ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعلیمی اور ثقافتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیراہتمام سالانہ عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین، ترکیہ کے قونصل جنرل درموش باشتوغ، ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر اور ڈاکٹر اصغر مسعودی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اقبال شاہد، ڈاکٹر احمد رضا خان، انچارج شعبہ بین الاقوامی تعلقات، چیف لائبریرین محمد نعیم اور کنٹرولر امتحانات محمد شہزاد بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران طلبہ نے چینی، ترک اور فارسی زبانوں میں تقاریر پیش کیں، جن کا موضوع بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم بنانا، ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا، اور اقوام کے درمیان دوستی کو تقویت دینا تھا۔ چینی قونصل جنرل مسٹر ژاؤ شیرین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ایمانداری، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ ترکیہ قونصل جنرل مسٹر درموش باشتوغ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلیم، تکنیکی تربیت، اور پیشہ ورانہ شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالی۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں تعلیمی اور ثقافتی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ 
 
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان

پڑھیں:

پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 اپریل 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف آج منگل کو انقرہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترک صدر کا دورہ پاکستان، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "دورے کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدرایردوآن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے اور اس سے باہر کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

"

بیان میں کہا گیا کہ دیرینہ اتحادیوں اور اسٹریٹیجک شراکت داروں کے طور پر پاکستان اور ترکی باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیرمعمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر کا دورہ پاکستان بھارت کی نگاہوں میں

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں اضافہ

پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ ثقافتی، تاریخی اور فوجی تعلقات ہیں۔ اب وہ باہمی سرمایہ کاری کو وسعت دینا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک اپنی معیشتوں کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ترکی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس اس سال 12-13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس کی صدارت شہباز شریف اور ایردوآن نے کی تھی۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان اگست 2022 سے ترجیحی تجارتی معاہدہ ہے، جو بعض اشیا پر ٹیرف کی رعایت دیتا ہے، اور دونوں ممالک باہمی تجارت کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

اگرچہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، لیکن یہ ابھی تک ایک دوسرے کے بڑے تجارتی پارٹنر نہیں ہیں۔ البتہ ایک آزاد تجارتی معاہدہ بھی زیر غور ہے۔

سن دو ہزار تیئیس میں ترکی کو پاکستان کی برآمدات 352.1 ملین ڈالر اور درآمدات 250.8 ملین ڈالر تھیں۔ 2024 میں ترکی کی پاکستان کو برآمدات میں شیشہ، گوشت اور فن پارے جیسی اشیاء شامل تھیں جبکہ ترکی کو پاکستان کی برآمدات میں دھماکہ خیز مواد، جستہ، گوشت اور فر شامل تھیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات باہمی مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکی کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

ج ا ⁄ ص ز (خبر رساں ادارے)

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • کیا پاک افغان تعلقات میں تجارت کے ذریعے بہتری آئے گی؟
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خطاب
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں رایات، پر قائم ہیں چینی سفیر
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر