کراچی میں شارع فیصل سے متصل سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر شارع فیصل سے متصل دونوں اطراف تمام سروس روڈ پر ہر قسم کی پارکنگ پر 48 روز کیلئے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025ء کے موقع پر کراچی میں شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر پابندی ہوگی۔ فیروز آباد ٹریفک سیکشن پولیس کی جانب سے شارع فیصل پر تمام رہائشیوں، عمارتوں، بینک اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 9 فروری سے 28 مارچ تک شارع فیصل سے متصل تمام سروس روڈ کے دونوں اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا سختی سے منع ہے۔ ٹریفک پولیس نے خبردار کیا کہ پارک ہونے کی صورت میں گاڑی لفٹ کر لی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، لہٰذا تمام آفس، بینک اور عمارت کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس نوٹس کی پابندی کی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
—فائل فوٹوفیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔