اجلاس سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کے الیکٹرک کے نمائندے شریک...
    روس نے درمیانے اور قلیل فاصلے کے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مزید اقدامات کرے گا۔ میدویدیف، جو سابق روسی صدر ہیں اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: ’وزارت خارجہ کی جانب سے درمیانے اور قلیل فاصلے کے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک نئی حقیقت ہے جسے اب...