2025-11-04@22:47:32 GMT
تلاش کی گنتی: 108
«پروٹین کا»:
(نئی خبر)
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ (ن) لیگ کی کارکردگی صرف اشتہارات تک محدود ہے، پی ٹی آئی کے 8 فروری کے پرامن احتجاج کی وجہ سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،عوام کو انکا حق مانگنے سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی وزراء کی جانب سے مہنگائی کم ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جب پارلیمنٹرینز کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ ہو گا تو مہنگائی کم ہی لگے گی،...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرپر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویزن نے کل (5 فروری) کی سرکاری چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ اس...
لاہور: اقوام متحدہ کے ادارے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانستان میں سربراہ، ہساوی لی نے انکشاف کیا ہے امریکا کی جانب سے امداد معطل ہونے کے بعد ادارہ ایک کروڑ بیس لاکھ افغانوں میں سے نصف کو خوراک مہیا کر پائے گا، بقیہ افغان مجبور ہوں گے کہ مانگ تانگ کر چائے روٹی پر گذارہ کریں۔ یاد رہے طالبان حکومت پر لگی عالمی پابندیوں کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور ملکی زراعت سوا چار کروڑ آبادی کی ضروریات ِخوراک پوری نہیں کر پا رہی۔ اس لیے ورلڈ فوڈ پروگرام لاکھوں افغانوں کو غذا فراہم کر رہا تھا جو امریکی امداد رکنے سے بہت کم رہ گئی۔ یوں مملکت میں غربت و بیماری...
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
ملتان : دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے اختتام پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی: سندھ حکومت نے 28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں شب معراج کے موقع پر تعلطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔ خیال رہےکہ ابھی تک جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات نے 28 جنوری کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کافی پریشان ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے پاکستان میں جھوٹ کا سیلاب آگیا، جن کے پاس بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں، وہ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے پی اور بلوچستان کے طلبہ کو بھی ہونہار اسکالرشپ دینے کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے پنجاب کے ضلع غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں انکوبیشن سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا اور غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ضروری تعلیمی ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے کہا کہ اہل ۔محنتی اور میرٹ پر آنے والا بچہ،فیس نہ ہونے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کی تعلیم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی کی قیمت 25 روپے سے کم ہو کر 12 روپے ہوگئی ہے اور آٹے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے لیے 500 ای وی بسیں آرہی ہیں، جبکہ 27 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں اور جلد پنجاب پہنچ جائیں گی۔ مریم نواز نے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا بھی ذکر کیا جو 72 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں کسی سے شکوہ نہیں کیا، اور یہ نہیں کہ حکومت میں ہوں تو سب کچھ اچھا ہو اور اگر نہ ہوں تو ہر طرف آگ لگا دی جائے۔ مریم نواز نے طلبا کو خوشخبری دی...
اسلام آباد: وفاقی ریونیو بورڈ(ایف بی آر) نے پنجگور کے علاقے کوہک چیدگی میں پاکستان اور ایران کے درمیان چوتھا باضابطہ سرحدی کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرانزٹ اور بارڈر ٹریڈ کے سیکریٹری زبیر شاہ نے نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد گوادر کے کلکٹریٹ آف کسٹمز کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں پنجگور بارڈر کراسنگ پوائنٹ کے علاقے کوہک چیدگی میں ضروری اقدامات کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور محکموں کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجگور بارڈر پر نئی سرحد کھلنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قانونی تجارتی سرگرمیوں کو آسان بنانے، اشیاء کی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی اور دونوں ممالک کی...