2025-09-18@11:15:55 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«ڈالر کے مقابلے میں»:
(نئی خبر)
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے کے اضافے کے بعد 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
کراچی: غیر ملکی بحری جہاز کے عملے کی کلیئرنس کے عوض 2 ہزار ڈالرز لینے کا معاملے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ایف آئی اے افسر کے ساتھی شپنگ ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔ گرفتار ندیم اعوان نے بحری جہاز پر موجود ٹیکنیشنز کی امیگریشن کلیئرنس کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں جس میں ایل سی، ٹیکنیشن کیڈرز میں تبدیلی اور ای میل سمیت تمام پیپرز شامل ہیں۔ ایف آئی اے امیگریشن پورٹ قاسم کے دونوں اہلکاروں نے 8 ٹیکنیشنز کی کلیئرنس کے لیے 4 ہزار ڈالر مانگے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اے ایس آئی عطاء اللہ میمن نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بحری جہاز کے کپتان کو بلیک میل...
کراچی: متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر27پیسے کی کمی سے 278روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری کے سبب اختتامی لمحات میں طلب قدرے بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر...