2025-11-09@23:15:18 GMT
تلاش کی گنتی: 123
«یہ لاہور»:
(نئی خبر)
ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعلیمی اور ثقافتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیراہتمام سالانہ عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین، ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باشتوغ، ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر اور ڈاکٹر اصغر مسعودی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اقبال شاہد، ڈاکٹر احمد رضا...
لاہور میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ کی چھت سے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ لاہور کے تھانہ ہیرکے علاقے میں 18 سالہ ملازمہ سمیہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔ سمیہ کی چھت سے نیچے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ جاں بحق ملازمہ کی لفٹ میں جانے اور باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت سمیہ کی والدہ نسرین بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔سمیہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کرے۔ پولیس کا موقف ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ...
ماریہ بی پاکستان کی بہترین اور مشہور فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامیاب کاروباری خاتون اور معروف سماجی کارکن کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اس وقت خبروں میں آئیں جب انہیں عورت مارچ لاہور کے منتظمین کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ 12 فروری کو لاہور میں خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ ہوا۔ مارچ کے شرکا پریس کلب سے فلیٹیز ہوٹل تک مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ ان کے پلے کارڈز ماریہ بی اور سابق پاکستانی اداکارہ مشی خان کے خلاف تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ حال ہی میں ماریہ بی نے عورت مارچ لاہور کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا...
غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ(اسلام آ باد ہائیکورٹ میں درخواستیں سماعت کیلیے مقرر‘ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کونو ٹو سز)
اسلام آباد/لاہور/ کراچی (نمائندہ جسارت + اسٹاف رپورٹر) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں جبکہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیااور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی...
لاہور،غیرقانونی طورپر کھڑی موٹرسائیکلیں مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
لاہور: پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا جب کہ آئندہ دنوں میں موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ دھند کا دورانیہ بھی دن اور رات کو کم ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 2، 3 روز تک رہنے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگی ہیں۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ہونے والے اہم ایونٹس کے باعث جلسے کی درخواست مسترد کی گئی، فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جلسوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی اجازت نہ دینے کی وجہ قرار دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز...
ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے عام منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک اور این اے 117 لاہور کی علی اعجاز بھٹار کی جانب سے 8 جولائی 2025 کو مینار پاکستان پر سیاسی جلسے کے انعقاد کی اجازت اور این او سی کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر فیصلہ کیا جا سکے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی. درخواست گزارذوالفقار علی ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل میں نے کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ کی انکوائری قابل بھروسہ نہیں ہے میرے پاس سب ایسے کیسز آ رہے ہیں جن میں طلبہ بلیک میل ہو رہے ہیں سیکشن 354 اے دیکھ لیں جس میں براہ راست سزائے موت ہے جسٹس محمد علی نے کہا کہ سیکشن 354 کا موجودہ کیس پر اطلاق ہی نہیں ہوتا.(جاری ہے) وکیل ذوالفقار...
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ دوران سفر احتیاط نہیں کرتے جہاز میں ہوں یا ٹرین میں اجنبی مسافروں سے علیک سلیک بڑھا کر مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے لگتے ہیں۔ ایسا کرنا بظاہر کوئی بری بات تو نہیں لیکن یہ کسی کیلیے خطرناک یا نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے، کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اس طرح باتوں میں لگا کر آپ کو اپنے سامان اور جمع پونجی سے محروم کردیتے ہیں۔گزشتہ دنوں لاہور کے ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والے دھوکہ دہی کے واقعے کے پیش نظر انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ فضائی سفر پر جانے سے پہلے اپنے سامان کو پلاسٹک سے اچھی طرح لپیٹ دیں۔ ایئر پورٹ پر جاکر پہلے ہمارا سامان اسکین ہوتا...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) صحافیوں ادیبوں اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں ، ادیبوں کالم نگاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ مختلف قوانین کی آڑ میں صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پنجابی میڈیا مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مختلف ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ۔ ماضی میں بھی یہ کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ لاہور پریس...
لاہور(نیوز ڈیسک) خاتون نے گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی، خاتون کے پاس سے ملنے والے ایمپلائی کارڈ کے مطابق وہ بینک آف پنجاب میں ملازمت کرتی تھی۔ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ خاتون نہ تو اسپتال میں داخل تھی اور نہ ہی کسی مریض کی اٹینڈنٹ تھی، خاتون ذہنی مریضہ تھی جس نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ انتظامیہ کے مطابق خاتون کی شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، متوفیہ والٹن کی رہائشی تھی اور اس کا 12 سال کا بیٹا...
لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کی دوسری منزل سے گر کر خاتون جان کی بازی ہار گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون اسپتال کے ایف جے بلاک کی دوسری منزل کی کھڑکی میں بیٹھی تھی، مرنے والی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی یا وہ حادثاتی طور پر گر گئی؟ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا اور ایم ایس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔صوبائی وزیر صحت نے واضح طور پر کہا کہ تحقیقات کے بعد حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔
علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام بانی...
لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
لاہور :سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے سالانہ اجتماع ارکان سے خطاب کر ر ہے ہیں
لاہور(صباح نیوز) لاہور میں ایک گھر ڈکیتی کے بعد ڈاکوانتظامیہ کے ایک اعلی سابق افسر کو بھی ساتھ لے گئے ہیں ۔ لاہورپولیس نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو گھر سے اغوا کر نے کا مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 24 جنوری کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے سابق ایڈیشنل کمشنر ملک خادم جیلانی اعوان کو ان کے گھر سے اغوا کرلیا اور اغوا کار نقدی اور گاڑی سمیت قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی، قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان سمیٹا اور جب ملک خادم جیلانی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے...
حسن نواز، سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں مہمان وفد نے مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور میاں محمد عباس کے بیٹے میاں یوسف عباس نے جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی سے ملاقات کی اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے...
لاہور: پنجاب بھر میں موسم خشک ہونے سے سردی کی شدت کم ہو گئی اور دورانیہ بھی انتہائی کم ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسمیاتی تبدیلیاں سردی کے موسم جنوری ہی میں موسم بہار کے اثرات دکھا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردی کے موسم کا دورانیہ انتہائی کم رہا ۔ آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں اور اس دوران موسم بھی خشک رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ,24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ گلوکار بوہیمیا لاہور میں منعقد کنسرٹ کے دوران انتظامیہ پر بھڑک اُٹھے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بوہیمیا کو غصے کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسٹیج پر آتے ہی بوہیمیا کہتے ہیں کہ ’میں پچھلے 5 گھنٹے بیک اسٹیج بیٹھا ہوا اپنی پرفارمنس کا انتظار کر رہا ہوں اور اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) گلوکار کے اس جملے پر کنسرٹ میں موجود مداحوں نے بھی شور مچانا شروع کردیا جس پر بوہیمیا نے کہا ’میں...
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہو گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فل کورٹ اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان نے شرکت کی، اجلاس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس فیصل زمان خان سمیت دیگر فاضل ججز بھی شریک ہوئے، اجلاس میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عبہر...