شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے متعلق نئی معلومات جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس کے فیس اسٹرکچر کے متعلق نئی معلومات سامنے آگئیں، جن میں کار/ جیپ کی لائسنس فیس سے متعلق صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے ۔
لاہور کے ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے درست فیس اسٹرکچر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹیسٹ فیس کے طور پر 150 روپے چارج کیے جائیں گے جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 1980 روپے ہے۔ اس کے علاوہ دو سالوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس 3330 روپے ہوگی، اسی طرح تین سالوں کے لیے 4680، چار سالوں کے لیے 6030 اور پانچ سالوں کی معیاد کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس فیس7380 روپے ہوگی۔
مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ http://dlims.
ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لازمی ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں بصورت دیگر لائسنس کے بنا گاڑی چلانے پر ان کے خلافف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات سے کسی بھی وقت لائسنس طلب کیا جاسکتا ہے اور لائسنس پیش کرنے میں ناکامی کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔
ڈِیپ سِیک؛ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس ٹریفک پولیس لائسنس فیس کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق اب تک 280 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 820 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے 31 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بھرپور ایکشن کے نتیجے میں ون وے کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی اور نفاذ مہم، 34 ہزار سے زائد سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی
سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کے لیے بھی خطرہ ہے، لہٰذا شہری مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے غیرقانونی اقدامات سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ہر وقت سڑکوں پر موجود رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک پولیس مقدمہ ون وے