شہریوں کی سہولت کیلئے 12 بجے سے راستوں کی بندش کا پلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر راستوں کی بندش کا پلان جاری کیا گیا تھا ،جس کے تحت راستے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک بند ر کھے گے ۔ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف روڈ کو بند ر کھا گیا ، ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ متبادل راستے میں شارع فیصل سے آئی آئی چندریگرروڈ جانے والے دین محمدوفائی روڈ کو شہری استعمال کرسکتے ہیں جبکہ ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پلان کے مطابق شاہین چوک سے ایم آرکیانی چوک استعمال کرسکتے ہیں جبکہ فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کرکے لکی اسٹار جاسکتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایم آرکیانی چوک سے ایوان صدر روڈ کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوک سے
پڑھیں:
گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی،شہریوں میں خوف و ہراس
سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا،شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی
دو نقاب پوش ڈکیت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے دروازے کا لاک نہ کھلا توپڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے،شہری
گلستان جوہر میں سفید کار دہشت کی علامت بن گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم شہری نے ویڈیو بناکر پولیس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سفید کار سوار ڈکیت گروہ دن دیہاڑے گھروں میں گھسنے لگا۔علاقے کے شہری نے ڈاکوئوں کا پیچھا بھی کیا اور ان کی گاڑی کی ویڈیو بنا کر پولیس کو فراہم کر دی۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ دو نقاب پوش ڈکیت ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن جب دروازے کا لاک نہ کھلا تو وہ پڑوس کے گھر میں داخل ہوگئے، شہری نے فوری طور پر 15 پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی۔شور شرابے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، شہری نے بتایاکہ انہوں نے ملزمان کی سفید کار کا پیچھا بھی کیا اور ویڈیو بھی بنائی تاکہ پولیس کارروائی کرسکے۔تاہم گلستان جوہر پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، جس پر علاقے کے مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔