وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیرپر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویزن نے کل (5 فروری) کی سرکاری چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سیکریٹریٹ سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ کل 5 فروری 2025 بروز بدھ یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5 فروری کو 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بدھ 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے اسٹیٹ بینک اور اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ملک بھر میں عام تعطیل
پڑھیں:
یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج یوم پرچم کے موقع پر پرچم کی عزت و حرمت کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یو اے ای حکام کی جانب سے جاری تنبیہ میں کہا گیا ہےکہ اماراتی پرچم کی توہین پر25 سال جیل ہوگی اور پرچم کے غلط استعمال پر5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
حکام کے مطابق اماراتی پرچم کے غلط استعمال پر جرمانہ3 کروڑ78 لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتا ہے اور پرچم کے ڈیزائن کو کیک یا غباروں پر آویزاں کرنا توہین کے زمرے میں آئے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ اماراتی پرچم کا اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال بھی غیرقانونی ہے۔