2025-04-30@23:00:48 GMT
تلاش کی گنتی: 7116
«نارا کینال کی»:
(نئی خبر)
---تصویر بشکریہ انسٹا گرام سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025ء کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر اعزازی ڈگری دی گئی۔تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے بھی شرکت کی۔ جسٹس عائشہ ملک نے 28 سال سے زائد عرصے تک قانون کے شعبے میں کام کیا۔ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا واضح رہے کہ جسٹس عائشہ...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
لاہور میں جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔ لاہور پولیس نے کہا کہ طالبہ طبعیت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔ معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی جن کے ساتھ ان کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔ اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباسوں میں شرکت کر کے خوب داد سمیٹی۔ بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، اور معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔ ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔نجی ٹی وی جیونیو ز کے مطابق بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عبد الباسط نے کہا کہ اگر بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کرے، اگر شیئر نہیں کرنا چاہتا تو دونوں ممالک بین الاقوامی تحقیقات کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اور اگر بھارت اس کے لئے بھی تیار نہیں ہے تو پھر یہ اس کی اپنی مرضی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ آگ سے کھیلے گا۔سابق ہائی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے...
محسن نقوی کی فضل الرحمان سے ملاقات، بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، وفاقی وزیر داخلہ نے سربراہ جے یو آئی کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک نے پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کےلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلئے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کےلئے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ " بھارت دنیا میں تنہاء رہ...
لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ٹک ٹاکر عبدالرحمان عرف مان ڈوگر پر ناجائز اسلحہ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر رجب علی بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ تھانہ سندر لاہور نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی سیشن کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔ اسی طرح، خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف پاکستان کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق زیرِ سماعت کیس کی کارروائی ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کی درخواست پر پیر تک ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں، لہٰذا سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: سپر ٹیکس کا ایک روپیہ بھی بے گھر افراد کی بحالی پر خرچ نہیں ہوا، وکیل مخدوم علی خان کا دعویٰ جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جمعرات، یکم مئی کو عام تعطیل ہے، اس لیے سماعت اب پیر (5...
—فائل فوٹو سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔متنازع کینالز کے خلاف احتجاجی دھرنا ختم ہونے کے بعد سندھ اور پنجاب سرحد پر ٹریفک بحال ہو گئی۔اس حوالے سے اوباڑو بار کے صدر کا کہنا ہے کہ ساتوں روز احتجاجی دھرنا مطالبات تسلیم ہونے پر ختم کیا گیا۔ وکلا کا ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلانخیرپور میں وکیل رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے تمام کورٹس میں ہڑٹال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل رہنما سرفراز میتلو...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی، اور فلسطین کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کو بھارت کے حالیہ غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی مؤقف، فیصلوں اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے نکات سے آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جہاں بھی کوئی محاذ ہو، مودی وہاں کھڑا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بھارت...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
سٹی42:وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اعتماد میں لیا، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی( این ایس سی) کے فیصلوں سےبھی آگاہ کیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی مسلمان دشمن ہے،اسلام کے مقابلے جہاں کو ئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔ مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش...
اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب افتخار احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو گرانٹس کی صورت میں معاونت فراہم کی جائے۔ سلامتی کونسل میں پناہ گزینوں پر منعقدہ اجلاس میں پاکستانی مندوب افتخار احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کے بحران پر عالمی ردعمل ناکافی اور انتہائی تشویش ناک ہے، افغانستان میں تنازعات نے طویل ترین پناہ گزین بحرانوں میں سے ایک کو جنم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان پناہ گزین آبادیوں کی میزبانی کی، چیلنجز کے باوجود لاکھوں افغانوں کو پناہ، تحفظ اور مواقع فراہم کئے گئے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ بھی بدترین جبری نقل مکانی...
بابر شہزاد ترک: پاکستان کی چینی طِبی کمپنیوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت،وفاقی وزیرِ نے کہا چینی طبی کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے عالمی طبی فورم میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےچین میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں شرکت کی، انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ انوویشن سنٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وزیر قانون کی زیر صدارت اہم اجلاس، قیام امن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کنونشن میں چین کی قیادت، سیکرٹری جنرل شنگھائی تعاون تنظیم، نائب وزیراعظم بیلاروس بھی شریک ہیں،...
بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی رویے پر کھل کر بات کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں فنکاروں کو مختلف درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے ہیرو، اسٹار اور سپر اسٹار، جب کہ باصلاحیت اداکاروں کو عموماً صرف چھوٹے کرداروں تک محدود رکھا جاتا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے فلم انڈسٹری میں جاری امتیازی سلوک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آج عرفان خان (مرحوم)، منوج باجپائی، نصیر الدین شاہ اور اوم پوری جیسے باکمال اداکاروں کی تعریف تو کی جاتی ہے، مگر ان پر کبھی اعتماد نہیں کیا گیا۔ View this...
وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیس اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ گزشتہ روز لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح یعنی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ لاہور میں پارہ 42 ڈگری جبکہ کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سندھ کے سکھر، نواب...
راجستھان رائلز کے محض 14 سالہ بیٹر ویبھاؤ سوریا ونشی نے مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔ سوریا ونشی نے راشد خان کو چھکا لگا کر 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین اور کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین سینچری ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان نے 7 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور 38 گیندوں پر شاندار 101 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔ مزید پڑھیں: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟ گزشتہ سال کی نیلامی میں...
حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کردی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں،...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گیا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن نے کراچی سےامدادی سامان روانہ کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا...
اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حماس کی مزاحمت جاری رہے گی، مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ ظلم کو شکست ہو کر رہے گی۔ امریکہ جانتا ہے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا، فتوے موجود ہیں۔ ایران طاقتور ہے، امریکہ اسکا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یمن میں امریکہ شکست کھا چکا ہے، طاقت کا مرکز مغرب سے مشرق منتقل ہو کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی...
بالی ووڈ میں کنگ خان کی عرفیت سے مشہور اداکارہ شاہ رخ خان 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنے فٹ نظر آنے کا راز حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران بتایا اور اس سے بھی آگاہ کیا کہ وہ زیادہ ڈائیٹ پلان پر عمل نہیں کرتے۔ تاہم شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ سالوں سے دن میں دو بار کھاتے ہیں، صبح ناشتے کے بجائے دوپہر اور پھر رات میں کھانا کھاتے ہیں۔ دن میں اسنیکس یا کچھ اور نہیں کھاتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھانے میں کوئی خاص خوراک کا اہتمام نہیں کرتے اور وہی معمول کے کھانے کھاتے ہیں۔ شاہ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے...
جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بھارت کو سو بار سوچنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز قبائلی رہنماء اور جماعت اسلامی باجوڑ کے نائب امیر سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کے زریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، مودی سرکار کو اچھی طرح ذہین نشین کرنا چاہیئے کہ اس وقت پاکستان عالم اسلام کا مضبوط ایٹمی قوت سے لیس ملک ہے جس کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے سے...
مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر زرعی پالیسی کا روڈ میپ تیار کر رہی ہے، حکومت ملک میں آبی وسائل کے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کےلیے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کر رہی ہے، تمام صوبوں کے پانی کےحقوق 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے میں محفوظ ہیں،...
عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کیساتھ بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے آغاز سے قبل ہی یورپیوں کیساتھ مذاکراتی نشست کی پیشکش بھی دی ہے! اسلام ٹائمز۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز نے 4 اعلی سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے (JCPOA) میں موجود یورپی فریقوں کے ساتھ مذاکراتی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ روئٹرز کے مطابق یہ ملاقات ممکنہ طور پر جمعے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو گی۔ روئٹرز نے مزید لکھا کہ یورپیوں نے ابھی تک اس پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان اب تک بالواسطہ مذاکرات...
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر وزیراعظم نے پیپلزپارٹی قیادت سے ملاقات کی اور دو مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کا خطرہ موجود ہے، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ہے اگر ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہوا تو ہم جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹر اور ایک نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ہے اگر ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہوا تو ہم جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فوری طور...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وفاقی حکومت نے نئی نہروں کی تعمیرکے منصوبے کو موخرکرتےہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ صوبوں کے ساتھ مکمل اتفاق رائے کے قیام کیلئےاس منصوبے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جائے گی، ارسا واٹر ایویلیبیلٹی سرٹیفکیٹ واپس کرنے کافیصلہ، منصوبہ بندی ڈویژن اور ارسا کوتمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی گئی،مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی یکطرفہ غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت ،کونسل نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پورے ملک و قوم کے لئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 اپریل 2025ء) عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے کام پر اسرائیل کی عائد کردہ کڑی پابندیوں کے معاملے کی کھلی سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔عدالت اس سماعت میں 40 رکن ممالک اور چار بین الاقوامی امدادی اداروں کی آراء سننے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل کی ذمہ داریوں کے بارے میں اپنی مشاورتی رائے دے گی۔ Tweet URL 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں اسرائیل کی متواتر بمباری اور انسانی امداد کی شدید قلت کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ سال دسمبر میں 'آئی سی جے'...
کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے 11 فضائی راستوں میں سے4 راستے بھارتی طیارے مسلسل استعمال کرتے ہیں، ہفتہ وار اوسطاً بھارتی ائیر لائنز کے 1200 جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔ بھارتی جہازوں کو مغرب کی جانب سفر کے لیے پہلے جنوب کی جانب پرواز کرتے ہوئے کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس مشق سے جہازوں کے اضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور دیگر رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو اور سید نوید قمر کی ملاقات میں متنازع کینالوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے پی پی پی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سید نوید قمر سے گفتگو میں کہا کہ متنازع کینالوں کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کا مثبت فیصلہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امیدوں کے عین مطابق فیصلہ کرے گی، اگر مشترکہ مفادات کونسل عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتی تو پی پی پی عوام کے ساتھ...
سٹی 42 : پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا بار کونسل نے واقعے کے خلاف کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پشاور کے علاقے رحمان آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کی حدود رحمان آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ والد کے ہمراہ گاڑی میں شادی ہال سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ...
فائل فوٹو۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے گاڑیوں سمیت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔ صادق آباد میں چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹرز چوہدری قمر الزمان نے کہا کہ سندھ میں احتجاج کے باعث 40 ہزار گڈز کی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری گاڑیوں کو لوٹا گیا اور عملے پر تشدد بھی کیا گیا۔چوہدری قمر الزمان کا مزید کہنا تھا کہ گیارہ روز سے سڑکوں کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں ہمارے نقصانات کا ازالہ کریں۔
عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے پر درجنوں ممالک کی شکایت پر سماعت ہوئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ اور فلسطینی نمائندوں نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ مقدمے کی سماعت کے پہلے روز نمائندوں نے کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر انسانی امداد کو غزہ پہنچنے سے روک رہا ہے، جو کہ عالمی قوانین اور انسانیت کے اصولوں کے منافی ہے۔ فریقین نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے امداد میں رکاوٹ نہ صرف ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے بلکہ یہ عمل اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشنز...
اسلام آباد: ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں میں سے 22 میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کی مؤثر نگرانی جاری ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے تحت 44 اضلاع سے 56 ماحولیاتی نمونے جمع کیے گئے جن میں سے 34 ماحولیاتی نمونے منفی نکلے جبکہ 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ فروری اور اپریل کی مہمات کے نتیجے میں وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی، مہم کے دوران 4 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، ...
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلیے ایک شخص کو میڈیا پر پانچ منٹ تقریر کی اجازت دی جائے تو مینار پاکستان پر ایک کروڑ پاکستانی جمع ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ وقت ہے کہ حکومت کو تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور ان کا سوشل میڈیا مسلسل پاکستان کیخلاف ماحول بناتے رہتے ہیں، اس بار انہوں نے معیشت اور فیڈریشن کی مشکلات پر سوچا ہوگا تاہم ہم متحد ہوکر جواب دیں گے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت مختلف قومیتیں اپنے اپنے...

سابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملےکے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام لگانے کو نا منا سب قرار دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔ لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے ...
اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔ سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم...
کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر ڈکیت ظاہر کرنے کی کوشش کی، پانچ ہزار روپے اور قومی شناختی کارڈ بھی چھین لیا، ایس پی گلشن اقبال نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں تعینات شاہین فورس کے اہل کاروں نے موٹر سائیکل سوار طالب علم کو چیکنگ کے بہانے روک کر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ طالب علم کو ڈکیت ظاہرکرنے کے بعد ہاتھ میں اسلحہ تھما کر اس کا موبائل فون سے جھوٹا بیان بھی ریکارڈ کرلیا۔ شاہین فورس کے اہل کار طالب علم پر گھناؤنے الزام بھی عائد کرتے...
عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرکوئی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سیکوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے مذاکرات میں ہمارا فوکس کنٹری پارٹنرشپ فریم پر تھا، ہوسکتا ہے ان کا کوئی شعبہ اس کو دیکھ رہا ہو۔اس سوال پر کہ کیا پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ نظر آرہا ہے؟ وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ جیو پالیٹیکس اور...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کا تسلسل رکنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹیکنیکل کریکشن اور منافع پر فروخت بڑھنے سے پیر کو فی اونس سونے کی قیمت مزید 16ڈالر کی کمی سے 3ہزار 289 ڈالر کی سطح پر آگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 368روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 582روپے کی سطح پر...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں کی اتار چڑھائو کے سبب عالمی مالیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہیں، فوجی تصادم جیسے بڑی جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں سٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی اور خودمختار قرضوں کے پریمیئم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں،آئی ایم ایف نے اس صورتحال کے تناظرمیں عالمی برادری کی جانب سے مل کر احتیاطی اقدامات کرنے اورممالک کے مالیاتی ڈھانچوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزوردیاہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ عالمی مالیاتی استحکام رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتحال،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے۔ہم ایک قوم ہیں اور نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے۔علمائے کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی،امن،مذہبی ہم آہنگی اور ملک میں وحدت کو پیدا کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کریں۔وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پہلگام واقع کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنے کا جو عندیہ دیا ہے اس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی...
سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کےجنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کےدارالحکومت عمان پہنچ گیا ،فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کےلئےاہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فائونڈیشن نےکراچی سےامدادی سامان روانہ کیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نےرمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے مصر...
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
عالمی عدالت میں غزہ پر امدادی ناکہ بندی پر اسرائیل کیخلاف سماعت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز جنیوا (سب نیوز)عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل روکنے پر درجنوں ممالک کی شکایت پر سماعت کا آغاز آج ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج سے شروع ہونے والی ابتدائی سماعت میں فلسطینی نمائندے اپنے دلائل پیش کریں گے۔اگلے پانچ روز تک جاری رہنے والی ان سماعتوں میں تقریبا 40 ممالک اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔امریکا بدھ کے روز عدالت میں اپنا مقف پیش کرے گا جب کہ اسرائیل خود ان سماعتوں میں شریک نہیں ہوگا۔درجنوں ممالک نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا الزام...
کراچی: دریائے سندھ میں کینالز بنانے کے خلاف قومی شاہراہ لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعتوں کے احتجاج میں مظاہرین پر پولیس پر حملے اور موبائل جلانے کے تین مقدمات درج ہوگئے، پولیس نے ویڈیوز حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین کے خلاف دو مقدمات اسٹیل ٹاؤن تھانے اور تھانہ بن قاسم ٹاؤن تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں بلوے، کار سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے، دھمکیاں دینے اور انسداد دہشت گری کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن میں 21 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : نیشنل ہائی وے پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، موبائل نذر...
ویب ڈیسک: ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے’ٹریس ایبل‘ پارکنگ ٹکٹس متعارف فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر،...
اسلام آباد:اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، بھارتی اقدام پر عاالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث...
بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے بعد پاکستان کی ائیر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں۔ رپورٹ کے مطابق ملائیشیا جانے کے لیے پاکستان کی ائیر لائن بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔ پی آئی اے کی پروازوں کی جانب سے چینی فضائی حدود کا استعمال جاری ہے، پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 895 چینی فضائی حدود میں موجودہے۔ بوئنگ 777 طیارہ 120 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی پی آئی اے کا ملائشیا جانے والا طیارہ چینی فضائی حدود استعمال کرکے کوالالمپور پہنچا تھا۔
چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2...
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ پہلے سندھ کنال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارت نے جو کچھ کیا اس پر سب کی توجہ ہے، عالمی عدالت انصاف آج روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں نے تین نکات پر دلائل دینے ہیں۔ اٹارنی جزل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیکس کی شرح بڑھانے کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس (ڈبلیو ایچ ٹی) کی مد میں 169ارب روپے جمع کئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ وصولی 136 ارب روپے تھی۔ نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس شرحوں میں اضافے کے بعد جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی رقم میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اب تک مالی سال 2024-25کے پہلے نو ماہ میں ٹیکس وصولی گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً...
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس نے 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ اگر وہ ملک چھوڑنے کے نوٹس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ساردا بائی کے پاکستانی پاسپورٹ کے مطابق وہ 1970 میں پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں پیدا ہوئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق...
—فائل فوٹو بلوچستان بار کونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلا نے کینال منصوبے کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیادریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف ببرلو بائی پاس خیر پور پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بھی بند کر دیا ۔ رہنما بلوچستان بار کونسل کے مطابق بائیکاٹ کے باعث وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ دوسری جانب یہ اعلان بھی سامنے آیا ہے کہ ضلع کچہری سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ محض محصولات کے نفاذ اور جوابی کارروائیوں کا ایک سلسلہ نہیں ہے؛ یہ دو عالمی طاقتوں کے درمیان ایک وسیع تر اور گہری جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے، جس کے مرکز میں اقتصادی بالادستی، مستقبل کی تکنیکی برتری، اور بین الاقوامی سطح پر اثر و رسوخ کی رسہ کشی ہے۔ اس تنازعے نے، جو کئی برسوں سے جاری ہے، نہ صرف ان دو اہم ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سپلائی چینز، بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں، اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے بنیادی ڈھانچے کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کے اثرات دور رس اور کثیرالجہتی ہیں، جو عالمی معیشت کے ہر...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہوگا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہوگا، ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو...
فوٹو بشکریہ پی پی آئی کراچی میں کینال منصوبے کے خلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔ کراچی، گڈز ٹرانسپورٹرز کا آج احتجاج کا اعلان ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ 11 روز سے سکھر احتجاج میں 40 ہزار کے قریب مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کےلیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے گلشن حدید لنک روڈ پر ریپڈ ریسپانس فورس...
فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ حکومت جو مرضی کرے عدالت نے تو اپنا کیس دیکھنا ہے۔ حکومت کے پالیسی فیصلے سے مقدمہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ پالیسی فیصلہ بھی کرلیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ پارلیمنٹ کی صوابدید ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کرے یا نہ کرے۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ 3 نکات پر دلائل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ 9 مئی کو کیا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں، فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا اس جبر اور ناجائز قبضہ کا ساتھ...
کراچی (اوصاف نیوز)فلائٹ شیڈول کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے سبب آج کراچی گوادر کی پروازوں میں 8 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ گوادر کیلئے پرواز سے قبل عملے نے طیارے میںفنی خرابی کا پتہ چلا لیا جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 735 کا اے ٹی آر طیارہ گزشتہ روز کراچی سے سکھر گیا تھا تاہم طیارے میں فنی خرابی کے باعث طیارہ سکھر سے کراچی نہ آسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طیارے کو آج صبح 7 بجے کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور گوادر جانا تھا۔ طیارے کی عدم دستیابی کی وجہ سے گوادر کی پرواز میں 8 گھنٹے تاخیر کردی گئی۔گوادر سے...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ دشمن نے اگر جارحیت کی تو ہم بھرپور جواب کے لئے تیار ہیں، بھارت ہمیشہ سے پاکستان مخالف بیانیہ کیش کرواتا آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سفارتی محاذ کو طول دینے کا مقصد آبی جارحیت کا آغاز کرنا تھا، کل بھی بھارت نے 40 ہزار کیوسک کا ریلا دریائے جہلم میں چھوڑا لیکن آزاد کشمیر حکومت اور ہمارا انفراسٹرکچر اس کے لیے تیار تھے، ہم مکمل طور پر تیار تھے اس وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے نجی چینل...
پاکستان کی فضائی حدود کو بھارتی ایئرلائنز کے لیے جمعرات کی شام سے بند کرنے کے بعد 800 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے، کیونکہ طویل راستوں کی وجہ سے پروازوں کے وقت میں اضافہ، ایندھن کے خرچ میں اضافہ اور عملے اور پرواز کے شیڈولنگ سے متعلق پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں، جو آپریشنل اخراجات میں اضافے کا سبب بنیں گی۔ انڈین ایکسرپس کے مطابق ابتدائی اثرات پہلے ہی واضح ہیں، جہاں شمالی بھارت سے مغربی ایشیا، قفقاز، یورپ، برطانیہ اور شمالی امریکا کے مشرقی علاقے کی طرف جانے والی بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں معمولی راستوں کے بجائے طویل راستوں پر جا رہی ہیں، جس سے سفر میں 15 منٹ سے لے کر چند...
ارب پتی ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ امریکی صحافی الزبتھ بروئنیگ نے انکشاف کیا ہے کہ مسک کے کم از کم 14 بچے ہیں، تاہم بعض ذرائع کے مطابق یہ تعداد 100 سے زائد ہو سکتی ہے۔ پوڈکاسٹ ’سینیٹی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بروئنیگ نے کہا کہ ایلون مسک اپنے تعلقات اور بچوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے ماؤں سے رازداری کے معاہدے (این ڈی اے) کراتے ہیں اور مالی ادائیگیاں کرتے ہیں۔ الزبتھ کے مطابق مسک اب تک کم از کم 4 خواتین سے بچوں کے والد بن چکے ہیں، جبکہ حالیہ رپورٹس میں 5ویں خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کا بھی نام سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایلون مسک کی چپ...
وفاق میں ہم پیپلزپارٹی کے اتحادی ہیں چاہے انہوں نے وزارت لی ہو یا نہ ہو، فاروق ستار 10، 15ارب سے کراچی کے لیے کچھ نہیں ہوتا، وفاق کو حصہ بڑھانا چاہیے ، صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہر منصوبے کے خاتمے کا فیصلہ نہیں ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والا فیصلہ حتمی ہے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ...
وکلا اور قوم پرست جماعتوں کا گزشتہ چھ روزسے قائم احتجاجی کیمپ پولیس نے اکھاڑ پھینکا مظاہرین نے ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، موبائل نذر آتش اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم وکلا اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 6 روزسے قائم احتجاجی کیمپ کو پولیس نے اکھاڑ پھینکا۔پولیس نے احتجاجی کیمپ میں موجود قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس دوران پولیس اور قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس میں ملیر بار کے ممبرایم ایم سی ایڈووکیٹ ذیشان اجمل آرائیں بھی زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پولیس...
لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام آزادی اور اپنی سرزمین کے دفاع کیلیے قربانیاں دے رہے ہیں، انکے جذبے اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اہلِ فلسطین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ چاہے دنیا ان کے ساتھ ہو یا نہ ہو، پاکستانی عوام پوری طرح ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مینار پاکستان پر قومی کانفرنس یکجہتی فلسطین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بتانا چاہتے ہیں کہ بچوں کا قتل اگر "دفاعی جنگ" کہلائے، تو یہ سراسر ناانصافی ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت مخالف تحریک چلانے کیلیے مجلس عمومی کا اجلاس طلب کر لیا، مولانا فضل الرحمن...

پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور اور چار برانز میڈلز جیتے۔ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ پاکستانی کھلاڑی ابدال خان اور زنیرہ خان کی جوڑی نے انڈر 15 مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم وہ بھارتی حریفوں کے سامنے ہار گئے اور سلور میڈل پر اکتفا کیا۔ اسی طرح ابدال خان نے انڈر 15 بوائز سنگلز کے فائنل میں بھارت کے کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس ایونٹ میں بھی سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے مجموعی...
اچھی بھلی چلتی حکومت کو ہمارے حکمراں خود خطرے میں ڈال دیا کرتے ہیں۔گزشتہ برس فروری میں جب ہمارے یہاں قومی انتخابات ہوئے تو ہم سب کو معلوم ہے وہ کن حالات میں ہوئے اورکس طرح کرائے گئے۔ اُن دنوں ملک ایک بہت ہی بڑے اورخطرناک معاشی بحران سے گزر رہا تھا۔ عوام سخت مہنگائی کی وجہ سے انتہائی مایوسی کاشکار تھے اور ایسے میںانتخابات کا جو نتیجہ آیا وہ توقع کے خلاف ہرگز نہیں تھا۔ پی ڈی ایم کی سولہ ماہ کی حکومت میں زبردست مہنگائی کے سبب مسلم لیگ نون کا ووٹ بینک بڑی حد تک متاثر ہوچکا تھا، معاشی اور اقتصادی زبوں حالی کے سبب ملک میں دوبارہ الیکشن کروائے نہیں جاسکتے تھے۔ پھر مجبورا میاں شہباز...
جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ نون سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل...
صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ شو پیس قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کسی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کو گاجر، مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ ...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم سے عالمی فنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان عالمی سطح پر تیزی سے کرپٹو کرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے با صلاحیت نوجوان کرپٹو کرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپٹو کرنسی کی ترویج کے لیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام جاری ہے، وفد نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے شعبے کی ترویج کےلیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک وٹکوف نے گفتگو کرتے ہوئے...
ڈپٹی وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس دوران انہوں نے خطے کی تازہ صورتحال اور بھارتی الزامات سے متعلق برطانوی ہم منصب کو آگاہی دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا بےبنیاد پراپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کےلیے خطرہ ہیں، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا عالمی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کےلیے پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی آزادانہ اور شفاف تحقیقات میں حصہ...
اسلام ٹائمز: شیخ حر عاملی کتاب "النوادر" کے متعلق لکھتے ہیں کہ اس کتاب کے میرے پاس دو صحیح اور معتبر نسخے موجود ہیں، جن پر میں نے تحقیق کی۔ میں نے دیکھا کہ اس کی اکثر روایات کتب اربعہ اور دیگر مشہور و متواتر کتابوں میں موجود ہیں۔ اس کتاب سے شیخ طوسی، شہید اول، ابن طاووس، حمیری، طبرسی اور دیگر نے اپنی تالیفات میں بہت ساری روایات نقل کی ہیں، جو احمد بن محمد بن عیسیٰ کی تصنیف ہے۔ یہ روایات آج بھی موجود ہیں اور اس کتاب کی صحت و اعتبار پر کئی شواہد اور قرائن موجود ہیں۔ تحریر: ساجد علی گوندل sajidaligondal55@gmail.com شیعہ محدثین نے تاریخ میں کئی ایسی کتابیں تصنیف کی ہیں، جو "النوادر"...
خواجہ سعد رفیق کا بھارت سے پانی کیساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سندھ میں جاری منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے سندھ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے بھارت سے پانی چھوڑنے کے ساتھ ٹراؤٹ مچھلی بھی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے ایک دلچسپ بیان جاری کیا اور کہا کہ جہلم کے سیلابی پانی کے ساتھ اگر تازہ ٹراؤٹ مچھلی اسی طرح اور اتنی مقدار میں پاکستان آتی رہیں تو ہمیں اعتراض نہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ ہمیں تنگ کرنے کیلئے اسی طرح اصلی اور نسلی مچھلی سمیت پانی چھوڑتے رہیں، کوئی بات نہیں، پڑوسیوں کے بڑے حقوق ہوتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں بریفنگ دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں پری پلان ڈرامہ کیا، وہ اس سے قبل بھی ایسا...