2025-11-04@15:06:52 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 121				 
                «ٹریفک کیلئے بند»:
(نئی خبر)
	ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر کراچی میں شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔ فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے...
	کراچی( اسٹاف رپورٹر )تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کے لیے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کی ذمے داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص سڑکوں پر چیکنگ بھی کرے...
	 کراچی:  حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔   روڈ چیکنگ کمیٹی تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص...
	کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ملیر ہالٹ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹا دم توڑ گئے، ماں شدید زخمی ہوئی، گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب ڈمپر نے 3 افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس نے مقدمے میں نامزد ڈمپر کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملیر کھوکھرا پار میں تیز...
	 لاہور میں فیروزپور روڈ پر بائیکرز کیلئے مخصوص لین بنائی جارہی ہے،بائیکر لین بطور پائلٹ پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لیکن لین بننے سے روڈ مزید تنگ ہوگئی ہے ۔سکول ، کالجز اور ہسپتالوں کے لیے بنے کٹ کی جانب ٹریفک مڑنے سے اس بائیکر لین پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی، لاہور میں ٹریفک کا بہاؤ اور حادثات پر قابو پانے کے لیے گرین لین کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔ابتدائی مرحلے میں فیروز پورروڈ پر پارٹیشن کر کے 10 کلو میٹر گرین لین پائلٹ پروجیکٹ اختتامی مراحل میں ہے ، شہریوں نے گرین لین پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔کچھ نےاسےخوش آئندقرار دیا تو کچھ نے کہا کہ جگہ تنگ ہونے کے باعث...
	جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہری ہلاک ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں بھارتی قونصل خانے نے ایکس پر کہا، “ ہم سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہریوں کے المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ قونصل خانے نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ک ہ جدہ میں بھارت کا قونصلیٹ جنرل مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے اور حکام اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی...
	سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے حوالے سے نئی معلومات شیئر کی ہیں جس میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا گیا ہے اور شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔کار، جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس فیس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹیسٹ فیس کے...
	ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے...
	پنجاب کے میدانی علاقے پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹا پلازہ تک اورموٹرویایم 5 کو ترنڈہ محمد پناہ سے ظاہرپیر تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ شدید دھند کے باعث موٹرویایم 11 کولاہورسے سیالکوٹ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات  میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید...
	ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے تمام افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اسکے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور ہیلمٹ پہننے سے اموات کی شرح میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔عمل درآمد نہ کرنے والوں کا چالان ہوگا جبکہ خاتون سوار کو ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کے...
	لاہور(نیوزڈیسک)ٹریفک پولیس لاہور نے موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ لازمی قرار دے دیا مگر شہر بھر میں ابھی تک اس پر عمل نہیں ہوسکا۔ چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) لاہور اطہر وحید کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق موٹر سائیکل کا دوسرا سوار مرد ہو یا عورت اس کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازم ہوگا اور قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شہر میں رجسٹرڈ 80 لاکھ وہیکلز میں 53 فیصد سواری موٹر سائیکل ہے اور...
	این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کوژک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہے۔ برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے کوژک ٹاپ پر ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چمن سمیت شمالی بلوچستان میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ قلعہ عبداللہ، زیارت، مسلم باغ، پشین سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی، درہ کوڑک کی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کوژک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہے۔ برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے کوژک ٹاپ پر ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر بارش اور برفباری 20 جنوری تک...
	ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 مکمل بند کردی گئی ہے۔ سید عمران احمد نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی...
	ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
	تصاویر بشکریہ رپورٹر کراچی میں ملیر ندی کے کنارے قیوم آباد سے موٹروے ایم نائن تک کے منصوبے کو مقررہ مدت تک مکمل نہیں کیا جا سکا تاہم اس کے ایک حصے کو مکمل کیے بغیر منصوبے کا جلد بازی میں افتتاح کر دیا گیا۔منصوبے کا بغیر مکمل ہوئے افتتاح کرنے کے باعث مسافروں میں شدید عدم تحفظ سامنے آیا ہے۔اتوار کو جیو کے نمائندے نے ملیر ایکسپریس وے پر سفر کیا جہاں کئی مقامات پر منصوبے کا کام ابھی بھی جاری تھا اور تعمیراتی ورکرز ملیر ایکسپریس وے پر دیکھے گئے۔   کئی مقامات پر تعمیراتی مٹیریل پڑا تھا، ٹریکٹر ٹرالیاں اور ہیوی مشینری بھی موجود تھی، پابندی کے باوجود ملیر ہائی وے پر سب سے زیادہ موٹر...
	اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔  کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیں دوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے...
	کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متحد ہے غربت کے خاتمیکیلیے حکومت مثبت فیصلے کرئے ،عوام دشمن بیرونی قرضے لینا بند کئے جائیں اور عوامی مسائل کو حل کیا جائے ،ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا عوام کو شدید پریشانی کے ساتھ ذہنی مریض بنے گئے ،سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے دعوئے کررہی ہے تمام ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں ،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوئوں کا عام آدمی کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا ،بے روزگاری اور مہنگائی...
	کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا گیا تھا ،جس کے تحت راستے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک بند ر کھے گے ۔ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف روڈ کو بند ر کھا گیا ، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ متبادل راستے میں شارع فیصل سے آئی آئی چندریگرروڈ جانے والے دین محمدوفائی روڈ کو شہری استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی استعمال کیا جا...
